Al-Mumtahinaسُوۡرَةُ المُمتَحنَة

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُواْ عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمۡ أَوۡلِيَآءَ تُلۡقُونَ إِلَيۡهِم بِٱلۡمَوَدَّةِ وَقَدۡ كَفَرُواْ بِمَا جَآءَكُم مِّنَ ٱلۡحَقِّ يُخۡرِجُونَ ٱلرَّسُولَ وَإِيَّاكُمۡ أَن تُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ رَبِّكُمۡ إِن كُنتُمۡ خَرَجۡتُمۡ جِهَٰدٗا فِي سَبِيلِي وَٱبۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِيۚ تُسِرُّونَ إِلَيۡهِم بِٱلۡمَوَدَّةِ وَأَنَا۠ أَعۡلَمُ بِمَآ أَخۡفَيۡتُمۡ وَمَآ أَعۡلَنتُمۡۚ وَمَن يَفۡعَلۡهُ مِنكُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ
۱﴿
اے ایمان والو، اگر تم میرے راستے میں جہاد کرنے اور میری رضا کی جستجو میں (اپنے گھروں سے) نکلے ہو تو میرے دشمن کو اور اپنے دشمن کو (اپنا) دوست نہ بناؤ، تم ان کی طرف محبّت کے پیغام بھیجتے ہو حالانکہ جو حق تمھارے پاس آیا ہے وہ اس کا انکار کرتے ہیں، وہ رسول کو اور تم کو صرف اس وجہ سے (گھروں سے) نکالتے ہیں کہ تم اپنے ربّ اللہ پر ایمان لائے ہو، تم چُپکے چُپکے ان کی طرف محبّت کا پیغام بھیجتے ہو اور میں خوب جانتا ہوں جو کچھ تم چُھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو، تم میں سے جو شخص (آئندہ) ایسا کرے گا وہ سیدھے راستے سے بھٹک جائے گا
إِن يَثۡقَفُوكُمۡ يَكُونُواْ لَكُمۡ أَعۡدَآءٗ وَيَبۡسُطُوٓاْ إِلَيۡكُمۡ أَيۡدِيَهُمۡ وَأَلۡسِنَتَهُم بِٱلسُّوٓءِ وَوَدُّواْ لَوۡ تَكۡفُرُونَ
۲﴿
(ان کا تو یہ حال ہے کہ) اگر تم پر قابو پائیں تو (کھلّم کھلّا) تمھارے دشمن ہو جائیں اور تمھیں نقصان پہنچانے کےلیے اپنے ہاتھ بھی چلائیں اور اپنی زبانیں بھی، وہ تو چاہتے ہیں کہ کاش! تم کافر ہو جاؤ
لَن تَنفَعَكُمۡ أَرۡحَامُكُمۡ وَلَآ أَوۡلَٰدُكُمۡۚ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يَفۡصِلُ بَيۡنَكُمۡۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ
۳﴿
قیامت کے دن تمھارے رشتے اور تمھاری اولاد تمھیں ہرگز کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی، (اس دن) اللہ (تعالیٰ) تمھارے درمیان فیصلہ فرمائے گا، اللہ (کو تمھارے تمام اعمال کی خبر ہے وہ) دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو
قَدۡ كَانَتۡ لَكُمۡ أُسۡوَةٌ حَسَنَةٞ فِيٓ إِبۡرَٰهِيمَ وَٱلَّذِينَ مَعَهُۥٓ إِذۡ قَالُواْ لِقَوۡمِهِمۡ إِنَّا بُرَءَـٰٓؤُاْ مِنكُمۡ وَمِمَّا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ كَفَرۡنَا بِكُمۡ وَبَدَا بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمُ ٱلۡعَدَٰوَةُ وَٱلۡبَغۡضَآءُ أَبَدًا حَتَّىٰ تُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ وَحۡدَهُۥٓ إِلَّا قَوۡلَ إِبۡرَٰهِيمَ لِأَبِيهِ لَأَسۡتَغۡفِرَنَّ لَكَ وَمَآ أَمۡلِكُ لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن شَيۡءٖۖ رَّبَّنَا عَلَيۡكَ تَوَكَّلۡنَا وَإِلَيۡكَ أَنَبۡنَا وَإِلَيۡكَ ٱلۡمَصِيرُ
۴﴿
ابراہیم اور ان کے ساتھیوں (کی سیرت) میں تمھارے لیے بہترین نمونہ ہے جب کہ انھوں نے اپنی قوم سے کہا تھا ہم تم سے اور اللہ کے علاوہ جن کی تم عبادت کرتے ہو ان سے بیزار ہیں، ہم تم سے (محبّت کرنے کا) انکار کرتے ہیں اور جب تک تم اللہ اکیلے پر ایمان نہ لاؤ ہمارے اور تمھارے درمیان ہمیشہ کےلیے کھلّم کھلّا دشمنی اور بغض قائم رہے گا مگر ابراہیم نے اپنے باپ سے یہ بات ضرور کہی تھی کہ میں تمھارے لیے مغفرت کی دعا کروں گا لیکن اللہ کے سامنے میں تمھارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، پھر ابراہیم نے اس طرح دعا کی "اے ہمارے ربّ ہم تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور تیری ہی طرف ہمیں لوٹ کر آنا ہے"
رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ وَٱغۡفِرۡ لَنَا رَبَّنَآۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ
۵﴿
اے ہمارے ربّ ہمیں کافروں کےلیے فتنہ نہ بنا اور اے ہمارے ربّ ہماری مغفرت فرما دے بےشک تو غالب اور حکمت والا ہے
لَقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِيهِمۡ أُسۡوَةٌ حَسَنَةٞ لِّمَن كَانَ يَرۡجُواْ ٱللَّهَ وَٱلۡيَوۡمَ ٱلۡأٓخِرَۚ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡغَنِيُّ ٱلۡحَمِيدُ
۶﴿
(اور اے ایمان والو) تم میں سے جوشخص اللہ (سے) اور قیامت کے دن سے ڈرتا ہے تو اس کےلیے ان (لوگوں کی سیرت) میں (یعنی ابراہیم اور ان کے ساتھیوں کی سیرت میں) بہترین نمونہ ہے اور جو شخص (ان کے طریقے سے) منھ موڑے تو (اللہ کو کوئی پرواہ نہیں) بےشک اللہ غنی اور تعریف والا ہے
۞عَسَى ٱللَّهُ أَن يَجۡعَلَ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَ ٱلَّذِينَ عَادَيۡتُم مِّنۡهُم مَّوَدَّةٗۚ وَٱللَّهُ قَدِيرٞۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
۷﴿
ہو سکتا ہے کہ اللہ تم میں اور جن لوگوں سے تمھاری دشمنی ہے ان میں باہم محبّت پیدا کر دے، اللہ (ہر بات پر) قادر ہے اور اللہ بہت بخشنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے
لَّا يَنۡهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ لَمۡ يُقَٰتِلُوكُمۡ فِي ٱلدِّينِ وَلَمۡ يُخۡرِجُوكُم مِّن دِيَٰرِكُمۡ أَن تَبَرُّوهُمۡ وَتُقۡسِطُوٓاْ إِلَيۡهِمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُقۡسِطِينَ
۸﴿
جن لوگوں نے تم سے دین (کے معاملے) میں نہ تو جنگ کی اور نہ تم کو تمھارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی کرنے اور ان کے ساتھ انصاف کرنے سے اللہ تم کو نہیں روکتا، بےشک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
إِنَّمَا يَنۡهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَٰتَلُوكُمۡ فِي ٱلدِّينِ وَأَخۡرَجُوكُم مِّن دِيَٰرِكُمۡ وَظَٰهَرُواْ عَلَىٰٓ إِخۡرَاجِكُمۡ أَن تَوَلَّوۡهُمۡۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمۡ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ
۹﴿
اللہ تو تم کو ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنھوں نے دین (کے معاملے) میں تم سے جنگ کی، تم کو تمھارے گھروں سے نکالا اور تمھارے نکالنے میں (تمھارے مخالفین کی) مدد کی تو جو لوگ ان لوگوں سے دوستی کریں گے وہ ظالم ہیں
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا جَآءَكُمُ ٱلۡمُؤۡمِنَٰتُ مُهَٰجِرَٰتٖ فَٱمۡتَحِنُوهُنَّۖ ٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِإِيمَٰنِهِنَّۖ فَإِنۡ عَلِمۡتُمُوهُنَّ مُؤۡمِنَٰتٖ فَلَا تَرۡجِعُوهُنَّ إِلَى ٱلۡكُفَّارِۖ لَا هُنَّ حِلّٞ لَّهُمۡ وَلَا هُمۡ يَحِلُّونَ لَهُنَّۖ وَءَاتُوهُم مَّآ أَنفَقُواْۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ أَن تَنكِحُوهُنَّ إِذَآ ءَاتَيۡتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّۚ وَلَا تُمۡسِكُواْ بِعِصَمِ ٱلۡكَوَافِرِ وَسۡـَٔلُواْ مَآ أَنفَقۡتُمۡ وَلۡيَسۡـَٔلُواْ مَآ أَنفَقُواْۚ ذَٰلِكُمۡ حُكۡمُ ٱللَّهِ يَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡۖ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيم
