فرض نماز کے بعد کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

فرض نماز کے بعد کی دعائیں

فرض نماز کے بعد کی دعائیں

اَللّٰہُ اَکْبَرُ۔
اللہ سب سے بڑا ہے۔(صحیح بخاری)

اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ، اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ، اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ۔
میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔(صحیح مسلم)

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْكَ السَّلامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔
اے اللہ تو سلام ہے، سلامتی تیری ہی طرف سے ہے، اور اے جلال و عزّت والے تو با برکت ہے۔
(صحیح مسلم)

لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاۤ شَرِیْكَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْـكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، اَللّٰھُمَّ لَا مَانِــعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَامُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَاالْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ۔
اللہ کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں، وہ ایک ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کی بادشاہت ہے اور اُسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ جو تو دے اسےکوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور تیرے ہاں کسی بزرگ شخص کی بزرگی اسے فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔
( صحیح بخاری و صحیح مسلم)

لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاۤ شَرِیْكَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ۝ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ۝ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَلَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ، لَہُ النِّعْمَۃُ وَلَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَآءُ الْحَسَنُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَـوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ ۝
کوئی حاکم نہیں سوائے اللہ کے، وہ ایک ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کی بادشاہت ہے اور اُسی کی تعریف ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے، نہ کسی میں نیکی کرنے کی قوّت ہے اور نہ بُرائی سے بچنے کی طاقت مگر اللہ کی توفیق سے۔ کوئی الٰہ نہیں سوائے اللہ کے، ہم کسی کی عبادت نہیں کرتے سوائے اُس کے، نعمت اُسی کی ہے، فضل اُسی کا ہے اور اچّھی تعریف اُسی کے لیے ہے، کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے، ہم خالص اُسی کا دین ماننے والے ہیں۔ خواہ کافروں کو ناگوار ہی کیوں نہ گزرے۔(صحیح مسلم)



Share This Surah, Choose Your Platform!