بارش،آندھی اور اچّھے اخلاق کے لیے دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

بارش،آندھی اور اچّھے اخلاق کے لیے دعائیں

جب ابر دیکھے تو ابر کی طرف منہ کرکے یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّھَا ۔
اے اللہ میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس کے شر سے۔
{ ابو داؤد کتاب الادب و ابن ماجہ ۴۴۶/۲، صححہ محب ا للہ شاہ (و سکت عنہ المنذری مرعاۃ جلد ۳ صفحہ۴۰۵)}


جب بارش ہو تو یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ صَیِّبًا نَّافِعًا ۔
اے اللہ نفع بخش بارش برسا ۔
{صحیح بخاری کتاب الاستسقاء }


جب ابرکھل جائے تو یہ پڑھے

اَ لْحَمْدُلِلّٰہِ ۔

{مسند احمد۔ بلوغ ۲۵۷/۱۴ و سندہٗ صحیح ۔التعلیقات للالبانی علی المشکوٰۃ }


اگر جمعہ کے خطبہ میں کوئی شخص بارش کی دعا کے لیے کہے تو ہاتھ اٹھاکر تین”۳ “دفعہ یہ کہے

۱؞ اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا ۔
اے اللہ ہمیں پانی پلا ۔
یا

۲؞ اَللّٰھُمَّ اَغْثِنَا ۔
اے اللہ ہم پر بارش برسا ۔
(پہلے الفاظ صحیح بخاری میں ہیں۔ دوسرے الفاظ صحیح بخاری اور
صحیح مسلم دونوںمیں ہیں)


اگر جمعہ کے علاوہ کسی اور وقت بارش کی دعا کے لیے کہا جائے تو امام منبر پر چڑھے، اللہ تعالیٰ کی تعریف کرے اور اس طرح دعا کرے

اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا غَیْثًا مُّغِیْثًا مَّرِیْئًا طَبَقًا مَّرِیْعًا غَدَقًا عَاجِلًا غَیْرَ رَائِثٍ ۔
اے اللہ! ہم پر ایسی بارش برسا جو ہماری فریاد رسی کا سبب ہو، جس کا انجام اچّھا ہو، جس کا فیض عام ہو، جس سے ارزانی ہو جائے، جو کثیر ہو، جلد آنے والی ہو، دیر میں آنے والی نہ ہو۔
(رواہ ابن ماجۃ و سندہٗ صحیح۔ ابن ماجۃ جلد اوّل صفحہ۳۸۵)


اگریہ خواہش ہو کہ شہر میں بارش نہ ہو تو اس طرح دعا کرے

اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلَا عَلَیْنَا، اَللّٰھُمَّ عَلَی الْاٰ کَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُوْنِ الْاَوْدِیَۃِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ۔
اے اللہ ہمارے اردگرد (برسا) اور ہم پر نہ (برسا) اے اللہ ٹیلوں پر، پہاڑوں پر، وادیوں میں اور درختوں کےاگنے کے مقامات میں (برسا)۔
{صحیح بخاری و صحیح مسلم }


آندھی کے وقت پڑھنے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَسْئَلُكَ خَیْرَھَا وَخَیْرَ مَا فِیْھَا وَ خَیْرَ مَا اُرْسِلَتْ بِہٖ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا فِیْھَا وَشَرِّ مَا اُرْسِلَتْ بِہٖ ۔
اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں آندھی کی بھلائی کا، اس بھلائی کا جو اس آندھی میں ہے اور اس بھلائی کا جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور (اے اللہ) میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس آندھی کی بُرائی سے، اس بُرائی سے جو اس آندھی میں ہے اور اس بُرائی سے جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔
{صحیح مسلم کتاب صلوٰۃ الاستسقاء }


بادل گرجنے کے وقت پڑھنے کی دعا

اَللّٰھُمَّ لَاتَقْتُلْنَا بِغَضَبِكَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِكَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذٰلِكَ۔
اے اللہ ہمیں اپنے غضب سے نہ مار اور نہ اپنے عذاب سے ہم کو ہلاک کر بلکہ اس سے پہلے ہی ہم کو عافیت دے دے۔
{مسندامام احمدو ترمذی۔صححہ الحاکم والذھبی۔ بلوغ الامانی جزء ۱۴صفحہ۲۵۸ }


اچّھے اخلاق کےلیے دعا

اَللّٰھُمَّ اَحْسَنْتَ خَلْقِیْ فَاَحْسِنْ خُلُقِیْ۔
اے اللہ تو نے میری تخلیق اچّھی کی، میرے اخلاق کو بھی اچّھا کر دے۔
{مسند امام احمد، رجالہ ثقات۔ بلوغ الامانی جزء ۱۴ صفحہ ۲۸۱ و سندہٗ حسن}



Share This Surah, Choose Your Platform!