تلاوتِ قرآن مجید - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

تلاوتِ قرآن مجید

جب سجدے کی آیت تلاوت کرے تو سجدہ کرے،سجدے میں تین”۳” دفعہ یہ دعا پڑھے

سَـجَـدَ وَجْـھِـیْ لِـلَّذِیْ خَـلَـقَہٗ وَشَـقَّ سَـمْعَـہٗ وَ بَـصَـرَہٗ بِحَـوْلِـہٖ وَقُـوَّتِہٖ فَـتَبَـارَكَ اللّٰہُ اَحْـسَـنُ الْخَالِقِیْنَ۔
میرے چہرے نے اُس ہستی کو سجدہ کیا جس ہستی نے اپنی قدرت اور قوّت سے چہرے کو بنایا، اس کے کان بنائے اور اس کی آنکھیں بنائیں، با برکت ہے اللہ جو سب سے بہتر بنانے والا ہے۔
(رواہ الحاکم وسندہٗ ٗصحیح۔ المستدرک ۲۲۰ /۱ ، و اخرجہ ابن السکن و صححہ وقال فی آخر ثلاثا۔ مرعاۃ ۵۰/۳)


جب قرآن مجید کے الفاظ “سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلٰی” پڑھے تو یہ ثنا پڑھے

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَ عْلٰی۔
پاک ہے میرا ربّ بلند و بالا۔
(ابوداؤد و سندہٗ صحیح۔ مرعاۃجلد۲ صفحہ۴۱۲)


جب قرآن مجید سنے تو روئے اور یہ دعا پڑھے

رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاڪْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ۔
اے ہمارے ربّ، ہم ایمان لائے، ہم کو (قرآنِ مجید کی صداقت کی) گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لے۔
(المائدۃ۔ ۸۳)


متشابہ آیتوں کے معنی تلاش نہ کرے بلکہ اس طرح کہے

اٰمَنَّابِہٖ کُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا
ہم اس پرایمان لائے، یہ سب ہمارے ربّ کی طرف سے ہے۔
(اٰل عمران ۔۷)



Share This Surah, Choose Your Platform!