جنگ کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

جنگ کی دعائیں

جب جنگ کرے تو یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ عَضُدِیْ وَنَصِـیْـرِیْ، بِـكَ اَحُوْلُ وَبِكَ اَصُوْلُ وَبِكَ اُقَاتِلُ۔
اے اللہ تو ہی میرا بازو اور میرا مددگار ہے۔ تیری مدد سے میں تدبیر کرتا ہوں۔ تیری مدد کے ساتھ میں دشمن کا استیصال کرتا ہوں اور تیری ہی مدد کے ساتھ لڑتا ہوں۔
(رواہ الترمذی و ابوداؤد و سندہٗ حسن۔ مرعاۃ جلد ۵ صفحہ ۸۳)


فتح کے لیے یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْڪِتٰبِ، سَرِیْعَ الْحِسَابِ اَللّٰھُمَّ اھْزِمِ الْاَحْزَابَ اَللّٰھُمَّ اھْزِمْھُمْ وَزَلْزِلْھُمْ۔
اے اللہ، اے کتاب کے نازل کرنے والے، اے جلد حساب لینے والے، اے اللہ (دشمن کی) فوجوں کو شکست دے، اےاللہ انہیں شکست دے اور انہیں جھنجوڑ دے۔
{صحیح بخاری کتاب الدّعوات، کتاب الجہاد وصحیح مسلم کتاب الجہاد}


جب بہت زیادہ پریشانی ہو تو یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَـوْرَا تِنَا وَاٰمِنْ رَوْعَـاتِنَا ۔
اے اللہ ہمارے عیوب کی پردہ پوشی فرما اور ہمیں گھبراہٹوں سے امن دے۔
{احمد و بزار و اسنادالبزارمتّصل درجالہ ثقات۔ بلوغ لامانی جزء ۱۴ صفحہ ۲۶۴ وسندہٗ صحیح}


جنگ سے واپس ہونے کے وقت پڑھنے کی دعا (سواری پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھے)

اَللّٰہُ اَڪْبَرُ، اَللّٰہُ اَڪْبَرُ، اَللّٰہُ اَڪْبَرُ، سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَلَـنَا ھٰذَا وَمَا ڪُنَّالَہٗ مُقْرِنِیْنَ ۝وَاِنَّـاۤ اِلٰی رَبِّنَالَمُنْقَلِبُوْنَ ۝ اَللّٰھُمَّ اِنَّانَسْئَلُكَ فِیْ سَفَرِنَا ھٰذَا الْبِرَّوَالتَّقْوٰی وَمِنَ الْعَمَلِ مَاتَرْضٰی، اَللّٰھُمَّ ھَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرَنَا ھٰذَا وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَہٗ، اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَھْلِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّــیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ وَّعْثَآءِ السَّفَرِ وَکَآبَۃِ الْمَنْـظَرِ وَسُوْٓءِ الْمُنْقَلَبِ فِی الْمَالِ وَالْاَھْلِ۔
اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، پاک ہے وہ ذات جس نے اس (سواری) کو ہمارے لیے مسخّر کر دیا حالاں کہ ہم اس کو قابو میں نہیں لا سکتے تھے، اور بے شک ہم اپنے ربّ کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ اے اللہ ہم اس سفر میں تجھ سے نیکی اور تقوے کا سوال کرتے ہیں اور ایسے عمل کا سوال کرتے ہیں جو تو پسند کرے۔ اے اللہ ہم پر اس سفر کو آسان کر دے اور اس کی دوری کو لپیٹ دے، اے اللہ تو سفر میں (ہمارا) ساتھی ہے اور ہمارے اہل (و عیال) میں (ہمارا) خلیفہ ہے، اے اللہ میں سفر کی تکلیف سے، بُرے منظر سے اور مال و اہل (و عیال) میں بُرے وقت سےتیری پناہ طلب کرتا ہوں۔
{صحیح مسلم کتاب الحج}


واپسی میں پڑھنے کی دعا، مندرجہ بالا دعا پڑھ کر یہ دعا پڑھے

آئِبُوْنَ، تَآئِبُوْنَ، عَابِدُوْنَ، لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ۔
ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے ربّ کی حمد کرنے والے ہیں۔
{صحیح مسلم کتاب الحج}


واپسی کے سفر میں اپنے شہر کے قریب پہنچ کر باربار یہ دُعا پڑھے

آئِبُوْنَ،تَآئِبُوْنَ، عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ۔
ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے ربّ کی تعریف کرنے والے ہیں۔
{صحیح مسلم کتاب الحج}


جب کسی بلندی پر چڑھے تویہ دعا پڑھے

لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَاللّٰہُ اَڪْبَرُ ۔
کوئی حاکم، معبود اور مشکل کُشا نہیں سوائے اللہ کے اور اللہ سب سے بڑا ہے۔
{صحیح بخاری کتاب الجہاد و صحیح مسلم کتاب الدّ عوات۔ واؤ صرف صحیح مسلم میں ہے}


نشیب میں اترتے وقت یہ پڑھے

سُبْحَانَ اللّٰہِ
اللہ تمام کمزوریوں سے پاک ہے۔
{صحیح بخاری کتاب الجہاد}


سفر میں صبح کے وقت یہ دعا پڑھے

سَمِــعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللّٰہِ وَحُسْنِ بَلَآئِہِ عَلَیْنَا رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَاَفْضِلْ عَلَیْنَا عَآئِذًابِاللّٰہِ مِنَ النَّارِ۔
سننے والے ( اللہ ) نے ( ہماری دعا کو ) سن لیا ایسی حالت میں کہ ہم اُس کی حمدوثنا بھی کر رہے ہیں اور اُس کی بہترین آزمائش سے بھی دو چار ہیں۔ اے ہمارے ربّ تو ( ہمارے سفر میں ) ہمارا ساتھی بن جا اور ہم پر فضل و کرم فرما، میں دوزخ سے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں۔
{صحیح مسلم کتاب الدّعوات باب التعوّذ من شرما عمل}


فتح کے بعد واپسی کے سفر میں جب کسی ٹیلے وغیرہ پر چڑھے تو اوپرپہنچ کر یہ دعا پڑھے

اَللّٰہُ اَڪْبَرُ، اَللّٰہُ اَڪْبَرُ، اَللّٰہُ اَڪْبَرُ، لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْكَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَعَلٰی ڪُلِّ شَیْءٍقَدِیْرٌ آئِبُوْنَ تَآئِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ صَدَقَ اللّٰہُ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ۔
اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ کوئی الٰہ نہیں سوائے اللہ کے، وہ اکیلا ہے اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کی بادشاہت ہے اور اُسی کے لیے ہر قسم کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، سجدہ کرنے والے ہیں ( اور ) اپنے ربّ کی حمد کرنے والے ہیں، اللہ نے اپنا وعدہ سچّا کر دیا، اپنے بندے کی مدد کی اور تمام لشکروں کو اس اکیلے نے شکست دی۔
{صحیح مسلم کتاب الحج}



Share This Surah, Choose Your Platform!