-2803

نماز میں پڑھنے کی دعائیں

تکبیرِتحریمہ کے بعد یہ ثنا پڑھے


سُبْحَانَكَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِكَ وَ تَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَـالٰی جَدُّكَ وَ لَاۤ اِلٰہَ غَیْرُكَ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ، لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ، لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا، اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا،اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا۔۝۱
اےاللہ تو پاک ہے اور تو اپنی حمد کے سَاتھ (تمام کمزوریوں سے منزّہ ہے) تیرا نام بابرکت ہے۔ تیری شان بلند ہے۔ تیرے سوا کوئی حاکم و معبُود نہیں۔ اللہ کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں۔ اللہ کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں۔ اللہ کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں۔اللہ سب سے بڑا ہے بزرگی والا۔اللہ سب سے بڑا ہے بزرگی والا۔اللہ سب سے بڑا ہے بزرگی والا۔


پِھر یہ پڑھے

اَعُوْ ذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ مِنْ ھَمْزِہٖ وَنَفْخِہٖ وَ نَفْثِہٖ۔۝۲
میں اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں جو سننے والا، جاننے والا ہے، شیطان مردود سے، اس کے خبط سے، اس کے تکبُّر سے، اور اس کی شعر و شاعری سے۔


رکوع کی دعا

سُـبْـحَانَ رَبِّیَ الْـعَـظِـیْـمِ۔۝۳
پاک ہے میرا ربّ عظمت والا۔


قومِہ میں یہ ثنا پڑھے

سَمِــعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ اَللّٰھُمَّ رَبَّـنَا لَكَ الْحَمْدُ مِـلْءَ السَّمٰوٰتِ وَمِلْءَ الْاَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْءٍ بَعْدُ، اَھْـلَ الثَّنَآءِ وَالْمَجْدِ، اَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَکُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ، اَللّٰھُمَّ لَا مَانِــعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَـعُ ذَاالْـجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ ۔۝۴
اللہ اس (بندے) کی سن لے جو اُس کی تعریف کرے یا جو اللہ کی تعریف کرتا ہے، اللہ اس کی سن لیتا ہے۔ اے اللہ، اے ہمارے ربّ اور ہر قسم کی تعریف کا مستحق تو ہی ہے۔ یہ تعریف تیرے لیے ہے آسمانوں اور زمین کو بھر کر اور اس کے بعد اس چیز کو بھر کر جس کو تو بھرنا چاہے۔ اے ثنا و بزرگی والے جو کچھ اس بندے نے کہا تو ہی اس کا حق دار ہے اور ہم سب تیرے بندے ہیں۔ اے اللہ جو تو دے اسے کوئی روکنے والانہیں اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی بزرگ شخص کی بڑائی و بزرگی اس کو تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔


سجدے کی دعا

سُبْحَانَكَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَ بِحَمْدِكَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ۝۵
اے اللہ، اے ہمارے ربّ، تو پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ (ہر عیب سے منزّہ ہے)۔ اے اللہ، میری مغفرت فرما۔


دوسجدوں کے درمیانی جلسے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَعَافِنِی وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَارْفَعْنِیْ ۝۶
اے اللہ میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما، میری (حالت کی) اصلاح فرما، مجھے عافیت دے، مجھے ہدایت دے، مجھے رزق عطا فرما اور مجھے بلندی عطا فرما۔


قعدہ کی دعائیں

اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحیْنَ۝ اَشْھَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔۝۷
تمام عبادتیں، نمازیں اور پاکیزہ کلمات اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلام ہو، آپ پر اللہ کی رحمت اور برکتیں نازل ہوں، سلام ہم پر بھی ہو اور اللہ کے تمام صالح بندوں پر بھی۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی حاکم و معبود نہیں سوائے اللہ کے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمّد (صلّی اللہ علیہ وسلّم) اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔


اَحْسَنُ الْکَلَامِ کَلَامُ اللّٰہِ وَاَحْسَنُ الْھَدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔۝۸
سب سے بہتر کلام اللہ کا کلام ہے اور سب سے بہتر طریقہ محمّد صلّی اللہ علیہ وسلّم کا طریقہ ہے۔


اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى اِبْرٰهِيْمَ وَعَلٰى اٰلِ اِبْرٰهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۝ اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِ مُحَمَّدٍ ڪَمَا بَارَكْتَ عَلٰى اِبْرٰهِيْمَ وَعَلٰى اٰلِ اِبْرٰهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۝ ۝۹
اے اللہ محمّد اور آلِ محمّد پررحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیمؑ اور آلِ ابراہیمؑ پر نازل فرمائی تھی۔ بے شک تو تعریف والا، بزرگی والا ہے۔ اے اللہ محمّد اور آلِ محمّد پر برکت نازل فرما۔ جس طرح تونے ابراہیمؑ اور آلِ ابراہیمؑ پر نازل فرمائی تھی۔ بے شک تو تعریف والا، بزرگی والا ہے۔


اَللّٰھُمَّ اِنِّـیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ وَ مِنْ شَرِّفِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ۝۱۰
اے اللہ میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں دوزخ کے عذاب سے، قبر کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فِتنے سے اور مسیح دجّال کے فِتنے کی بُرائی سے۔

۝۱ (ابوداؤد حديث : ۷۷۵، صححه احمد شاكر فى تعليقاته علے الترمذى، وسنن الترمذى حديث : ۲۴۲ / ۲۴۰، وصحيح ابن خزيمة حديث : ۴۶۷)
۝۲ (ابوداؤد۔حديث : ۷۷۵، صححہ احمدمحمد شاکر فی تعلیقاتہ علی الترمذی حديث : ۲۴۲ / ۲۴۰ ، وصحيح ابن خزيمة حديث : ۴۶۷)
۝۳ (صحيح بخارى حديث : ۷۹۵ / ۷۶۲ ، وصحیح مسلم حديث : ۱۰۶۷ / ۴۷۶، وصحیح مسلم حديث : ۱۰۷۱ / ۴۷۷)
۝۴ (صحیح مسلم، عن حذيفة رضى اللّٰه عنه، حديث : ۱۸۱۴ / ۷۷۲، وصحيح مسلم، عن ابن عباس رضى اللّٰه عنه، جزء اول صفحہ ۱۹۹، حديث : ۱۰۷۴ / ۴۷۹)
۝۵ (صحیح بخاری حديث : ۸۱۷ / ۷۸۴ و صحیح مسلم عن عائشۃ الصدّیقۃ ؓ حديث : ۱۰۸۵ / ۴۸۴ و صحیح مسلم عن ابن عباس جزء اوّل صفحہ ۱۹۹ حديث : ۱۰۷۴ / ۴۷۹)
۝۶ (رواہ ابووٗد حديث : ۸۵۰ وترمذی حديث : ۲۸۴ / ۲۸۳ وابن ماجہ حديث : ۸۹۸ رواہ الحاکم حديث : ۹۶۴ / ۹۷۸ و حديث : ۱۰۰۴ / ۱۰۱۷ وسندہٗ صحیح۔ المستدرك جزء اوّل صفحہ ۲۶۲، ۲۷۱)
۝۷(صحیح بخاری حديث : ۸۳۱ / ۷۹۷ و صحیح مسلم عن ابن مسعودؓ، حديث : ۸۹۷ / ۴۰۲)
۝۸(نسائی عن جابر ؓ حديث : ۱۳۱۲ / ۱۳۱۱ و سندہٗ ٗصحیح)
۝۹(صحیح بخارى، كتاب أحاديث الأنبياء، باب حدثنا موسى بن إسماعيل، عن كعب بن عجرۃ ؓ،: ۳۳۷۰ / ۳۱۹۰ و صحیح مسلم عن ابن مسعودؓ، حديث : ۹۰۸ / ۴۰۶)
۝۱۰ (صحیح مسلم عن ابی ہریرۃؓ حديث : ۱۳۲۴ / ۵۸۸)

 



Share This Surah, Choose Your Platform!