متفرق مسائل - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

متفرق مسائل

اِحرام
۱۔ مرد اگر جوتی نہ ملے تو موزے پہن سکتا ہے بشرط یہ کہ وہ ان کو اتنا کاٹ دے کہ ٹخنے کھل جائیں(۱)
۲۔ عورت ہر حالت میں موزے پہن سکتی ہے۔ کاٹنے کی ضرورت نہیں(۲)

(۱) قال رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم لایلبس القمص۔۔۔ولااخلفاف الااحمد لایجدنعلین فلیلبس خفین ولیقطعھما اسفل من الکعبین (صحیح بخاری کتاب المناسک باب مالایلبس المحرم من الثیاب جزء۲صفحہ۱۶۸وصحیح مسلم کتاب الحج باب مایباح للمحرم بحج او عمرۃ ومالا یباح جزءاوّل صفحہ ۴۸۱ واللفظ للبخاری)
(۲) ان رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کان یرخص للنساء فی الخفّین (مسنداحمد و سندہ جید۔ بلوغ جزء ۱۱صفحہ۱۹۶)

۳۔ مرد، اگر تہ بند نہ ملے تو، پاجامہ پہن سکتا ہے(۱)
۴۔ حالت اِحرام میں نہانا اور سر دھونا جائز ہے(۲)

(۱) قال رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم من لم یجد الازار فلیلبس السراویل(صحیح بخاری کتاب المناسک باب اذالم یجدالازار فلیلبس السراویل جزء ۳صفحہ۲۱وصحیح مسلم کتاب الحج باب مایباح للمحرم بحج اوعمرۃ جزء اوّل صفحہ ۴۸۱واللفظ للبخاری)
(۲) کان ابن عمر اذادخل ادنی الحرم۔۔۔ویغتسل ویحدث ان نبی اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کان یفعل ذلک(صحیح بخاری کتاب المناسک باب الاغتسال عنددخول مکۃ جزء ۲صفحہ۱۷۷وصحیح مسلم کتاب الحج باب استحباب المبیت بذی طوی عند ارادۃ دخول مکۃ جزء اوّل صفحہ۵۲۹واللفظ للبخاری) سئل ابواایوب کیف کان رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم یغسل رأسہ وھومحرم۔۔۔فصب علیرأسہ۔۔۔وقال ہکذارأیۃ صلّی اللہ علیہ وسلّم یفعل(صحیح بخاری کتاب المناسک باب الاغتسال للمحرم جزء ۳صفحہ۲۰)

Share This Surah, Choose Your Platform!