اچّھا یا بُرا خواب دیکھ کر پڑھنے کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

اچّھا یا بُرا خواب دیکھ کر پڑھنے کی دعائیں

اچّھا خواب دیکھے تو یہ دعا پڑھے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔
{صحیح بخاری کتاب التّعبیربابُ الرّؤیا من اللہ}


بُرا خوابْ دیکھے تو تین۳ دفعہ بائیں طرف تھتکار کر تین”۳ “دفعہ یہ دعا پڑھے

اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّ الشَّیْطٰنِ وَشَرِّھَا۔
میں شیطان کی بُرائی اور اس خواب کی بُرائی سے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں۔
(جوشخص یہ دعا پڑھے گا تو اسے وہ خواب نقصان نہیں پہنچائے گا)۔{صحیح مسلم کتاب الذِّکر}


خواب میں ڈرے تو یہ دعا پڑھے

بِسْمِ اللّٰہِ، اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَ مِنْ شَرِّعِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ۔
اللہ کے نام کے ساتھ، میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ طلب کرتا ہوں، اُس کے غصّے کی بُرائی سے، اُس کے عذاب سے، اُس کے بندوں کی بُرائی سے، شیاطین کے خبط اور ان کے میرے پاس حاضر ہونے سے۔
{رواہ النسائی فی عمل الیوم واللیلۃ و سندہٗ صحیح۔ فتح الباری جزء۱۶، صفحہ۲۶}



Share This Surah, Choose Your Platform!