چھینک کے متعلّق دعائیں
چھینکنے والا یہ پڑھے
۱؞ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
سب تعریف اللہ کے لیے ہے
{صحیح بخاری حديث : ۶۲۲۴ / ۵۸۷۰}
۲؞ اگر چھینکنے والا اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ۔۔۔
کہے تو سننے والا یہ پڑھے یَرْحَـمُـكَ اللّٰہُ اللہ تم پر رحم فرمائے
{صحیح بخاری حديث : ۶۲۲۴ / ۵۸۷۰، وصحيح مسلم حديث : ۷۴۸۹ / ۲۹۹۳}
۳۔ پھر چھینکنے والا یہ پڑھے:۔
یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُم
اللہ تمہیں ہدایت پر چلائے اور تمہارے حال کی اصلاح فرمائے۔
{صحیح بخاری حديث : ۶۲۲۴ / ۵۸۷۰}
۴۔ اگرغیرمسلم چھینکے تو اس کے جواب میں یہ پڑھے
یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ
اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے حال کی اصلاح فرمائے۔
{ترمذى حديث : ۲۷۳۹ / ۲۹۳۷، وصححه، وسنن ابوداؤد حديث : ۵۰۳۸، ومسند احمد حديث : ۱۹۸۱۵ / ۱۸۷۶۸ / ۱۹۵۸۶ / ۸۲۴۶}