نمازِ جنازہ کی دعا - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

نمازِ جنازہ کی دعا

نمازِ جنازہ کی دعا

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہُ وَاعْفُ عَنْہُ وَعَافِہٖ وَاَکْرِمْ نُزُلَـہٗ وَ وَسِّـعْ مَدْ خَلَہٗ وَ اغْسِلْہُ بِمَاۤءٍ وَّثَلْجٍ وَّبَرَدٍ وَّنَقِّہٖ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْاَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ وَاَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًامِّنْ دَارِہٖ وَاَھْلًا خَیْرًامِّنْ اَھْلِہٖ وَزَوْجًا خَیْرًامِّنْ زَوْجِہٖ وَاَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ وَقِہٖ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ
اے اللہ اس کی مغفرت فرما، اس پر رحم فرما، اس سے درگزر فرما، اس کو عافیت دے، عزّت کے ساتھ، اس کی مہمانی فرما، اس کی قبر کو کشادہ کر دے، اس کو پانی، برف اور اولے سے پاک کر دے، اس کو گناہوں سے ایسا پاک و صاف کر دے جیسا سفید کپڑے کو میل سے پاک و صاف کیا جاتا ہے۔ اس کے گھر سے بہتر اسے گھر عطا فرما، اس کے اہل سے بہتر اسے اہل عطا فرما، اس کی بیوی سے بہتر اسے بیوی عطا فرما، اس کو جنّت میں داخل کر اور فتنۂ قبر اور عذابِ دوزخ سے بچا۔
(صحیح مسلم)


۲۔اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِـبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَ کَرِنَا وَاُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَـیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِ یْمَانِ اَللّٰھُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہٗ
اے اللہ، ہمارے زندوں کو، ہمارے مُردوں کو، ہمارے حاضرین کو، ہمارے غائبین کو، ہمارےچھوٹوں کو، ہمارے بڑوں کو، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کوبخش دے، اے اللہ ہم میں سےجس کو تو زندہ رکھے تو اسے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو تو موت دے تو اس کو ایمان پر موت دے۔ اے اللہ اس کے اجر سے ہمیں محروم نہ رکھ اور نہ اس کے بعد ہمیں گمراہ کر۔
(الترمذی۔سندہٗ صحیح۔ التعلیقات للالبانی علی المشکوٰۃ ۵۲۷ /۱)



Share This Surah, Choose Your Platform!