As-Saffسُوۡرَةُ الصَّف

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۖ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ
۱﴿
آسمانوں میں اور زمین میں جتنی چیزیں ہیں سب اللہ کی تسبیح پڑھتی ہیں وہ غالب اور حکمت والا ہے
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفۡعَلُونَ
۲﴿
اے ایمان والو، ایسی بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں
كَبُرَ مَقۡتًا عِندَ ٱللَّهِ أَن تَقُولُواْ مَا لَا تَفۡعَلُونَ
۳﴿
اللہ (تعالیٰ) کے نزدیک یہ بڑی ناپسندیدہ بات ہے کہ ایسی بات کہو جو کرو نہیں
إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلَّذِينَ يُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِهِۦ صَفّٗا كَأَنَّهُم بُنۡيَٰنٞ مَّرۡصُوصٞ
۴﴿
اللہ ان لوگوں سے (بڑی) محبّت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں (ایسی) صف بناکر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں
وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِۦ يَٰقَوۡمِ لِمَ تُؤۡذُونَنِي وَقَد تَّعۡلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيۡكُمۡۖ فَلَمَّا زَاغُوٓاْ أَزَاغَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُمۡۚ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَٰسِقِينَ
۵﴿
اور (اے لوگو، وہ وقت یاد کرو) جب موسیٰ (علیہ الصّلوٰۃ والسّلام) نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم، تم مجھے کیوں تکلیف دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمھاری طرف اللہ کا (بھیجا ہوا) رسول ہوں، پھر جب (وہ نہیں مانے اور) انھوں نے کج روی اختیار کی تو اللہ نے بھی ان کے دِل ٹیٹرھے کر دیے، اللہ فاسق لوگوں کو صحیح راستے پر چلا کر منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا
وَإِذۡ قَالَ عِيسَى ٱبۡنُ مَرۡيَمَ يَٰبَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ إِنِّي رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيۡكُم مُّصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيَّ مِنَ ٱلتَّوۡرَىٰةِ وَمُبَشِّرَۢا بِرَسُولٖ يَأۡتِي مِنۢ بَعۡدِي ٱسۡمُهُۥٓ أَحۡمَدُۖ فَلَمَّا جَآءَهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ قَالُواْ هَٰذَا سِحۡرٞ مُّبِينٞ
۶﴿
اور (اے لوگو، وہ وقت یاد کرو) جب عیسیٰ ابنِ مریم نے کہا اے بنی اسرائیل میں تمھاری طرف اللہ (تعالیٰ) کا رسول ہوں، توریت جو مجھ سے پہلے آ چکی ہے اس کی تصدیق کرتا ہوں اور میں (تمھیں) ایک رسول کی خوش خبری سناتا ہوں جو میرے بعد آئے گا (اور) جس کا نام احمد ہو گا، پھر جب وہ (رسول) ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آ گیا تو کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے
وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَ وَهُوَ يُدۡعَىٰٓ إِلَى ٱلۡإِسۡلَٰمِۚ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
۷﴿
اور (اے رسول) اس سے بڑا ظالم کون ہو گا جو اللہ کی طرف غلط بات منسوب کرے حالانکہ اس کو اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو، اللہ ظالم لوگوں کو راہِ راست پر چلا کر منزلِ مقصود پر نہیں پہنچاتا
يُرِيدُونَ لِيُطۡفِـُٔواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفۡوَٰهِهِمۡ وَٱللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِۦ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡكَٰفِرُونَ
۸﴿
(اے رسول) یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منھ سے (پھونک مار کر) بجھادیں لیکن اللہ اپنے نور کو پورا کر کے رہے گا خواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار کیوں نہ گزرے
هُوَ ٱلَّذِيٓ أَرۡسَلَ رَسُولَهُۥ بِٱلۡهُدَىٰ وَدِينِ ٱلۡحَقِّ لِيُظۡهِرَهُۥ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِۦ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡمُشۡرِكُونَ
۹﴿
وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے تمام دینوں پر غالب کرے خواہ مشرکین کو بُرا ہی کیوں نہ لگے
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ هَلۡ أَدُلُّكُمۡ عَلَىٰ تِجَٰرَةٖ تُنجِيكُم مِّنۡ عَذَابٍ أَلِيمٖ
۱۰﴿
اے ایمان والو، کیا میں تمھیں ایسی تجارت بتاؤں جو تمھیں دردناک عذاب سے نجات دے
تُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتُجَٰهِدُونَ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمۡوَٰلِكُمۡ وَأَنفُسِكُمۡۚ ذَٰلِكُمۡ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ
۱۱﴿
(وہ یہ کہ) تم اللہ پر اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کرو، اگر تم سمجھو تو یہ تمھارے لیے بہتر ہے
يَغۡفِرۡ لَكُمۡ ذُنُوبَكُمۡ وَيُدۡخِلۡكُمۡ جَنَّـٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ وَمَسَٰكِنَ طَيِّبَةٗ فِي جَنَّـٰتِ عَدۡنٖۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
۱۲﴿
اللہ تمھارے گناہ معاف کر دے گا اور تمھیں ایسی جنّتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بَہتی ہیں اور (ایسے) پاکیزہ مکانات (میں داخل کرے گا جو) ہمیشہ رہنے والی جنّتوں میں (بنائے گئے) ہیں، یہ بہت بڑی کامیابی ہے
وَأُخۡرَىٰ تُحِبُّونَهَاۖ نَصۡرٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَفَتۡحٞ قَرِيبٞۗ وَبَشِّرِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
۱۳﴿
(اور) ایک اور چیز (بھی تم کو دے گا) جس کی تمھیں بڑی خواہش ہے (یعنی) اللہ کی طرف سے مدد (ملے گی) اور (مستقبل) قریب میں فتح (تمھیں نصیب ہو گی) اور (اے رسول) ایمان والوں کو (ان چیزوں کے ملنے کی) خوش خبری سنا دیجیے
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ كُونُوٓاْ أَنصَارَ ٱللَّهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ٱبۡنُ مَرۡيَمَ لِلۡحَوَارِيِّـۧنَ مَنۡ أَنصَارِيٓ إِلَى ٱللَّهِۖ قَالَ ٱلۡحَوَارِيُّونَ نَحۡنُ أَنصَارُ ٱللَّهِۖ فَـَٔامَنَت طَّآئِفَةٞ مِّنۢ بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ وَكَفَرَت طَّآئِفَةٞۖ فَأَيَّدۡنَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ عَلَىٰ عَدُوِّهِمۡ فَأَصۡبَحُواْ ظَٰهِرِينَ
۱۴﴿
اے ایمان والو، اللہ کے (دین کے) مددگار بن جاؤ جیسا کہ (عیسیٰ ابنِ مریم کے حواری بنے تھے جب) عیسیٰ ابنِ مریم نے حواریوں سے کہا تھا اللہ کی طرف بلانے کے کام میں کون میرا مددگار ہے، تو حواریوں نے کہا ہم اللہ کے (دین کے) مددگار ہیں، پھر بنی اسرائیل میں سے ایک جماعت ایمان لے آئی اورایک جماعت نے انکار کیا، تو جولوگ ایمان لائے تھے ہم نے ان کی ان کے دشمن کے مقابلے میں مدد کی تو وہ (کافروں پر) غالب آگئے

Share This Surah, Choose Your Platform!