اذیّتِ ماہانہ اور نفاس - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

اذیّتِ ماہانہ اور نفاس

اذیّتِ ماہانہ اور نفاس
۱۔ جو عورت اذیّتِ ماہانہ میں ہو وہ عمرہ نہ کرے، اسے چاہیے کہ سر کھول دے، کنگھی کرے، پھر نہائے اور حج کا اِحرام باندھ لے، مناسکِ حج میں سے سوائے طواف کے تمام مناسک ادا کرے، جب اذیّتِ ماہانہ سے پاک ہوجائے اور غسل کرلے تو طواف کرے(۱)

(۱) قال رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم انقضی رأسک وامتشطی واھلی بالحج ودعی العمرۃ ففعلت(صحیح بخاری کتاب المناسک باب کیف تہل الحائض والنفساء جزء۲ صفحہ۱۷۲ و صحیح مسلم کتاب الحج باب بیان وجوہ الاحرام جزء اوّل صفحہ ۵۰۱)قال رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم ان ہذا امرکتبہ اللّٰہ علی بنات آدم فاغتسلی ثم اہلی بالحج(صحیح مسلم کتاب الحج باب بیان وجوہ الاحرام جزء اوّل صفحہ۵۰۷)قال رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم افعلی کمایفعل الحاج غیران لاتطوفی بالبیت حتی تطھری(وراویہ لمسلم حتّٰی تغتسلی)(صحیح بخاری کتاب المناسک باب تقضی الحائض مناسک کلھا الاالطواف جزء ۲صفحہ۱۹۵وصحیح مسلم کتاب الحج باب بیان وجوہ الاحرام جزء اوّل صفحہ۵۰۳)
۲۔ اگر کسی عورت نے اذیّتِ ماہانہ کی وجہ سے عمرہ نہ کیا ہو تو وہ حج کے بعد تنعیم جائے، وہاں اِحرام باندھے اور پھر عمرہ کرے(۱)
۳۔ اگر عورت حالتِ نفاس میں ہو تو نہائے، اور لنگوٹ باندھ کر حج کا اِحرام باندھ لے(۲)

(۱) عن عائشۃ قال رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم ودعی العمرۃ ففعلت فلما قضینا الحج ارسلنی النبی صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم مع عبدالحمٰن بن ابی بکر الی التنعیم فاعترمت(صحیح بخاری کتاب المناسک باب کیف تہل الحائض جزء۲ صفحہ۱۷۳ و صحیح مسلم کتاب الحج باب بیان وجوہ الاحرام جزء اوّل صفحہ۵۰۱)
(۲) نفست اسماء بنت عمیس بمحمد ابن ابی بکر بالشجرۃ فامررسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم ابابکر یأ مرھا ان تغتسل تہل(صحیح مسلم کتاب الحج باب احرام النفساء جزء اوّل صفحہ۵۰۱) وفی روایۃ قال اغتسلی واستثفری بثوب وأحرمی(صحیح مسلم کتاب الحج باب حجۃ النبی صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم جزء اوّل صفحہ۵۱۰)
قیام ِعرفات
عرفہ کے دن بالوں کا پراگندہ اورغبار آلود ہونا اللّٰہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے(۱)
حاجی کو عرفات میں عرفہ یعنی ۹، ذوالحجّہ کا روزہ نہیں رکھنا چاہیے(۲)

(۱) قال رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم ان اللّٰہ عزوجل لیباہی الملائکۃ باھل عرفات یقول:انظر واالی عبادی شُعثا غُبرا(رواہ احمد وسندہ صحیح۔ بلوغ الامانی جزء ۱۱صفحہ۸)
(۲) ان رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم نہی عن صوم یومِ عرفۃ فعرفۃ(ابو داؤد کتاب الصوم باب فی صوم عرفۃ بعرفۃ جزء اوّل صفحہ۳۳۸۔ سندہ صحیح۔ فتح الباری جزء۵صفحہ۱۴۳)
نوٹ : عرفہ کے دن لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ۔۔۔پڑھنے کے متعلّق جو حدیث ہے وہ ضعیف ہے (نیل الاوطار جزء ۵صفحہ ۵۲)
حج اور تجارت
حج کے ایّام میں تجارت کی جاسکتی ہے(۱)

(۱) قال اللہ تبارک وتعالٰی:۔ لَیْسَ عَلَیْکُم جُنَاحُٗ اَنْ تَبْتَغُوْافَضْلاً مِّنْ رَّبِّکُمْ (۲۔البقرۃ۔۱۹۸)
جماعت المُسلِمین کی مطبوعات
۱۔ تفسیر قرآن عزیز (دس جلدوں میں)

۲۔ توحید المسلمین

۳۔ صلوٰۃ المسلمین

۴۔ زکوٰۃ المسلمین

۵۔ صوم المسلمین

۶۔ حجّ المسلمین

۷۔ منہاج المسلمین(دین اسلام کامل)

۸۔ برہان المسلمین(حجیّت حدیث پر)

۹۔ دعوات المسلمین(مسنون دعائیں)

۱۰۔ تاریخ الاسلام والمسلمین (مآخذ قران مجید، صحیح بخاری وصحیح مسلم)

۱۱۔ تفہیم اسلام بجواب دواسلام

۱۲۔ تلاش حق (تقلیدپر)

۱۳۔ التحقیق فی جواب التقلید

۱۴۔ ذہن پرستی

انتباہ
ڈاکٹر مسعُودالدین عثمانی کیماڑی والے سے جماعت المسلمین کا کوئی تعلّق نہیں جماعت المسلمین ان کے بعض عقائد سے سخت بیزار ہے انھوں نے رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کی طرف بحران کو منسوب کرکے سخت گستاخی کی ہے جماعت المسلمین رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کی شان اقدس میں ذراسی گستاخی کو بھی کفر سمجھتی ہے۔
* کراچی میں جماعت المسلمین کا مرکز ہے۔
* کراچی میں جماعت المسلمین کی کوئی شاخ کسی بھی علاقہ یا محلہ میں نہیں ہے۔ قارئین کرام ہوشیار رہیں۔

مسعود احمد
(امیر جماعت المسلمین)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

null

قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:
تَلْزَمُ جَمَاعَۃَ الْمُسْلِمِیْنَ وَاِمَامَھُمْ۔

رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم نے فرمایا:
جماعت المسلمین اور اس کے امام کو لازم پکڑنا۔

(صحیح بخاری وصحیح مسلم)

مرکز : جماعت المسلمین گیلان آباد، کھوکھراپار ۲,۱/۲ کراچی۔
فون ۴۴۰۷۵۲۴ فیکس ۴۵۰۷۳۰۵

Share This Surah, Choose Your Platform!