لباس کی دعائیں
نیا کپڑا پہنتے وقت یہ دعا پڑھے
اَللّٰھُمَّ لَكَ الْحَمْدُ اَنْتَ ڪَسَوْتَنِیْہِ اَسْئَلُكَ مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِ مَاصُنِــعَ لَہٗ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَاصُنِــعَ لَہٗ ۔
اے اللہ سب تعریف تیرے لیے ہے، تو نے یہ کپڑا مجھے پہنایا، میں تجھ سے اس کی بھلائی طلب کرتا ہوں اور وہ بھلائی طلب کرتا ہوں جس بھلائی کے لیے یہ بنایا گیا ہے اور (اے اللہ) میں اس کی بُرائی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں اور اس بُرائی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں جس بُرائی کے لیے یہ بنایا گیا ہے۔{ابو داؤد کتاب الّلباس حديث : ۴۰۲۰، و ترمذی حديث : ۱۷۶۷ / ۱۸۶۵۔ صححہ الحاکم حديث : ۷۴۰۸ / ۷۵۹۶، و ابن حبان حديث : ۵۴۲۱ / ۵۳۹۷ / ۶۶۴۴ و حسنہ الترمذی۔ بلوغ الامانی جز ء۱۴صفحہ۲۵۷}
دوسرے شخص کو نیا کپڑا پہنے ہوئے دیکھے تو یہ دعا پڑھے
اِلْبَسْ جَدِیْدًا وَعِشْ حَمِیْدًاوَمُتْ شَھِیْدًا وَیَرْزُقُكَ اللّٰہُ قُرَّۃَ عَیْنٍ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔
نیا کپڑا پہنو، اچّھی طرح زندہ رہو، شہادت کی موت مرو اور اللہ تم کو دنیا اور آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب فرمائے۔
{مسند احمد حديث : ۵۶۲۰ / ۵۳۶۳ / ۷۹۰۴، ورجالہ رجال الصحیح۔ بلوغ الامانی جزء ۱۷صفحہ ۲۳۵ و سندہٗ صحیح۔ الكبير للطبرانی حديث : ۱۳۱۲۷، والدعوات الكبير البيهقی حديث : ۴۸۶}