اذان کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

اذان کی دعائیں

اذان کی دعائیں

جب اذان سنے تو یہ پڑھے

اَشْھَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْكَ لَہٗ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّـا وَّبِمُحَمَّدٍ رَّسُوْلًا وَّبِـا لْاِسْلَامِ دِیْنًا
میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی معبود و حاکم نہیں سوائے اللہ اکیلے کے، اُس کا کوئی شریک نہیں۔ اور محمّد (صلّی اللہ علیہ وسلّم) اُس کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔ میں اللہ کے ربّ ہونے، محمّد (صلّی اللہ علیہ وسلّم) کے رسول ہونے اور اسلام کے دین ہونے سے راضی ہوں۔
جو شخص اس دعا کو پڑھے گا اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے۔

(صحیح مسلم)


جب اذان ختم ہو تو درود شریف پڑھے۔
(صحیح مسلم)

پھر یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّـآمَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَآئِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَا نِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًامَّحْمُوْدَانِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ ۔
اے اللہ اور اے اس اذانِ کامل اور صلوٰۃِ قائمہ کے ربّ محمّد (صلّی اللہ علیہ وسلّم ) کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور ان کو مقامِ محمود میں جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے مبعوث فرما۔(نوٹ:۔ جو شخص اس دعا کو پڑھے اس کے لیے شِفاعت واجب ہو گئی)

(صحیح بخاری)


مغرب کی اذان سنے تو یہ دعا بھی پڑھے

اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھٰذَا اِقْبَالُ لَیْلِكَ وَاِدْبَارُ نَھَارِكَ وَاَصْوَاتُ دُعَاتِكَ فَاغْفِرْلِیْ
اےاللہ یہ تیری رات کی آمد، تیرے دن کی واپسی اور تیرے مؤذّنوں کے اذان دینے کا وقت ہے، میری مغفرت فرما۔
{ابوداؤد ،جلد اوّل ، صفحہ۸۶ صححہ الحاکم دو افقہ الذھبی۔ مرعاۃ المفا تیح جلد نمبر۲ ، صفحہ۱۰۸}



Share This Surah, Choose Your Platform!