قرض کے متعلّق دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

قرض کے متعلّق دعائیں

قرض ادا کرتے وقت پڑھنے کی دعا

بَارَكَ اللّٰہُ لَكَ فِیْ اَھْلِكَ وَمَالِكَ۔
اللہ تمہارے اہل و عیال اور مال میں برکت عطا فرمائے۔
{احمد، نسائی، ابن ماجہ۔ سندہٗ جیّد۔ بلوغ الامانی جزء ۱۵ صفحہ۸۴}


ادائے گی قرض کی دعا

اَ للّٰھُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَاۤءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاۤءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاۤءُ وتُذِلُّ مَنْ تَشَاۤءُ بِیَدِكَ الْخَیْرُ،اِنَّكَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ۝ رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاۤخِرَۃِ تُعْطِیْ مِنْھُمَا مَنْ تَشَاۤءُ وَتَمْنَعُ مِنْھُمَا مَنْ تَشَاۤءُ اِرْحَمْنِیْ رَحْمَۃً تُغْنِیْنِیْ بِھَا عَنْ رَحْمَۃِ مَنْ سِوَاكَ۔

اے اللہ، اے بادشاہت کے مالک، تو جس کو چاہے بادشاہت دے اور جس سے چاہے بادشاہت چھین لے، تو جس کو چاہے عزّت دے اور جس کو چاہے ذلّت دے، بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے، تو ہر چیز پر قادر ہے۔ اے دنیا اور آخرت میں رحم کرنے والے، تو جس کو چاہے دین و دنیا دے اور جس کوچاہے دین و دنیا سےمحروم کر دے، مجھ پر ایسی رحمت کے ساتھ مہربانی فرما کہ میں اس کے ذریعے تیرے علاوہ دوسروں کی مہربانی سے بے نیاز ہو جاؤں۔

جو شخص اس دعا کے ذریعے دعا مانگے تو اگر اس پر احد پہاڑ کے برابر بھی قرضہ ہو تو اللہ تعالےٰ اس کا قرضہ ادا کر دے گا۔
(رواہ الطبرانی فی الصغیر صفحہ ۱۱۵ ورجالہ ثقات مجمع الزوائد جزء ۱۰صفحہ ۱۸۶ و سندہٗ صحیح)



Share This Surah, Choose Your Platform!