کھانے پینے کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

کھانے پینے کی دعائیں

کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھے

بِسْمِ اللّٰہِ ۔ {صحیح بخاری و صحیح مسلم}
اگر بِسْمِ اللّٰہِ ۔کہنا بھول جائے تو جب یاد آئے یہ دعا پڑھے
بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ اَوَّلِہٖ وَاٰخِرِہٖ ۔
{ترمذی کتاب الاَطْعَمْتَ صححہ الترمذی}


کھانےکے بعد جب دستر خوان اٹھایا جائے تو یہ دعا پڑھے

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ حَـمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا ۔
سب تعریف اللہ کے لیے ہے، ایسی تعریف جو کثرت سے ہو۔ پاک ہو۔ با برکت ہو۔ نہ کافی سمجھی گئی، نہ چھوڑی گئی۔ اور اے ہمارے ربّ کوئی بھی اس سے بے پرواہ نہیں۔
{صحیح بخاری (حمدًا صحیح بخاری میں نہیں ہے ترمذی سے لیا گیا ہے)}


کھانا کھانے کے بعد مہمان یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ بَارِكْ لَھُمْ فِیْمَا رَزَقْتَھُمْ وَاغْفِرْلَہُمْ وَارْحَمْھُمْ ۔
اے اللہ جو رزق تو نے انہیں دیا ہے، اس میں انہیں برکت عطا فرما، ان کی مغفرت فرما اور ان پر رحم فرما۔
(صحیح بخاری کتاب الادب وصحیح مسلم کتاب الاشربۃ۔ دعا کے الفاظ صرف صحیح مسلم میں ہیں۔)


اَللّٰھُمَّ اَطْعَمْتَ وَاَسْقَیْتَ وَاَغْنَیْتَ وَاَقْنَیْتَ وَھَدَیْتَ وَاَحْیَیْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰی مَاۤ اَعْطَیْتَ۔
اے اللہ تو نے کھلایا، تو نے پلایا، تو نے غنی کر دیا، تو نے راضی کر دیا، تو نے ہدایت دی اور تو نے زندہ کیا، جو کچھ تو نے عطا فرمایا اس پر تیری تعریف ہے (یا تیرا شکر ہے)۔
کھانے کے بعد اس دعا کا پڑھنا سنّت ہے۔
{رواہ احمد و سندہٗ جید۔ بلوغ جزء ۱۷ صفحہ ۹۲ و عزاہ الحافظ الی النسائی و سندہٗ صحیح۔ فتح الباری جزء ۱۱ صفحہ ۵۱۴}


اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ھٰذَا وَ رَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ۔
ہرقسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور جس نے یہ کھانا مجھے بغیر میری طاقت اور قوّت کے عطا فرمایا۔
جو شخص اس دعا کو پڑھے اس کے پچھلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
(رواہ الترمذی فی ابواب الدّعوات و حسنہ و سکت عنہ المنذری۔ بلوغ جزء ۱۷ صفحہ ۱۰۱)


پینے کی دعا

جب کوئی چیز پیے تو تین”۳” سانس میں پیے۔
بِسْمِ اللّٰہِ۔
کہہ کر پینا شروع کرے، پھر منہ سے برتن ہٹا کر
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے۔
اس طرح تین”۳” دفعہ کرے۔ {طبرانی اوسط و سندہٗ حسن ۔ فتح الباری ۱۹۷/۱۲ وروی مسلم نحوہ فی کتاب الذِّکر}


کھانے یا پینے کے بعد یہ دعا پڑھے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَ وَسَقٰی وَسَوَّغَہٗ وَجَعَلَ لَہٗ مَخْرَجًا۔
سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے کھلایا، پلایا، رچایا، پچایا اور اس کے نکلنے کے لیے راستہ بنا دیا۔
{ابو داؤد کتاب الاطعمۃ و سندہٗ حسن}



Share This Surah, Choose Your Platform!