گھر سے نکلتے وقت پڑھنے کی دعائیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

گھر سے نکلتے وقت پڑھنے کی دعائیں

گھر سے نکلتے وقت پڑھنے کی دعائیں

۱؞ بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ۔

اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر توکّل کیا۔ نہ (کسی کو) نیکی کرنے کی قوّت ہے اور نہ بُرائی سے بچنے کی طاقت ہے مگر اللہ کی توفیق سے۔
{جو شخص اس دعا کو پڑھتا ہے اس سے کہا جاتا ہے تجھے ہدایت دی گئی، تو کفایت کیا گیا اور بچا لیا گیا، پھر شیطان اس کے پاس سے ہٹ جاتا ہے۔}
(ابو داؤد،ترمذی،ابن حبان و حاکم عمل الیوم واللیلۃ للنسائی،عمل الیوم واللیۃ لابن السنی۔اسے امام ترمذیؒ،امام ابن حبانؒ اور امام حاکمؒ نے صحیح کہا۔ سندہٗ صحیح۔ المستدرک جزء ۱ صفحہ۵۱۹)

(آسمان کی طرف نظر کرکے اس دعا کو پڑھے)

۲؞ اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَعُوْذُبِكَ اَنْ اَضِلَّ اَوْ اُضَلَّ اَوْ اَزِلَّ اَوْ اُزَلَّ اَوْاَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ اَوْ اَجْھَلَ اَوْ یُجْھَلَ عَلَـیَّ۔
اے اللہ میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس بات سے کہ میں گمراہ ہوں یا گمراہ کیا جاؤں، میں پھسلوں یا پھسلایا جاؤں، میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، میں جہالت سے پیش آؤں یا مجھ سے کوئی جہالت سے پیش آئے۔
{ابو داؤد۔ سندہٗ صحیح۔ مرعاۃ کتاب الدّعوات جزء۵صفحہ۸۵}



Share This Surah, Choose Your Platform!