مُرغ، گدھے اور کتّے کی آواز سن کر پڑھنے کی دعائیں
اگررات کو مُرغ کی اذان سنے تو یہ دعاپڑھے
اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ۔
اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔
{صحیح بخاری،حديث : ۳۳۰۳ / ۳۱۲۷، صحیح مسلم کتاب الدّعوات حديث : ۶۹۲۰ / ۲۷۲۹، و مسند احمد حديث : ۸۰۵۰ / ۷۷۱۹ / ۸۰۶۴ / ۵۵۶۷ ۔ رات کا ذِکر صرف مسند احمد میں ہے}
گدھے کی آواز سن کر پڑھنے کی دعا “رات کو گدھے کی آواز سنے تو یہ دعا پڑھے”
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں۔
{صحیح بخاری حديث : ۳۳۰۳ / ۳۱۲۷، صحیح مسلم کتاب الدّعوات حديث : ۶۹۲۰ / ۲۷۲۹، و مسند احمد حديث : ۸۰۵۰ / ۷۷۱۹ / ۸۰۶۴ / ۵۵۶۷ ۔ رات کا ذِکر صرف مسند احمد میں ہے}
کُتّے کی آواز سن کر پڑھنے کی دعا “رات کوکُتّے کی آواز سنے تو یہ دعا پڑھے”:۔
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں۔
{مسند احمد حديث : ۱۴۳۳۴ / ۱۳۷۶۶ / ۱۴۲۸۳ / ۵۵۶۸ و ابو داؤد حديث : ۵۱۰۳ ۔ صححہ الحاکم حديث : ۷۷۶۲ / ۷۹۵۵ و الذھبی ۔ بلوغ الامانی جزء۱۴صفحہ۲۵۹}