Al-Qamarسُوۡرَةُ القَمَر

اردو ترجمہ
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
ٱقۡتَرَبَتِ ٱلسَّاعَةُ وَٱنشَقَّ ٱلۡقَمَرُ
۱﴿
قیامت قریب آگئی اور چاند شق ہو گیا (جو رسول کی صداقت کی ایک کھلی نشانی ہے)
وَإِن يَرَوۡاْ ءَايَةٗ يُعۡرِضُواْ وَيَقُولُواْ سِحۡرٞ مُّسۡتَمِرّٞ
۲﴿
(لیکن کافروں نے نشانی کو تسلیم نہیں کیا بلکہ اسے جادو قرار دیا) اور (اے رسول) اگر یہ (کوئی اور) نشانی بھی دیکھیں تو یہ ہی کہیں گے یہ جادو ہے جو ہمیشہ سے ہوتا چلا آیا ہے
وَكَذَّبُواْ وَٱتَّبَعُوٓاْ أَهۡوَآءَهُمۡۚ وَكُلُّ أَمۡرٖ مُّسۡتَقِرّٞ
۳﴿
الغرض انھوں نے (رسول کو) جھٹلایا اور اپنی خواہشات کی پیروی کی (جس کے نتیجے میں ان پر عذاب نازل ہو جانا چاہیے تھا) لیکن (اللہ تعالیٰ کے ہاں) ہر کام کا ایک وقت مقرّر ہے (عذاب بھی وقتِ مقرّرہ ہی پر آئے گا)
وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّنَ ٱلۡأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزۡدَجَرٌ
۴﴿
اور (اے رسول) ان کے پاس (ایسے واقعات کی) خبریں پہنچ چکی ہیں جن میں سخت تنبیہ ہے
حِكۡمَةُۢ بَٰلِغَةٞۖ فَمَا تُغۡنِ ٱلنُّذُرُ
۵﴿
(مزید برآں ان کو ایسی باتیں بھی پہنچ چکی ہیں جو) سراسر حکمت (پر مبنی) ہیں لیکن ان کو ڈرانا فائدہ نہیں دیتا
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡۘ يَوۡمَ يَدۡعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَيۡءٖ نُّكُرٍ
۶﴿
تو (اے رسول) آپ ان سے رُوگردانی کریں (قیامت کے دن ان کو اس کا مزا معلوم ہو جائے گا) جس دن ایک پکارنے والا ایک ناگوار چیز کی طرف بلائے گا
خُشَّعًا أَبۡصَٰرُهُمۡ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ كَأَنَّهُمۡ جَرَادٞ مُّنتَشِرٞ
۷﴿
(اس دن لوگوں کی) آنکھیں نیچی ہوں گی (وہ اپنی اپنی) قبروں سے اس طرح نکل پڑیں گے گویا وہ بکھری ہوئی ٹڈّیاں ہیں
مُّهۡطِعِينَ إِلَى ٱلدَّاعِۖ يَقُولُ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا يَوۡمٌ عَسِرٞ
۸﴿
وہ (زندہ ہوکر) پکارنے والے کی طرف تیزی کے ساتھ بھاگ رہے ہوں گے اور کافر یہ کہتے جا رہے ہوں گے یہ دن (بڑا) سخت ہے
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ فَكَذَّبُواْ عَبۡدَنَا وَقَالُواْ مَجۡنُونٞ وَٱزۡدُجِرَ
۹﴿
ان سے پہلے قومِ نوح نے بھی جھٹلایا تھا، انھوں نے ہمارے بندے (نوح) کی تکذیب کی اور کہنے لگے یہ تو دیوانے ہیں اور (ہمارے بزرگوں کے) جِھڑکے ہوئے
فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنِّي مَغۡلُوبٞ فَٱنتَصِرۡ
۱۰﴿
(جب کافر کسی طرح باز نہیں آئے) تو نوح نے اپنے ربّ سے دعا کی میں مغلوب ہوں تو (ان سے) بدلہ لے
فَفَتَحۡنَآ أَبۡوَٰبَ ٱلسَّمَآءِ بِمَآءٖ مُّنۡهَمِرٖ
۱۱﴿
ہم نے (ان کی دعا کو قبول کیا اور) موسلادھار بارش کے ساتھ آسمان کے دروازے کھول دیے
وَفَجَّرۡنَا ٱلۡأَرۡضَ عُيُونٗا فَٱلۡتَقَى ٱلۡمَآءُ عَلَىٰٓ أَمۡرٖ قَدۡ قُدِرَ
۱۲﴿
اور زمین میں چشمے جاری کر دیے یہاں تک کہ (آسمان اور زمین کا) پانی اس کام کے لیے جو مقدّر تھا مل کر ایک ہو گیا
وَحَمَلۡنَٰهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلۡوَٰحٖ وَدُسُرٖ
۱۳﴿
اور ہم نے نوح کو تختے اور کیلوں سے بنی ہوئی ایک کشتی پر سوار کر دیا
تَجۡرِي بِأَعۡيُنِنَا جَزَآءٗ لِّمَن كَانَ كُفِرَ
۱۴﴿
جو ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی (کافروں کو غرقابی کی) یہ سزا اس شخص کی خاطر (دی جا رہی تھی) جس کا انکار کیا گیا تھا
وَلَقَد تَّرَكۡنَٰهَآ ءَايَةٗ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ
۱۵﴿
اور (اے رسول) ہم نے اس واقعہ کو (عبرت کی) ایک نشانی بناکر چھوڑ دیا، تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟
فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
۱۶﴿
(کافر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے) تو (دیکھ لو) میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا رہا
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ
۱۷﴿
اور (اے لوگو) ہم نے قرآن کو نصیحت کےلیے آسان کر دیا ہے تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟
كَذَّبَتۡ عَادٞ فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
۱۸﴿
(قومِ) عاد نے بھی (اپنے رسول کی) تکذیب کی تو (دیکھ لو) میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا رہا
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيحٗا صَرۡصَرٗا فِي يَوۡمِ نَحۡسٖ مُّسۡتَمِرّٖ
۱۹﴿
ہم نے ان پر ہمیشہ باقی رہنے والی نحوست کے دن ایک تیز آندھی چلائی
تَنزِعُ ٱلنَّاسَ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٖ مُّنقَعِرٖ
۲۰﴿
وہ (لوگوں کو) ا س طرح اکھاڑ پھینکتی تھی گویا کہ وہ کھجور کے اکھڑے ہوئے درختوں کے تنے ہیں
فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
۲۱﴿
پھر (دیکھ لو) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا رہا
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ
۲۲﴿
اور (اے لوگو) ہم نے قرآن کو نصیحت کےلیے آسان کر دیا ہے، تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ
۲۳﴿
(قومِ) ثمود نے بھی (اپنے) ڈرانے والوں کو جھٹلایا
فَقَالُوٓاْ أَبَشَرٗا مِّنَّا وَٰحِدٗا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذٗا لَّفِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٍ
۲۴﴿
کہنے لگے کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک آدمی کی پیروی کریں، اگر ہم ایسا کریں (تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ) ہم یقینًا گمراہی اور جنون میں (مبتلا) ہو گئے
أَءُلۡقِيَ ٱلذِّكۡرُ عَلَيۡهِ مِنۢ بَيۡنِنَا بَلۡ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٞ
۲۵﴿
کیا ہم لوگوں میں بس یہ ہی ایک رہ گئے تھے کہ ان پر نصیحت نازل کی گئی (نہیں، بات یہ نہیں ہے) بلکہ یہ جھوٹے اور شیخی خورے ہیں
سَيَعۡلَمُونَ غَدٗا مَّنِ ٱلۡكَذَّابُ ٱلۡأَشِرُ
۲۶﴿
(اللہ نے فرمایا) انھیں کل معلوم ہو جائے گا کہ کون جھوٹا اور شیخی خورا ہے
