صبح کے وقت پڑھنے کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

صبح کے وقت پڑھنے کی دعائیں

صبح کے وقت پڑھنے کی دعائیں

اَصْبَحْنَـا وَ اَصْبَحَ الْـمُلْكُ لِلّٰہِ وَالْحَـمْدُ لِلّٰہِ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْـكُ وَلَـہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَسْئَلُكَ مِنْ خَـیْرِ ھٰـذَا الْیَـوْمِ وَخَـیْرِمَـافِـیْـہِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ شَـرِّہٖ وَشَرِّمَا فِیْہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّـیْ اَعُوْذُبِكَ مِـنَ الْـکَسَلِ وَالْھَرَمِ وَسُوْٓءِ الْـکِبَرِ وَفِتْنَۃِ الـدُّنْیَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔

ہم نے اور پورے ملک نے اللہ کے لیے صبح کی، اللہ ہی کے لیے ہر قسم کی تعریف ہے۔ نہیں کوئی معبود سوائے اللہ اکیلے کے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کی بادشاہت ہے اور اُسی کے لیے ہر قسم کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ میں تجھ سے اس دن کی اور جو کچھ اس دن میں ہے اس کی خیر طلب کرتا ہوں۔ اور میں اس دن کے اور جو کچھ اس دن میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ میں تھک کر بیٹھ جانے، بڑھاپے بڑی عمر کی بُرائی، دنیا کے فتنے اور عذابِ قبر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔
(صحیح مسلم)



اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُكَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِ ك َ وَ وَعْدِكَ مَااسْتَطَعْتُ، اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَاصَنَعْتُ، اَبُوْٓءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَیَّ وَاَبُوْٓءُ لَكَ بِذَ نْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَایَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ
اے اللہ تو میرا ربّ ہے، نہیں کوئی الٰہ سوائے تیرے، تو نے مجھے پیدا کیا، میں تیرا بندہ ہوں۔ میں تیرے عہد اور وعدے پر جہاں تک مجھ سے ہو سکتا ہے قائم ہوں، جو عمل میں نے کیے ان کی بُرائی سے میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ میں تیری اس نعمت کا جو تو نے مجھے عطا کی ہے اقرار کرتا ہوں اور میں تیری بارگاہ میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں، تو مجھے معاف فرما کیوں کہ تیرے سوا گناہوں کو کوئی معاف نہیں کر سکتا۔

{جو شخص اس پر یقین رکھتے ہوئے دن کے وقت اسےپڑھے اور شام سے پہلے مر جائے تو وہ جنّتی ہے۔} (صحیح بخاری)



لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِ یْكَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
نہیں کوئی الٰہ سوائے اللہ اکیلے کے، اُس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہت اور تعریف اُسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
[نوٹ: ۔ جو شخص دن میں سو”۱۰۰” مرتبہ اسے پڑھ لے، اس کو دس”۱۰” غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا، سو”۱۰۰” نیکیاں لکھی جائیں گی، سو”۱۰۰” خطائیں معاف کر دی جائیں گی اور وہ شام تک شیطان سےمحفوظ رہے گا](صحیحین)



سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ
(سو”۱۰۰”مرتبہ)
جو شخص اسے سو”۱۰۰” مرتبہ پڑھ لے اس کے گناہ دور کر دیے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں
(صحیح بخاری وصحیح مسلم)



سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ عَدَدَخَلْقِہٖ وَرِضَانَفْسِہٖ وَزِنَۃَ عَرْشِہٖ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہٖ

(تین”۳”مرتبہ)
اللہ پاک ہے، اور وہ اپنی حمد کے ساتھ (تمام عیوب سے منزّہ ہے) اُس کے لیے حمد ہے اُس کی مخلوق کی گنتی کے برابر، اُس کی ذات کی مرضی کے مطابق، اُس کے عرش کے وزن کے برابر اور اُس کے کلمات کی روشنائی یا شمار کے برابر۔
(جو شخص تین”۳” مرتبہ ان کلمات کو پڑھ لے تو یہ صبح کی نماز سے اشراق تک مسلسل ذِکر کرنے سے زیادہ وزنی ہوں گے ) {صحیح مسلم}



یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِیْثُ وَ اَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہٗ وَلَا تَکِلْنِیْٓ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ أَبَدًا۔
اے زندہ، اے قائم رہنے والے، میں تیری رحمت کے وسیلے سے فریاد کرتا ہوں۔ میرے تمام حالات کی اصلاح فرما دے اور پلک جھپکنے کے برابر وقفے میں بھی مجھے نفس کے حوالے نہ فرما۔
(رواہ ابن السنی فی عمل الیوم و اللیلتہ و البیہقی و النسائی فی الکبرٰی و سندہٗ صحیح۔ سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ للالبانی حدیث نمبر ۲۲۷)



أَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْاِسْلَامِ وَعَلٰی کَلِمَۃِ الْاِ خْلَاصِ وَعَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی مِلَّۃِ أَبِیْنَا إِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔
ہم نے صبح کی فطرتِ اسلام پر، کلمۂ توحید پر، ہمارے نبی محمّد (صلّی اللہ علیہ وسلّم ) کے دین پر اور ہمارے باپ ابراہیم کی مِلّت پر جو صرف اللہ اکیلے کی طرف رجوع کرنے والے مسلم تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے۔
یہ دعا پڑھنا سنّت ہے۔
(رواہ احمد والطبرانی وابن السنی و سندہٗ صحیح۔ بلوغ الامانی جزء۱۴ صفحہ۲۳۸)



اَللّٰھُمَّ إِنِّـیْٓ أَسْأَ لُكَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔اَللّٰھُمَّ إِنِّـیْٓ أَسْئَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ۔ اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِیْ وَاٰمِنْ رَوْعَاتِیْ اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْم بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَأَعُوْذُ بِعَظْمَتِكَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔
اے اللہ میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ میں تجھ سے اپنے دین، اپنی دنیا، اور اپنے اہل و مال میں معافی اور عافیت طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ میرے عیوب کو چھپا لے اور میری گھبراہٹوں سے مجھے امن دے۔ اے اللہ، میرے آگے سے، میرے پیچھے سے، میرے دائیں سے، میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے میری حفاظت فرما، اور میں تیری عظمت کی پناہ طلب کرتا ہوں کہ اپنے نیچے سے دھنسا دیا جاؤں۔
اس دعا کا پڑھنا سنّت ہے۔
(رواہُ احمد و ابوداؤد والنسائی و سندہٗ صحیح۔ بلوغ الامانی جزء ۱۴ صفحہ۲۴۰)



رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا۔
(تین”۳” مرتبہ)
میں اللہ تعالےٰ کے ربّ ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمّد (صلّی اللہ علیہ وسلّم) کے نبی ہونے سے راضی ہوں۔
جوشخص صبح و شام تین”۳” مرتبہ مندرجہ بالا دعا کو پڑھ لے تو اللہ تعالےٰ پر حق ہے کہ اسے قیامت کے دن راضی کرے۔
(رواہ احمد و الطبرانی و سندہٗ صحیح وروی نحوہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی۔ بلوغ الامانی جزء ۱۴ صفحہ ۲۳۷)



بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
( تین”۳” مرتبہ )
اللہ کے نام کے ساتھ، جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔
جو شخص صبح کے وقت مندرجہ بالا دعا کو تین”3″ مرتبہ پڑھ لے تو وہ انشآءاللہ شام تک بلائے ناگہانی سےمحفوظ رہے گا۔(رواہُ ابوداؤد احمد و النسائی و الترمذی و سندہٗ صحیح۔ بلوغ الامانی جزء ۱۴ صفحہ ۲۳۹)



اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَ ۃِ اَنْتَ رَبُّ کُلِّ شَیْءٍ وَّمَلِیْکُہٗ اَشْھَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ اَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہٖ وَاَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْءً ا اَوْ اَجُرَّہٗ اِلٰی مُسْلِمٍ
اے اللہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے، تو ہی ہر چیز کا ربّ اور بادشاہ ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے اکیلے کے سوا کوئی الٰہ نہیں، تیرا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمّد (صلّی اللہ علیہ وسلّم) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔ میں اپنے نفس اور شیطان کے شر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں اور اس کے شرک (میں مبتلا کرنے) سے (تیری پناہ طلب کرتا ہوں) اور اس سے بھی پناہ طلب کرتا ہوں کہ اپنے نفس پر کوئی بُرائی کروں یا اس کو کسی مسلِم کی طرف منسوب کروں۔
({ ترمذی،الادب المفرد،دارمی،ابن حبان اور عمل الیوم والیلۃ لابن السنی میں “شَرِّ الشَّیْطَانِ” سے پہلے”مِنْ” ہے، مسند احمد، ابوداؤد اور حاکم میں “مِنْ“نہیں ہے) (احمد و ابوداؤد و عمل الیوم واللیتہ النسائی و الترمذی۔ سندہٗ صحیح۔ بلوغ الامانی جزء ۱۴ صفحہ ۲۳۳)}



Share This Surah, Choose Your Platform!