حج و عمرہ - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

حج و عمرہ

احرام باندھ کے یہ کلمات پڑھے

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ، سُبْحَانَ اللّٰہِ، لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ اَللّٰہُ اَڪْبَرُ
سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اللہ پاک ہے۔ اللہ کے علاوہ کوئی حاکم و معبود نہیں، اللہ ہی بڑا ہے۔
(صحیح بخاری باب التحمیدقبل الاھلال و باب نحرالبدن قائمۃً)


پھرعمرے کا احرام ہو تو یہ پڑھے

لَـبَّیْكَ، اَللّٰھُمَّ لَـبَّیْكَ بِالْعُمْرَۃِ
میں حاضر ہوں، اے اللہ میں عمرے کےلیے حاضر ہوں۔
(صحیح بخاری)


حجّ کا احرام ہو تو یہ پڑھے

لَـبَّیْكَ، اَللّٰھُمَّ لَـبَّیْكَ بِـا لْحَجِّ
میں حاضر ہوں، اے اللہ میں حجّ کے لیے حاضرہوں۔
(صحیح بخاری)


پھرحرم پہنچنے تک یہ تلبیہ پڑھتا رہے

لَـبَّیْكَ، اَللّٰھُمَّ لَـبَّیْكَ، لَـبَّیْكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ لَـبَّیْكَ، اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَكَ وَالْمُلْكَ،لَا شَرِیْكَ لَكَ
میں حاضر ہوں، اے اللہ میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں۔ بے شک ہر قسم کی تعریف اور نعمت تیرے لیے ہے، اور بادشاہت بھی تیرے ہی لیے ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔
(صحیح بخاری و صحیح مسلم)


طواف میں رُکنِ یمانی اور حجرِ اَسْوَدْکے درمیان یہ دعا پڑھے

رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۝
اے ہمارے ربّ ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔
(ابوداؤد، نسائی۔ صححہ ابن حبان و الذھبی، نیل الاوطار جزء نمبر۵، صفحہ ۴۰)


مقامِ ابراہیمؑ پر پہنچ کر یہ آیت پڑھے

وَاتَّخِذُوْامِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھِیْمَ مُصَلّٰی
مقامِ ابراہیمؑ کو مصلّٰی بناؤ
{صحیح بخاری و صحیح مسلم }


صفا پہاڑ کے قریب پہنچ کر یہ پڑھے

اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِاللّٰہِ۔ اَبْدَأُ بِمَا  بَدَأَ  اللّٰہُ بِہٖ
بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ میں اُسی سے شروع کرتا ہوں جس سے اللہ نے شروع کیا ہے۔
(صحیح مسلم)


صفا و مروہ پر چڑھ کر یہ ثنا پڑھے

لَاۤ اِلٰہ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَعَلٰی ڪُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ اَنْجَزَ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ
نہیں کوئی معبود وحاکم سوائے اللہ اکیلے کے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کی بادشاہت ہے اور اُسی کےلیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ نہیں کوئی معبود سوا اللہ اکیلے کے، اُس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اُس نے اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکست دی۔
(صحیح مسلم)



Share This Surah, Choose Your Platform!