سوتے وقت پڑھنے کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

سوتے وقت پڑھنے کی دعائیں

سوتے وقت پڑھنے کی دعائیں

۱؞ بِاسْمِكَ رَبِّیْ وَضَعْتُ جَنْبِیْ وَبِكَ اَرْفَعُہٗ، اِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْھَا وَ اِنْ اَرْسَلْتَھَا فَاحْفَظْھَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَكَ الصّٰلِحِیْنَ۔
اے میرے ربّ میں نے تیرے نام کے ساتھ اپنے پہلو کو رکھا اور تیری ہی توفیق سے اس کو اٹھاؤں گا۔ اگر تو میرے نفس کو روک لے تو اس پر رحم فرما اور اگر اس کو چھوڑ دے تو اس کی اس چیز سے حفاظت کر جس چیز سے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔
(رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے حکم دیا ہے کہ سیدھی کروٹ لیٹ کر اس دعا کو پڑھے){صحیح بخاری و روٰی مسلم نحوہٗ}


۲؞ اَللّٰھُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا ۔
اے اللہ میں تیرے نام کے ساتھ سوتا ہوں اور تیرے نام کے ساتھ جاگوں گا۔
(سیدھی کروٹ لیٹ کر اس دعا کو پڑھنا سنّت ہے)
{صحیح بخاری و روٰی مسلم نحوہٗ}


۳؞ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَڪَفَانَا وَاٰوَانَا فَڪَمْ مِّمَّنْ لَّاڪَافِیَ لَہٗ وَلَامُؤْوِیَ ۔
سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا ، ہمارے لیے کفایت کی اور ہمیں ٹھکانہ دیا، کتنے آدمی ایسے ہیں جن کا نہ کوئی کفایت کرنے والا ہے اور نہ ان کو کوئی ٹھکانہ دینے والا ہے۔
(مندرجہ بالا دعا کو لیٹ کر پڑھے) {صحیح مسلم }


۴؞ اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ وَرَبَّ الْاَرْضِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیْءٍ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوٰی وَمُنْزِلَ التَّوْرٰۃِ وَالْاِنْجِیْلِ وَالْفُرْقَانِ اَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّڪُلِّ شَیْءٍ اَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِہٖ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْاَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَكَ شَیْءٌ وَّاَنْتَ الْاٰخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَكَ شَیْءٌ وَّاَنْتَ الظَّاھِرُ فَلَیْسَ فَوْقَكَ شَیْءٌ وَّاَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَكَ شَیْءٌ اِقْضِ عَنَّا الدَّیْنَ وَاَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ ۔

اے اللہ، اے آسمانوں کے ربّ، اے زمین کے ربّ، اے عرشِ عظیم کے ربّ، اے ہمارے رَبّ اور ہر چیز کے ربّ، اے دانے اور گٹھلی کے پھاڑنے والے اور اے توریت، انجیل اور قرآن کے نازل کرنے والے، میں تجھ سے پناہ طلب کرتا ہوں ہر اس چیز سے جس کی پیشانی تو پکڑے ہوئے ہے۔ اے اللہ تو اوّل ہے، تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں۔ تو آخر ہے، تیرے بعد کوئی چیز نہیں۔ تو ظاہر ہے تجھ سے اوپر کوئی چیز نہیں، تو باطن ہے تجھ سے زیادہ پوشیدہ کوئی چیز نہیں، ہم سے قرض ادا کروا دے اور ہمیں فقر سے مستغنی کر دے۔
نوٹ:۔رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم اس دعا کو پڑھنے کا حکم دیا کرتے تھے۔(صحیح مسلم)


۵؞ اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْكَ وَوَجَّھْتُ وَجْھِیْ اِلَیْكَ وَفَـوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْكَ وَأَ لْجَأْتُ ظَھْرِیْ اِلَیْكَ، رَغْبَۃً وَّرَھْبَۃً اِلَیْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَامِنْكَ اِلَّااِلَیْكَ اٰمَنْتُ بِڪِتَابِكَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَبِنَبِیِّكَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ ۔
اے اللہ جھکا دیا میں نے اپنے نفس کو تیری طرف، متوجّہ کیا میں نے اپنے چہرے کو تیری طرف، سپرد کیا میں نے اپنا کام تجھ کو، لگائی اپنی پیٹھ تیری طرف ( یعنی تجھ پر اعتماد کیا ) تیرے شوق سے اور تیرے خوف سے، نہیں جائے پناہ اور نہ جائے نجات تیرے عذاب سے مگر تیری طرف، میں ایمان لایا تیری کتاب پر جو تو نے نازل کی اور تیرے نبی پر جو تو نے بھیجا۔
(وضوکر کے سیدھی کروٹ لیٹ کر بالکل آخر میں یہ دعا پڑھے)
نوٹ:۔پڑھنے والا رات کو مر جائے تو فطرت پر مرے گا، صبح ہوئی تو خیر سے بہرہ ور ہوگا۔
(صحیح بخاری و صحیح مسلم)


