لباس کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

لباس کی دعائیں

نیا کپڑا پہنتے وقت یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ لَكَ الْحَمْدُ اَنْتَ ڪَسَوْتَنِیْہِ اَسْئَلُكَ مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِ مَاصُنِــعَ لَہٗ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَاصُنِــعَ لَہٗ ۔
اے اللہ سب تعریف تیرے لیے ہے، تو نے یہ کپڑا مجھے پہنایا، میں تجھ سے اس کی بھلائی طلب کرتا ہوں اور وہ بھلائی طلب کرتا ہوں جس بھلائی کے لیے یہ بنایا گیا ہے اور ( اے اللہ ) میں اس کی بُرائی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں اور اس بُرائی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں جس بُرائی کے لیے یہ بنایا گیا ہے۔{ابو داؤد کتاب الّلباس و ترمذی۔ صححہ الحاکم و ابن حبان و حسنہ الترمذی۔ بلوغ الامانی جز ء۱۴صفحہ۲۵۷}


دوسرے شخص کو نیا کپڑا پہنے ہوئے دیکھے تو یہ دعا پڑھے

اِلْبَسْ جَدِیْدًا وَعِشْ حَمِیْدًاوَمُتْ شَھِیْدًا وَیَرْزُقُكَ اللّٰہُ قُرَّۃَ عَیْنٍ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔
نیا کپڑا پہنو، اچّھی طرح زندہ رہو، شہادت کی موت مرو اور اللہ تم کو دنیا اور آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب فرمائے۔
{مسند احمد ورجالہ رجال الصحیح۔ بلوغ الامانی جزء ۱۷صفحہ ۲۳۵ و سندہٗ صحیح}



Share This Surah, Choose Your Platform!