وتر میں پڑھنے کی دعائے قنوت
دُعائے قُنوت
وتر میں یہ دعائے قنوت پڑھے
اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِیْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَـوَلَّنِیْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِكْ لِیْ فِیْمَا اَعْطَیْتَ وَقِنِیْ شَرَّمَا قَضَیْتَ فَاِنَّكَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْكَ اِنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَاوَتَعَالَیْتَ۱
اے اللہ مجھے ہدایت دے ان لوگوں میں جن کو تونے ہدایت دی، مجھے عافیت دے ان لوگوں میں جن کو تو نے عافیت دی، مجھ کو دوست بنا ان لوگوں میں جن کو تو نے دوست بنایا، جو کچھ تو نے مجھے دیا ہے اس میں برکت عطا فرما اور مجھے اس چیز کے شر سے بچا جو تو نے مقدّر کر دی ہے، اس لیے کہ تو حکم کرتا ہے، تجھ پر کوئی حکم نہیں چلا سکتا، جس کو تو دوست رکھے وہ ذلیل نہیں ہو سکتا اور جس سے تو دشمنی رکھے وہ عزّت نہیں پا سکتا۔ اے ہمارے ربّ تو بابرکت ہے، بلند و بالا ہے۔
وتر کے بعد پڑھنے کی دعا
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ۲
تمام کمزوریوں اور عیبوں سے منزّہ ہے وہ بادشاہ جو پاکیزگیوں والا ہے۔
۱ (ابوداؤد،حديث : ۱۴۲۵ ، ترمذی حديث : ۴۶۴ / ۴۶۸ صححہ احمدمحمّد شاکر و حسّنہ الترمذی۔ وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ ابوداؤدجلداوّل صفحہ ۲۰۹،حديث : ۱۴۲۵ میں ہے، بیہقی حديث : ۳۱۳۸ و حديث : ۴۶۲۷ و حديث : ۴۸۵۹ ، اور طبرانی نے اسے متعدّد طُرق سے روایت کیا ہے، حديث : ۲۶۳۵ / ۲۷۰۱ و حديث : ۲۶۳۹ / ۲۷۰۵ و حديث : ۲۶۴۱ / ۲۷۰۷ وسنن نسائى حديث : ۱۷۴۶ / ۱۷۴۵ ، وسنن ابن ماجه حديث : ۱۱۷۸)
۲ (نسائی عن اُبیّ ابن کعبؓ، حديث : ۱۷۰۰ / ۱۶۹۹ و عبدالرحمٰن بن ابزیؓ، حديث : ۱۷۳۳ / ۱۷۳۲ و سندہٗ صحیح۔ مرعَاۃ المفاتیح جلد۳ صفحہ۲۱۴ ومسند احمد ، حديث : ۲۱۴۶۰ / ۲۰۲۲۲ / ۲۱۱۴۲ / ۲۲۲۰ ، والمصنف ابن أبي شيبة حديث : ۶۹۴۴ / ۷۰۵۱ / ۶۸۷۳)