کرب و بے چینی و بیماری کی دعا ئیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

کرب و بے چینی و بیماری کی دعا ئیں

کرب و بے چینی و بیماری کی دعا ئیں

۱؞ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ۔ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔
نہیں کوئی الٰہ سوائے اللہ کے جو عظمت والا حِلم والا ہے۔ نہیں کوئی الٰہ سوائے اللہ کے جو عرشِ عظیم کا مالک ہے۔ نہیں کوئی الٰہ سوائے اللہ کے جو آسمانوں کا، زمین کا اور عرشِ کریم کا مالک ہے۔
(کرب و بے چینی میں اس دعا کو پڑھے){ صحیح بخاری و صحیح مسلم}


۲؞ بِاسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْكَ مِنْ کُلِّ شَیْءٍ یُّـؤْذِیْكَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنِ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْكَ بِاسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْكَ۔
اللہ کے نام کے ساتھ میں تمہارے لیے شِفا طلب کرتا ہوں ہراُس چیز سے جو تمہیں تکلیف پہنچاتی ہے۔ ہر نفس کی بُرائی سے یا حاسد کی نظرِ بد کی بُرا ئی سے، اللہ تم کو شِفا عطا فرمائے، میں اللہ کے نام سے تمہارے لیے شِفا طلب کرتا ہوں۔
(اس دعا کے ذریعے بیمار کے لیے شِفاطلب کرے)
{صحیح مسلم کتاب السّلام بابُ الطّبّ}


۳؞ درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر تین”۳”دفعہ“بِسْمِ اللّٰہ”پڑھے۔
پھر سات”۷” مرتبہ یہ دعا پڑھے:۔
اَعُـوْذُ بِـاللّٰہِ وَقُـدْرَتِـہٖ مِـنْ شَــرِّمَا اَجِــدُوَ اُحَــاذِرُ
میں اللہ کی اور اُس کی قدرت کی پناہ طلب کرتا ہوں اس بیماری کی بُرائی سے جو اس وقت مجھے لاحق ہے اور جس کا آئندہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
{صحیح مسلم کتاب السّلام}


۴؞ اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْبَـرَصِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَیِّیءِ الْاَسْقَامِ۔
اے اللہ میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں بَرص سے، جنون سے، جذام سے اور تمام بُری بیماریوں سے۔
{ابوداؤد و نسائی و سندہٗ صحیح۔ مرعاۃ جلد۵ صفحہ ۱۲۰}

{صحیح بخاری و صحیح مسلم}


زندگی سے تنگ آجائے تو یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مَا کَا نَتِ الْحَیَاۃُ خَیْرًا لِّیْ وَ تَوَفَّنِیْ اِذَا کَا نَتِ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِّیْ۔
اے اللہ مجھے زندہ رکھ جب تک میری زندگی میرے لیے بہتر ہو اور مجھے موت دے جب موت میرے لیے بہتر ہو۔
(صحیح بخاری کتاب الدّعوات وصحیح مسلم)



Share This Surah, Choose Your Platform!