بارش طلب کرنے کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

بارش طلب کرنے کی دعائیں

نمازِ استِسْقاء سے پہلے پڑھنے کی دعا

امام منبر پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھے

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۝ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۝ مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِ۝ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ۝ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ، اَنْتَ الْغَنِیُّ وَ نَحْنُ الْفُقَرَآءُ اَنْزِلْ عَلَیْنَاالْغَیْثَ وَاجْعَلْ مَااَنْزَلْتَ لَـنَا قُوَّۃً وَّبَلَاغًا اِلٰی خَیْرٍ
سب تعریف اللہ کے لیے ہے، جو ربُّ العالمین ہے، جو رحمٰن اور رحیم ہے، جو روزِ جزا کا مالک ہے، نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے، وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے، اے اللہ، تو اللہ ہے، نہیں کوئی معبود و حاکم سوائے تیرے۔ تو غنی ہے اور ہم فقیر ہیں، ہم پر بارش نازل فرما اور جو بارش تو ہمارے لیے نازل فرمائے اسے ہمارے لیے قوّت اور بھلائی تک پہنچنے کا سبب بنا دے۔
( رواہ ابوداؤد وجیّدہٗ و صححہ الحاکم و الذھبی و ابن السکن (مرعاۃ جلد۳ صفحہ ۳۹۹) وروٰی ابن حبان نحوہٗ۔ خط کشیدہ لفظ “انت” صرف ابن حبان میں ہے)


بارش کے لیے ان الفاظ میں دعا کرے

اَللّٰھُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ وَ بَھَآئِمَكَ وَانْشُرْ رَحْمَتَكَ وَاَحْیِ بَلَدَكَ الْمَیِّتَ
اے اللہ اپنے بندوں اور اپنے جانوروں کو پانی پلا، اپنی رحمت کو پھیلا دے اور اپنی مُردہ زمین کو زندہ کر دے
( ابو داؤد۔ سندہٗ جیّد۔ بلوغ الامانی جزء ۶صفحہ ۲۴۸)


اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا غَیْثًا مُّغِیْثًا مَّرِیْئًا مَّرِیْعًا نَّافِعًاغَیْرَ ضَآرٍّ عَاجِلًا غَیْرَ اٰجِلٍ
اے اللہ ہم پر ایسی بارش برسا جو ہماری فریاد رسی کا سبب ہو، جس کا انجام اچھا ہو، جس سے ارزانی ہو جائے، جو نفع پہنچانے والی ہو، نقصان پہنچانے والی نہ ہو، جلدی آنے والی ہو، دیر میں آنے والی نہ ہو۔
(ابو داؤد، صححہ الحاکم والذھبی۔ مرعاۃ جلد ۳ صفحہ ۳۹۷)



Share This Surah, Choose Your Platform!