إِنَّا مُرۡسِلُواْ ٱلنَّاقَةِ فِتۡنَةٗ لَّهُمۡ فَٱرۡتَقِبۡهُمۡ وَٱصۡطَبِرۡ
۲۷﴿
ہم ان کی آزمائش کےلیے ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں (اے صالح) تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرتے رہو
وَنَبِّئۡهُمۡ أَنَّ ٱلۡمَآءَ قِسۡمَةُۢ بَيۡنَهُمۡۖ كُلُّ شِرۡبٖ مُّحۡتَضَرٞ
۲۸﴿
اور (اے صالح) ان کو بتا دو کہ ان کے اور اونٹنی کے درمیان پانی (پینے کے دنوں) کو تقسیم کر دیا گیا ہے، ہر ایک کو اپنے پینے کے دن ہی حاضر ہونا ہے
فَنَادَوۡاْ صَاحِبَهُمۡ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ
۲۹﴿
(کافر اس آزمائش میں پورے نہیں اترے) انھوں نے اپنے رفیق کو بلایا (اور اس سے اونٹنی کو جان سے مارنے کےلیے کہا) وہ کھڑا ہوا اور اس نے (اس اونٹنی کی) کونچیں کاٹ دیں
فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
۳۰﴿
پھر (دیکھ لو!) میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا رہا
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ فَكَانُواْ كَهَشِيمِ ٱلۡمُحۡتَظِرِ
۳۱﴿
ہم نے ان پر ایک زور دار آواز بھیجی تو وہ ایسے ہو گئے جیسے کسی باڑ والے کی روندی ہوئی باڑ
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ
۳۲﴿
اور (اے لوگو) ہم نے قرآن کو نصیحت کےلیے آسان کر دیا ہے، تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطِۭ بِٱلنُّذُرِ
۳۳﴿
(اور اے کفّارِ مکّہ) قومِ لوط نے بھی ڈرانے والوں کو جھٹلایا
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٖۖ نَّجَّيۡنَٰهُم بِسَحَرٖ
۳۴﴿
ہم نے لوط کے گھر والوں کے علاوہ ان سب پر پتّھروں کی بارش کی (اور ان سب کو ہلاک کر دیا لیکن) لوط کے گھر والوں کو ہم نے صبح کے وقت ہی (عذاب سے) بچا (کر نکال) لیا
نِّعۡمَةٗ مِّنۡ عِندِنَاۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي مَن شَكَرَ
۳۵﴿
(یہ) ہمارا (ان پر) فضل و کرم (تھا)، ہم شکر کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں
وَلَقَدۡ أَنذَرَهُم بَطۡشَتَنَا فَتَمَارَوۡاْ بِٱلنُّذُرِ
۳۶﴿
اور (اے کفّارِ مکّہ) لوط نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا لیکن وہ ڈرانے (کے معاملے) میں (ان سے) جھگڑنے لگے
وَلَقَدۡ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيۡفِهِۦ فَطَمَسۡنَآ أَعۡيُنَهُمۡ فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ
۳۷﴿
اور ان سے ان کے مہمانوں کو طلب کرنے لگے تو ہم نے (ان کی آنکھوں کو) مٹا دیا (اور ان سے کہا) لو اب میرے عذاب اور (میرے) ڈرانے کا مزا چکھو
وَلَقَدۡ صَبَّحَهُم بُكۡرَةً عَذَابٞ مُّسۡتَقِرّٞ
۳۸﴿
الغرض صبح سویرے ہی ان پر نہ ٹلنے والا عذاب نازل ہو گیا
فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ
۳۹﴿
(میں نے کہا) لو اب میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا مزا چکھو
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ
۴۰﴿
اور (اے لوگو) ہم نے قرآن کو نصیحت کےلیے آسان کر دیا ہے، تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟
