حج کی قسمیں - Quran Majeed | Urdu | Syed Masood Ahmed (R.A.)

حج کی قسمیں

حج کی قسمیں

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حج بشرطِ استطاعت، زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔
حج کی تین۳ قسمیں ہیں۔

(۱) حَجِّ اِفراد : یعنی صرف حج کرنا۔

(۲) حَجِّ قرَان : یعنی حج کے لیے قربانی کا جانور ساتھ لے کر جانا، پھر عمرہ کرکے اِحرام نہ اُتارنا بلکہ اسی اِحرام سے حج ادا کرنا۔

(۳) حَجِّ تمتّع : یعنی حج کےلیے قربانی کا جانور ساتھ لے کر نہ جانا، عمرہ کرکے اِحرام اُتار دینا اور حج کےلیے دوسرا اِحرام باندھنا۔

رسُولُ اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے ہجرت کے بعد صرف ایک حج کیا۔ اس حج کو حجّۃ الوداع کہتے ہیں۔ کیوں کہ رسُولُ اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے گئے تھے اس لیے آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے حَجِّ قِران کیا تھا لیکن آپؐ نے یہ فرمایا تھا:۔

لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِيْ مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا أَهْدَيْتُ، وَلَوْلَا أَنَّ مَعِي الْهَدْيَ لَأَحْلَلْتُ (صحیح بخاری کتابُ المناسک باب تقضی الحائض المناسک کلّہا الّاتطّواف بالبیت عن جابرؓ و راوی مسلؔم نحوۂ فی کتاب الحج باب حجّۃ النّبی صلّی اللہ علیہ وسلّم )۔

کیوں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے حَجِّ تمتّع کو اپنے اور جمیع مسلمین کے لیے پسند فرمایا اور اس کی تمنّا کی اور حجِّ تمتّع نہ کرسکنے پر افسوس کا اظہار کیا لہٰذا تمام مسلمین کو حَجِّ تمتّع ہی کرنا چاہیے البتّہ اہلِ مکّہ کو حَجِّ تمتّع نہ کرنا چاہیے۔(سورۂ البقرۃ ۔ ۱۹۶)



Share This Surah, Choose Your Platform!