مسجد کے متعلّق دعائیں
مسجد میں داخل ہوتے وقت پڑھنے کی دعائیں۔
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَ بِوَجْھِہِ الْڪَرِیْمِ وَ سُلْـطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔۱
میں شیطان مردود سے اللہ عظمت والے کی پناہ طلب کرتا ہوں اور اُس کے عزّت والے چہرے اور اُس کی قدیم بادشاہت کی پناہ طلب کرتا ہوں۔اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِك۔۲
اے اللہ اپنی رحمت کے دروازے مجھ پر کھول دے۔
مسجد سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے
اَللّٰھُمَّ اِنِّـیْ اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ۔۳
اےاللہ میں تجھ سے تیرا فضل طلب کرتا ہوں۔
اگر کوئی شخص مسجد میں بلند آواز سے گم شدہ جانور تلاش کرے تو اس سے کہے
لَا رَدَّھَا اللّٰہُ عَلَیْكَ۔۴
اللہ وہ (جانور) تجھے نہ لوٹائے۔
اگر کسی کو مسجد میں خریدوفروخت کرتے دیکھے تو یہ کہے
لَااَرْبَحَ اللّٰہُ تِجَارَتَكَ۔۵
اللہ تجھے تیری تجارت میں نفع نہ دے۔
۱(ابوداؤد حديث : ۴۶۶، وسنده صحیح، التعليقات للالبانى على المشكٰوة، ۲۳۴/ ۱، حديث : ۷۴۹، والدعوات الكبير البيهقی حديث : ۶۸)
۲ (صحیح مسلم حديث : ۱۶۵۲ / ۷۱۳)
۳ (صحیح مسلم حديث : ۱۶۵۲ / ۷۱۳)
۴ (صحیح مسلم حديث : ۱۲۶۰ / ۵۶۸)
۵ (رواہ الترمذی۔حديث : ۱۳۲۱ / ۱۳۶۹ سندہٗ صحیح۔التعلیقات للالبانی علی المشکوٰۃجزءاوّل صفحہ ۲۲۸ حديث : ۷۳۳ ومستدرك حاكم حديث : ۲۳۳۹ / ۲۳۷۰، ومسند الدارمي حديث : ۱۴۴۱ / ۱۳۶۵ / ۱۴۳۹ / ۱۳۷۰، وعمل اليوم والليلة للنسائي حديث : ۱۱۷ / ۱۷۶)