وَلَقَدۡ جَآءَ ءَالَ فِرۡعَوۡنَ ٱلنُّذُرُ
۴۱﴿
اور (اے کفّارِ مکّہ) قومِ فرعون کے پاس بھی (ہماری طرف سے) ڈرانے والے پہنچے تھے
كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذۡنَٰهُمۡ أَخۡذَ عَزِيزٖ مُّقۡتَدِرٍ
۴۲﴿
انھوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک غالب اور بااقتدار (بادشاہ) پکڑتا ہے
أَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٞ مِّنۡ أُوْلَـٰٓئِكُمۡ أَمۡ لَكُم بَرَآءَةٞ فِي ٱلزُّبُرِ
۴۳﴿
(اے کفّارِ مکّہ، بتاؤ) کیا تمھارے کافر ان (پرانے لوگوں) سے بہتر ہیں (کہ عذاب سے محفوظ رہیں گے) یا (پہلی) کتابوں میں تم کو معافی (کی کوئی ضمانت دے دی گئی) ہے
أَمۡ يَقُولُونَ نَحۡنُ جَمِيعٞ مُّنتَصِرٞ
۴۴﴿
(اور اے رسول) کیا یہ کہتے ہیں کہ ہم غالب آنے والی (مضبوط) جماعت ہیں
سَيُهۡزَمُ ٱلۡجَمۡعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ
۴۵﴿
عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ (لوگ) پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے
بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوۡعِدُهُمۡ وَٱلسَّاعَةُ أَدۡهَىٰ وَأَمَرُّ
۴۶﴿
(اور یہ سزا تو کچھ بھی نہیں) بلکہ (اصلی سزا تو انھیں) قیامت (کے دن ملے گی جس) کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور قیامت (کا دن) زیادہ سخت اور زیادہ کڑوا ہے
إِنَّ ٱلۡمُجۡرِمِينَ فِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٖ
۴۷﴿
بےشک گناہ گار لوگ گمراہی اور جنون میں مبتلا ہیں
يَوۡمَ يُسۡحَبُونَ فِي ٱلنَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمۡ ذُوقُواْ مَسَّ سَقَرَ
۴۸﴿
اس (قیامت کے) دن یہ لوگ اپنے مونہوں کے بَل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے (اور ان سے کہا جائے گا) اب آگ کا مزا چکھو
إِنَّا كُلَّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَٰهُ بِقَدَرٖ
۴۹﴿
(اور اے کافرو) ہم نے ہر چیز کو ایک (مقرّرہ) اندازے کے مطابق پیدا کیا ہے
وَمَآ أَمۡرُنَآ إِلَّا وَٰحِدَةٞ كَلَمۡحِۭ بِٱلۡبَصَرِ
۵۰﴿
اور ہمارا حکم تو بس ایک پلک جھپکنے کی طرح واقع ہوتا ہے
وَلَقَدۡ أَهۡلَكۡنَآ أَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ
۵۱﴿
اور (اے کافرو) ہم نے تمھاری (طرح کی کئی) جماعتوں کو ہلاک کر ڈالا، تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ؟
وَكُلُّ شَيۡءٖ فَعَلُوهُ فِي ٱلزُّبُرِ
۵۲﴿
اور (اے کافرو) جو کچھ انھوں نے کیا تھا سب (ان کے) اعمال ناموں میں (لکھا ہوا) ہے
وَكُلُّ صَغِيرٖ وَكَبِيرٖ مُّسۡتَطَرٌ
۵۳﴿
اور ہر چھوٹا اور بڑا عمل لکھ لیا گیا ہے
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّـٰتٖ وَنَهَرٖ
۵۴﴿
بےشک متّقی لوگ باغوں اور نہروں میں (شاداں و فرحاں) ہوں گے
فِي مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِندَ مَلِيكٖ مُّقۡتَدِرِۭ
۵۵﴿
بااقتدار بادشاہ کے پاس ایک سچّے (باعزّت) مقام میں

Share This Surah, Choose Your Platform!