عیادت کی دعا ئیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

عیادت کی دعا ئیں

عیادت کی دعا ئیں

۱؞ لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَﷲُ۔
کوئی ڈر کی بات نہیں ( یہ بیماری ) ان شآءاﷲ پاک کرنے والی ہے۔
(نوٹ :۔ یہ الفاظ مریض کو مخاطب کرکے اسے تسلّی دینے کے لیے اتنی آوازسے کہے کہ وہ سن لے)۔
{صحیح بخاری کتاب المرضٰی}


۲؞ اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ، وَشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاءُكَ شِفَاءً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا۔
اے لوگوں کے ربّ اس بیماری کو دور کر دے، شِفا عطا فرما تو ہی شِفا دینے والا ہے، کوئی شِفا نہیں سوائے تیری شِفا کے، ایسی شِفا دےکہ کوئی بیماری نہ چھوڑے۔
(سیدھا ہاتھ مریض کے جسم پر پھیرے اور یہ دعا پڑھے)۔
{صحیح بخاری کتاب المرضٰی ۵۷۵۰و صحیح مسلم۵۷۰۷،۵۷۱۰}


۳؞ اَللّٰھُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ یَنْکَأْ لَكَ عَدُوًّا اَوْیَمْشِیْ لَكَ اِلٰی جَنَازَۃ۔
اے الله، اپنے بندے کو شِفا عطا فرما کہ وہ تیرے لیےتیرے دشمن کو تکلیف پہنچائے یا تیرے لیے کسی جنازے کی طرف جائے۔

(ابو داؤد کتاب الجنائز – سندہٗ صحیح – مرعاۃ جلد ٣ صفحہ ۴۲۳)



Share This Surah, Choose Your Platform!