استِخارہ کی دعا - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

استِخارہ کی دعا

دورکعت پڑھ کر یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَسْتَخِیْرُكَ بِعِلْمِكَ وَاَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَاَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِیْمِ فَاِنَّكَ تَقْدِرُ وَ لَاۤ اَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَاۤ اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ، اَللّٰھُمَّ اِنْ ڪُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَخَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَ مَعَاشِیْ وَعَاقِـبَۃِ اَمْرِیْ فَاقْدُرْہُ لِیْ وَیَسِّرْہُ لِیْ ثُمَّ بَارِكْ لِیْ فِیْہِ وَاِنْ ڪُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَاالْاَمْرَ شَرٌّلِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِـبَۃِ اَمْرِیْ فَاصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْہُ وَاقْدُرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ رَضِّنِیْ بِہٖ۔
اے اللہ، میں تیرے علم کے ذریعے تجھ سے خیر طلب کرتا ہوں، تیری قدرت کے ساتھ تجھ سے قدرت طلب کرتا ہوں اور تیرے فضلِ عظیم کا تجھ سے سوال کرتا ہوں کیوں کہ تو قدرت رکھتا ہے میں قدرت نہیں رکھتا۔ تو جانتا ہے، میں نہیں جانتا اور تو تمام غیبوں کا جاننے والا ہے۔ اے اللہ اگر تیرے علم میں یہ کام میرے دین، میرے معاش اور میرے کام کے انجام کے لحاظ سے میرے لیے بہتر ہے تو اسے میرے لیے مقدّر فرما دے اور اس کو میرے لیے آسان کر دے پھر اس میں میرے لیے برکت عطا فرما اور اگر تیرے علم میں یہ کام میرے دین، میرے معاش اور میرے کام کے انجام کے لحاظ سے میرے لیے بُرا ہے تو اس کو مجھ سے پھیر دے اور مجھ کو اس سے پھیر دے، پھر جہاں کہیں سے بھی ہو میرے لیےخیر کو مقدّر فرما دے، پھر مجھے اس سے راضی کر دے۔
{صحیح بخاری کتاب الدّعوات}



Share This Surah, Choose Your Platform!