۱۰﴿
اے ایمان والو، جب مومنہ عورتیں ہجرت کر کے تمھارے پاس آئیں تو ان کی جانچ پڑتال کر لیا کرو، اللہ تو ان کے ایمان سے بخوبی واقف ہوتا ہے (لیکن تم واقف نہیں ہوتے) پھر اگر (جانچ پڑتال کے بعد) تمھیں معلوم ہو کہ وہ (واقعی) مومنہ ہیں تو پھر ان کو کفّار کی طرف نہ لوٹاؤ، نہ یہ ان کےلیے حلال ہیں اور نہ وہ ان کےلیے حلال ہیں البتّہ جو کچھ ان کافروں نے ان پر خرچ کیا ہے وہ ان کو ادا کر دو اور تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم ان عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کر لو (اسی طرح) تم بھی کافر عورتوں کی عصمتوں کو نہ روکے رکھو (بلکہ انھیں کفّار کے حوالے کر دو) اور جو کچھ تم نے (ان پر) خرچ کیا ہے وہ ان سے طلب کر لو اور جو کچھ انھوں نے خرچ کیا ہے وہ تم سے طلب کر لیں، یہ اللہ کا حکم ہے، وہ تمھارے درمیان فیصلہ کر رہا ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے
وَإِن فَاتَكُمۡ شَيۡءٞ مِّنۡ أَزۡوَٰجِكُمۡ إِلَى ٱلۡكُفَّارِ فَعَاقَبۡتُمۡ فَـَٔاتُواْ ٱلَّذِينَ ذَهَبَتۡ أَزۡوَٰجُهُم مِّثۡلَ مَآ أَنفَقُواْۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ ٱلَّذِيٓ أَنتُم بِهِۦ مُؤۡمِنُونَ
۱۱﴿
اور اگر تمھاری بیویوں میں بعض بیویاں تمھارے پاس سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائیں اورتمھیں ان کے مہر سے کُل یا بعض رقم (کافروں سے) وصول نہ ہو تو (پھر اگر) تم ان سے بدلہ لو (تو لے سکتے ہو یعنی تم بھی ان کو ان کی بیویوں کا مہر جو مسلم ہو کر تمھارے پاس آگئی ہوں ادا نہ کرو اور اس رقم میں سے) تم ان (مومن مردوں) کو جن کی بیویاں چلی گئی ہوں (اور انھیں مہر نہ ملا ہو) اتنی رقم دے دو جتنی انھوں نے (اپنی کافر بیویوں پر) خرچ کی تھی اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ إِذَا جَآءَكَ ٱلۡمُؤۡمِنَٰتُ يُبَايِعۡنَكَ عَلَىٰٓ أَن لَّا يُشۡرِكۡنَ بِٱللَّهِ شَيۡـٔٗا وَلَا يَسۡرِقۡنَ وَلَا يَزۡنِينَ وَلَا يَقۡتُلۡنَ أَوۡلَٰدَهُنَّ وَلَا يَأۡتِينَ بِبُهۡتَٰنٖ يَفۡتَرِينَهُۥ بَيۡنَ أَيۡدِيهِنَّ وَأَرۡجُلِهِنَّ وَلَا يَعۡصِينَكَ فِي مَعۡرُوفٖ فَبَايِعۡهُنَّ وَٱسۡتَغۡفِرۡ لَهُنَّ ٱللَّهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
۱۲﴿
اے نبی، جب مومنہ عورتیں آپ کے پاس (ان شرائط کے ساتھ) بیعت کرنے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ ذرا سا بھی شرک نہیں کریں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی، اپنے ہاتھ اور پاؤں کے درمیان (یعنی گھڑ گھڑا کر کسی پر) بُہتان نہیں لگائیں گی اور معروف کاموں میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی تو آپ ان سے بیعت لے لیا کیجیے اور ان کےلیے اللہ سے مغفرت کی دعا کیا کیجیے، بےشک اللہ بڑا بخشنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَوَلَّوۡاْ قَوۡمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمۡ قَدۡ يَئِسُواْ مِنَ ٱلۡأٓخِرَةِ كَمَا يَئِسَ ٱلۡكُفَّارُ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡقُبُورِ
۱۳﴿
(اور) اے ایمان والو، ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن سے اللہ ناراض ہوا، یہ لوگ آخرت سے اسی طرح ناامید ہیں جس طرح کفّار اہلِ قبور (کے دوبارہ زندہ ہونے) سے ناامید ہیں

Share This Surah, Choose Your Platform!