قربانی کی دعا - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

قربانی کی دعا

عیدالاضحٰی کے موقع پر جانور ذبح کرتے وقت یہ دعا پڑھے

اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَالسَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ عَلٰی مِلَّۃِ اِبْرٰھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ ۝ اِنَّ صَلٰوتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۝ لَاشَرِیْكَ لَہٗ وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَاَنَامِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ۝اَللّٰھُمَّ مِنْكَ وَ لَكَ عَنْ…….بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَڪْبَرُ
(خالی جگہ اپنا نام لے)
میں نے اپنا منہ اُس ذات کی طرف کیا جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا (ایسی حالت میں کہ میں) ابراہیم علیہ السّلام کی ملّت پر ہوں جو ایک اللہ کے ماننے والے مسلم تھے اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں۔ بے شک میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت اللہ کے لیے ہے جو ربّ العالمین ہے۔ اُس کا کو ئی شریک نہیں، مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمین میں سے ہوں۔ اے اللہ (یہ جانور) تیری طرف سے (ملا) ہے اور تیرے ہی لیے (فُلاں) کی طرف سے (قربان کیا جا رہا) ہے، اللہ کے نام کے ساتھ (ذبح کرتا ہوں) اور اللہ سب سے بڑا ہے۔

(احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ۔ عَلٰی مِلَّۃِ اِبْرَاھِیْمَ اور اَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ صرف ابوداؤد میں ہے اور مُسْلِمًا صرف احمد میں ہے۔ فیہ ابو عیاش و ھومقبول و فیہ محمد بن اسحٰق و قد صرح التحدیث فی روایۃ احمد۔ مرعاۃ ۳۵۸/۳ و بلوغ جزء ۱۳ صفحہ۶۲ و رواہ الحاکم وصححہ ھو و الذھبی۔ المستدرک ۴۶۷/ا)



Share This Surah, Choose Your Platform!