۶؞ اَللّٰہُ اَڪْبَرُ(۳۴مرتبہ)
سُبْحَانَ اللّٰہِ (۳۳ مرتبہ)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ (۳۳ مرتبہ)
لیٹ کر یہ ثنائیں پڑھنا خادم سے بہتر ہے۔
(صحیح بخاری و صحیح مسلم)


۷؞ اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ، اَلْحَیُّ الْقَيُّوْمُ، لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ، لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ، مَنْ ذَا الَّذِی يَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖ، يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَاۤءَ وَسِـعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ، وَلَا یَـئُوْدُهٗ حِـفْظُهُمَا وَهُـوَ الْـعَـلِیُّ الْعَظِيْمُ۝
(ایک مرتبہ)
اللہ کے سوا کوئی اِلٰہ نہیں، وہ زندہ اور قائم رہنے والا ہے، نہ اُس کو اُونگھ آتی ہے اور نہ نیند، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اُس کا ہے، کون ہے جو اُس کی اجازت کے بغیر اُس سے سفارش کر سکے، وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، اُس کے علم میں سے جنّ و انسان وغیرہ کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے، اُس کی کرسی نے آسمانوں اور زمین کو گھیر رکھا ہے، آسمانوں اور زمین کی حفاظت سے وہ تھکتا نہیں، وہ بلند و بالا عظمت والا ہے۔

جو شخص اس آیت کو بستر پر لیٹ کر پڑھے تو صبح تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے لیے ایک نگہبان ہوگا اور شیطان اس کے قریب نہ آسکے گا۔
(رواہ البخاری تعلیقًافی کتاب فضائل القرآن و رواہُ النسائی موصولًا، سکت علیہ الحافظ۔ فتح الباری جزء ۵ صفحہ ۳۹۲ و سندہٗ صحیح)


۸؞ سورۂ قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدٌ(ایک مرتبہ)
سورۂ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ(ایک مرتبہ)
سورۂ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس(ایک مرتبہ)
ان تینوں سورتوں کو پڑھ کر ہاتھوں کو جمع کر کے ان میں پھونکے اور اپنے تمام بدن پر ہاتھوں کو پھیرے۔اس طرح تین”۳” مرتبہ کرے۔رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم اسی طرح کیا کرتے تھے۔
(صحیح بخاری کتاب فضائل القرآن و کتاب الطّب)


۹؞ اَللّٰھُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِیْ وَاَنْتَ تَوَفَّاھَا، لَكَ مَمَاتُھَا وَ مَحْیَاھَا، اِنْ اَحْیَیْتَھَا فَاحْفَظْھَا وَاِنْ اَمَتَّھَا فَاغْفِرْ لَھَا، اَللّٰھُمَّ اِ نِّـیْۤ أَسْئَلُكَ الْعَافِیَۃَ۔
اے اللہ، تونے میرے نفس کو پیدا کیا اور تو ہی اس کو وفات دے گا۔ اس کی موت اور زیست تیرے ہاتھ میں ہے۔ اگر تو اسے زندہ رکھے تو اس کی حفاظت فرما اور اگر تو اسے موت دے تو اسے بخش دے۔ اے اللہ، میں تجھ سے عافیت طلب کرتا ہوں۔
بستر پر لیٹ کر یہ دعا پڑھنا سنّت ہے۔
(صحیح مسلم کتاب الذِّکر)


۱۰؞ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانِیْ وَاٰوَانِیْ وَاَطْعَمَنِیْ وَسَقَانِیْ وَالَّذِیْ مَنَّ عَلَیَّ فَاَفْضَلَ وَالَّذِیْۤ اَعْطَانِیْ فَاَجْزَلَ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ وَّمَلِكَ کُلِّ شَیْءٍ وَّاِلٰہَ کُلِّ شَیْءٍ وَّلَكَ کُلُّ شَیْءٍ اَعُوْذُبِكَ مِنَ النَّارِ۔
سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے میرے لیے کفایت کی، مجھے ٹھکانہ دیا، مجھے کھلایا اور پلایا، جس نے مجھ پر احسان کیا اور خوب احسان کیا، جس نے مجھے دیا اور خوب دیا۔ ہر حال میں اللہ کے لیے تعریف ہے۔ اے اللہ، اے ہر چیز کے ربّ، اے ہر چیز کے بادشاہ، اے ہر چیز کے الٰہ، ہر چیز کا مالک تو ہے۔ میں دوزخ سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔
بستر پر لیٹ کے یہ دعا پڑھنا سنّت ہے۔
(رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی فی الکبرٰی و سندہٗ جید۔ بلوغ الامانی جز ۱۴ صفحہ۲۵۲ وسندہٗ صحیح۔ مرعاۃ)


۱۱؞ اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عَذَابَكَ یَوْمَ تَجْمَعُ اَوْ تَبْعَثُ عِبَادَكَ
اے اللہ، جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا یا زندہ کر کے اٹھائے گا اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچا۔

سیدھا ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر لیٹ جائے پھر تین”۳” دفعہ یہ دعا پڑھے۔
(رواہ احمد وابوداؤد و سندہٗ صحیح۔ بلوغ الامانی جزء ۱۴ صفحہ ۲۴۴)



Share This Surah, Choose Your Platform!