شا دی کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

شا دی کی دعائیں

نکاح کا خطبہ

اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَ نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلِ اللّٰہُ فَلَاھَادِیَ لَہٗ وَاَشْھَدُاَنْ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْكَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ، یٰۤاَيُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوااللّٰہَ حَقَّ تُقَاتِہٖ وَلَاتَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ ۝یٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَڪُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْھَا زَوْجَھَا وَبَثَّ مِنْھُمَا رِجَالًا کَثِیْرًا وَّنِسَآءً، وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَاۤءَلُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامَ، اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیْڪُمْ رَقِیْبًا۝ یٰٓـاَيُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَقُوْلُوْا قَوْلًاسَدِیْدًا۝ یُصْلِحْ لَکُمْ اَعْمَالَکُمْ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا۝
سب تعریف اللہ کے لیے ہے، ہم اُسی کی تعریف کرتے ہیں، اُسی سے مدد مانگتے ہیں، اُسی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور اپنے نفسوں کی شرارتوں اور اپنے اعمال کی بُرائیوں سے اُسی کی پناہ طلب کرتے ہیں۔ جس کو اللہ ہدایت دے اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں، اور جس کو اللہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود حاکم و حاجت رواہ نہیں، وہ اکیلا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمّد (صلّی اللہ علیہ وسلّم) اُس کے بندے اور رسول ہیں، اے ایمان والو اللہ سے ڈرو، جیسا کہ اُس سے ڈرنے کا حق ہے، اورتمہیں موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو۔ اے لوگو! اپنے ربّ سے ڈرو جس نے تم کو ایک نفس سے پیدا کیا اور اس نفس سے اس کی بیوی کو بنایا اور (پھر) ان دونوں سے بہت سے مرد (پیدا کیے) اور بہت سی عورتوں کو (پیدا کیا اور ان کو رُوئے زمین پر) پھیلا دیا۔ اُس اللہ سے ڈرتے رہو جس کے ذریعے سے تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو، اور رشتوں (کو قطع کرنے) سے بھی ڈرو بے شک اللہ تمہاری نگرانی کر رہا ہے۔ اے ایمان والو، اللہ سے ڈرو اور ایسی بات کہو جو محکم اور ہر قسم کے فتنہ و فساد کا سدِّ باب کرنے والی ہو، اللہ تمہارے اعمال کی اصلاح فرماےگا، تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا، اور جس شخص نے اللہ اور رسول (صلّی اللہ علیہ وسلّم) کی اطاعت کی تو اس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

{ابو داؤد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ عن ابی الاحوص عن ابن مسعودؓ۔ سندہٗ صحیح (بلوغ الامانی جزء ۱۶صفحہ ۱۶۵) وصححہ الالبانی (خطبۃ الحاجۃ صفحہ ۱۵)۔
اِنَّ سوائے ابن ماجہ کے سب کتابوں میں ہے۔مِنْ سَیِّئَاتِ اَعْمَالِنَاصرف ترمذی اور ابن ماجہ میں ہے۔نَحْمَدُہٗ اور وَحْدَہٗ لَاشَرِیْكَ لَہٗ صرف ابن ماجہ میں ہے۔ یُضْلِل کے بعداللّٰہُ صرف نسائی میں ہے}


شادی کی مُبارک باد اس طرح دے

بَارَكَ اللّٰہُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَیْكَ وَجَمَعَ بَیْنَڪُمَا فِیْ خَیْرٍ ۔
اللہ تمہیں برکت دے اور تم پر برکت نازل فرمائے اور تم دونوں کو خیر کے ساتھ اکٹّھا رکھے ۔
{ابو داؤد، ترمذی، صححہ الترمذی۔ ترمذی میں بَارَكَ اللّٰہُ کے بعد ” لَكَ ” نہیں ہے}


نکاح کے بعد بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَسْئَلُكَ خَیْرَھَا وَخَیْرَ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَاجَبَلْتَھَا عَلَیْہِ۔
اے اللہ میں تجھ سے اس کی خیر طلب کرتا ہوں اور وہ خیر طلب کرتا ہوں جس خیر پر تو نے اسے پیدا کیا ہے اور (اے اللہ ) میں اس کی بُرائی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں اور اس بُرائی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں جس بُرائی پر تو نے اسے پیدا کیا ہے۔
{ ابن ماجہ ابواب التجارۃ باب شراءالرقیق سندہٗ صحیح۔ المستدرك جزء۲صفحہ ۱۸۶}



Share This Surah, Choose Your Platform!