وتر میں پڑھنے کی دعائے قنوت - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

وتر میں پڑھنے کی دعائے قنوت

دُعائے قُنوت

وتر میں یہ دعائے قنوت پڑھے

اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِیْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَـوَلَّنِیْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِكْ لِیْ فِیْمَا اَعْطَیْتَ وَقِنِیْ شَرَّمَا قَضَیْتَ فَاِنَّكَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْكَ اِنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَاوَتَعَالَیْتَ
اے اللہ مجھے ہدایت دے ان لوگوں میں جن کو تونے ہدایت دی، مجھے عافیت دے ان لوگوں میں جن کو تو نے عافیت دی، مجھ کو دوست بنا ان لوگوں میں جن کو تو نے دوست بنایا، جو کچھ تو نے مجھے دیا ہے اس میں برکت عطا فرما اور مجھے اس چیز کے شر سے بچا جو تو نے مقدّر کر دی ہے، اس لیے کہ تو حکم کرتا ہے، تجھ پر کوئی حکم نہیں چلا سکتا، جس کو تو دوست رکھے وہ ذلیل نہیں ہو سکتا اور جس سے تو دشمنی رکھے وہ عزّت نہیں پا سکتا۔ اے ہمارے ربّ تو بابرکت ہے، بلند و بالا ہے۔
(ابوداؤد، ترمذی صححہ احمدمحمّد شاکر و حسّنہ الترمذی۔ وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ ابوداؤدجلداوّل صفحہ ۲۰۹ میں ہے، بیہقی اور طبرانی نے اسے متعدّد طُرق سے روایت کیا ہے)


وتر کے بعد پڑھنے کی دعا

سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ
تمام کمزوریوں اور عیبوں سے منزّہ ہے وہ بادشاہ جو پاکیزگیوں والا ہے۔
(نسائی عن اُ بیّ ابن کعبؓ و عبدالرحمٰن بن ابزیؓ و سندہٗ صحیح۔ مرعَاۃ المفاتیح جلد۳ صفحہ۲۱۴)
( اس دعا کو تین”۳” مرتبہ پڑھے اور تیسری مرتبہ آواز کو کھینچے)



Share This Surah, Choose Your Platform!