جاگتے وقت پڑھنے کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

جاگتے وقت پڑھنے کی دعائیں

جب سو کر اٹھے تو یہ دعا پڑھے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ۔
سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں سلانے کے بعد جگا دیا اور اُسی کی طرف (بروز قیامت) زندہ ہو کر جانا ہے۔
(صحیح بخاری کتاب الدّعوات و صحیح مسلم کتاب الدّعوات)


اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَ رَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَاَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہٖ۔
سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے میرے جسم میں عافیت دی، مجھ پر میری روح واپس کر دی اور مجھے اپنے ذِکر کی توفیق بخشی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم جاگو تو یہ دعا پڑھا کرو۔

(رواہ الترمذی فی ابواب الدّعوات و سندہٗ حسن)


رات کے وقت آنکھ کھلے تو یہ ثنا پڑھے

لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی ڪُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَڪْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔
کوئی معبود و حاکم نہیں سوائے اللہ اکیلے کے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کی بادشاہت ہے، اُسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ تمام عیبوں سے پاک ہے، کوئی معبود و حاکم نہیں سوائے اللہ کے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ نہ نیکی کرنے کی طاقت کسی میں ہے اور نہ بُرائی سے بچنے کی قوّت کسی میں ہے مگر اللہ کی توفیق سے۔
پھر اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ کہے یا اور کوئی دعا مانگے تو اس کی دعا قبول ہو گی ۔
(صحیح بخاری ابواب قیام اللّیل باب فضل من تعارّ من اللّیل)



Share This Surah, Choose Your Platform!