کرب و بے چینی و بیماری کی دعا ئیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

کرب و بے چینی و بیماری کی دعا ئیں

کرب و بے چینی و بیماری کی دعا ئیں

۱؞ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ۔ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔
نہیں کوئی الٰہ سوائے اللہ کے جو عظمت والا حِلم والا ہے۔ نہیں کوئی الٰہ سوائے اللہ کے جو عرشِ عظیم کا مالک ہے۔ نہیں کوئی الٰہ سوائے اللہ کے جو آسمانوں کا، زمین کا اور عرشِ کریم کا مالک ہے۔
(کرب و بے چینی میں اس دعا کو پڑھے) {صحیح بخاری حديث : ۶۳۴۶ / ۵۹۸۶ و صحیح مسلم حديث : ۶۹۲۱ / ۲۷۳۰}


۲؞ بِاسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْكَ مِنْ کُلِّ شَیْءٍ یُّـؤْذِیْكَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنِ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْكَ بِاسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْكَ۔
اللہ کے نام کے ساتھ میں تمہارے لیے شِفا طلب کرتا ہوں ہراُس چیز سے جو تمہیں تکلیف پہنچاتی ہے۔ ہر نفس کی بُرائی سے یا حاسد کی نظرِ بد کی بُرا ئی سے، اللہ تم کو شِفا عطا فرمائے، میں اللہ کے نام سے تمہارے لیے شِفا طلب کرتا ہوں۔
(اس دعا کے ذریعے بیمار کے لیے شِفاطلب کرے)
{صحیح مسلم کتاب السّلام بابُ الطّبّ حديث : ۵۷۰۰ / ۲۱۸۶}


۳؞ درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر تین۳ دفعہ”بِسْمِ اللّٰہ“پڑھے۔
پھر سات۷ مرتبہ یہ دعا پڑھے:۔
اَعُـوْذُ بِـاللّٰہِ وَقُـدْرَتِـہٖ مِـنْ شَــرِّمَا اَجِــدُوَ اُحَــاذِرُ
میں اللہ کی اور اُس کی قدرت کی پناہ طلب کرتا ہوں اس بیماری کی بُرائی سے جو اس وقت مجھے لاحق ہے اور جس کا آئندہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
{صحیح مسلم کتاب السّلام حديث : ۵۷۳۷ / ۲۲۰۲}


۴؞ اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْبَـرَصِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَیِّیءِ الْاَسْقَامِ۔
اے اللہ میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں بَرص سے، جنون سے، جذام سے اور تمام بُری بیماریوں سے۔
{ابوداؤد حديث : ۱۵۵۴، و نسائی حديث : ۵۴۹۵ / ۵۴۹۳، و سندہٗ صحیح۔ مرعاۃ جلد۵ صفحہ ۱۲۰، حديث : ۲۴۹۴، ومسند احمد حديث : ۱۳۰۳۵ / ۱۲۵۳۵ / ۱۳۰۰۴ / ۵۶۹۲}


زندگی سے تنگ آجائے تو یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مَا کَا نَتِ الْحَیَاۃُ خَیْرًا لِّیْ وَ تَوَفَّنِیْ اِذَا کَا نَتِ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِّیْ۔
اے اللہ مجھے زندہ رکھ جب تک میری زندگی میرے لیے بہتر ہو اور مجھے موت دے جب موت میرے لیے بہتر ہو۔
(صحیح بخاری کتاب الدّعوات حديث : ۶۳۵۱ / ۵۹۹۰، وصحیح مسلم حديث : ۶۸۱۴ / ۲۶۸۰)



Share This Surah, Choose Your Platform!