بارش،آندھی اور اچّھے اخلاق کے لیے دعائیں
جب ابر دیکھے تو ابر کی طرف منھ کرکے یہ دعا پڑھے
اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّھَا ۔
اے اللہ میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس کے شر سے۔
{ ابو داؤد کتاب الادب حديث : ۵۰۹۹، و ابن ماجہ ۴۴۶/۲، حديث : ۳۸۸۹ صححہ محب اللہ شاہ (و سکت عنہ المنذری مرعاۃ جلد ۳ صفحہ۴۰۵۔ حديث : ۱۵۳۳، ومسند احمد حديث : ۲۶۰۸۷ / ۲۴۴۳۸ / ۲۵۵۷۰ / ۱۰۲۵۱)}
جب بارش ہو تو یہ دعا پڑھے
اَللّٰھُمَّ صَیِّبًا نَّافِعًا ۔
اے اللہ نفع بخش بارش برسا ۔
{صحیح بخاری کتاب الاستسقاء حديث : ۱۰۳۲ / ۹۸۵، مسند احمد حديث : ۲۴۶۴۵ / ۲۳۰۵۸ / ۲۴۱۴۴ / ۵۷۲، وصحيح ابن حبان حديث : ۱۰۰۶ / ۱۰۰۲ / ۶۶۷۴}
جب ابرکھل جائے تو یہ پڑھے
اَ لْحَمْدُلِلّٰہِ ۔
{مسند احمد حديث : ۲۶۰۸۷ / ۲۴۴۳۸ / ۲۵۵۷۰ / ۱۰۲۵۱۔ بلوغ ۲۵۷/۱۴ و سندہٗ صحیح ۔التعلیقات للالبانی علی المشکوٰۃ حديث : ۱۵۲۰، والأدب المفرد حديث : ۶۸۶ / ۶۹۰، ومسند الشافعي حديث : ۵۱۹}
اگر جمعہ کے خطبہ میں کوئی شخص بارش کی دعا کے لیے کہے تو ہاتھ اٹھاکر تین۳ دفعہ یہ کہے
۱؞ اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا ۔
اے اللہ ہمیں پانی پلا ۔
یا
۲؞ اَللّٰھُمَّ اَغْثِنَا ۔
اے اللہ ہم پر بارش برسا ۔
(پہلے الفاظ صحیح بخاری حديث : ۱۰۱۳ / ۹۶۷ میں ہیں۔ دوسرے الفاظ صحیح بخاری حديث : ۱۰۱۴ / ۹۶۸، اور
صحیح مسلم حديث : ۲۰۷۸ / ۸۹۷ دونوں میں ہیں)
اگر جمعہ کے علاوہ کسی اور وقت بارش کی دعا کے لیے کہا جائے تو امام منبر پر چڑھے، اللہ تعالیٰ کی تعریف کرے اور اس طرح دعا کرے
اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا غَیْثًا مُّغِیْثًا مَّرِیْئًا طَبَقًا مَّرِیْعًا غَدَقًا عَاجِلًا غَیْرَ رَائِثٍ ۔
اے اللہ! ہم پر ایسی بارش برسا جو ہماری فریاد رسی کا سبب ہو، جس کا انجام اچّھا ہو، جس کا فیض عام ہو، جس سے ارزانی ہو جائے، جو کثیر ہو، جلد آنے والی ہو، دیر میں آنے والی نہ ہو۔
(رواہ ابن ماجۃ حديث : ۱۲۷۰، و سندہٗ صحیح۔ ابن ماجۃ جلد اوّل صفحہ۳۸۵۔ والمعجم الكبير للطبراني حديث : ۱۲۶۷۷، ومستخرج أبي عوانة حديث : ۲۵۶۹ / ۲۵۱۶)
اگریہ خواہش ہو کہ شہر میں بارش نہ ہو تو اس طرح دعا کرے
اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلَا عَلَیْنَا، اَللّٰھُمَّ عَلَی الْاٰ کَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُوْنِ الْاَوْدِیَۃِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ۔
اے اللہ ہمارے اردگرد (برسا) اور ہم پر نہ (برسا) اے اللہ ٹیلوں پر، پہاڑوں پر، وادیوں میں اور درختوں کےاگنے کے مقامات میں (برسا)۔
{صحیح بخاری حديث : ۱۰۱۴ / ۹۶۸، و صحیح مسلم حديث : ۲۰۷۸ / ۸۹۷}
آندھی کے وقت پڑھنے کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَسْئَلُكَ خَیْرَھَا وَخَیْرَ مَا فِیْھَا وَ خَیْرَ مَا اُرْسِلَتْ بِہٖ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا فِیْھَا وَشَرِّ مَا اُرْسِلَتْ بِہٖ ۔
اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں آندھی کی بھلائی کا، اس بھلائی کا جو اس آندھی میں ہے اور اس بھلائی کا جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور (اے اللہ) میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس آندھی کی بُرائی سے، اس بُرائی سے جو اس آندھی میں ہے اور اس بُرائی سے جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔
{صحیح مسلم کتاب صلوٰۃ الاستسقاء حديث : ۲۰۸۵ / ۸۹۹}
بادل گرجنے کے وقت پڑھنے کی دعا
اَللّٰھُمَّ لَاتَقْتُلْنَا بِغَضَبِكَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِكَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذٰلِكَ۔
اے اللہ ہمیں اپنے غضب سے نہ مار اور نہ اپنے عذاب سے ہم کو ہلاک کر بلکہ اس سے پہلے ہی ہم کو عافیت دے دے۔
{مسند امام احمد حديث : ۵۷۶۳ / ۵۵۰۳ / ۵۵۶۴، وترمذی حديث : ۳۴۵۰ / ۳۷۵۲، صححہ الحاکم حديث : ۷۷۷۲ / ۷۹۶۵ والذھبی ۔ بلوغ الامانی جزء ۱۴صفحہ۲۵۸}
اچّھے اخلاق کےلیے دعا
اَللّٰھُمَّ اَحْسَنْتَ خَلْقِیْ فَاَحْسِنْ خُلُقِیْ۔
اے اللہ تو نے میری تخلیق اچّھی کی، میرے اخلاق کو بھی اچّھا کر دے۔
{مسند امام احمد حديث : ۲۴۸۹۶ / ۲۳۳۰۰ / ۲۴۳۹۲ / ۹۱۶۰، رجالہ ثقات۔ بلوغ الامانی جزء ۱۴ صفحہ ۲۸۱ و سندہٗ حسن۔ومسند أبي يعلى حديث : ۵۱۵۹ / ۵۱۸۱، ومسند ابن أبي شيبة حديث : ۳۶۷}