An-Najmسُوۡرَةُ النّجْم

اردو ترجمہ
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَٱلنَّجۡمِ إِذَا هَوَىٰ
۱﴿
تارے کی قسم جب وہ بلند ہو
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوَىٰ
۲﴿
تمھارے ساتھی (یعنی محمّد صلّی اللہ علیہ وسلّم) نہ گمراہ ہوئے اور نہ بہکے
وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلۡهَوَىٰٓ
۳﴿
اور نہ وہ اپنی خواہش سے بات کرتے ہیں
إِنۡ هُوَ إِلَّا وَحۡيٞ يُوحَىٰ
۴﴿
وہ جو کچھ کہتے ہیں وحی ہوتی ہے جو ان پر نازل کی جاتی ہے
عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلۡقُوَىٰ
۵﴿
ان کو ایک زبردست طاقت والے (فرشتے) نے تعلیم دی ہے
ذُو مِرَّةٖ فَٱسۡتَوَىٰ
۶﴿
(وہ یقینًا) طاقت والا (فرشتہ ہے) تو (ایک دن ایسا ہوا کہ) اس نے قرار پکڑا
وَهُوَ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡأَعۡلَىٰ
۷﴿
اس حالت میں کہ وہ اونچے اُفُق پر (معلّق نظر آ رہا) تھا
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ
۸﴿
پھر وہ قریب ہوا اور جُھکا
فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ أَوۡ أَدۡنَىٰ
۹﴿
یہاں تک کہ (اس کے اور رسول کے درمیان) دو کمان کا فاصلہ رہ گیا بلکہ اس سے بھی کم
فَأَوۡحَىٰٓ إِلَىٰ عَبۡدِهِۦ مَآ أَوۡحَىٰ
۱۰﴿
پھر اللہ نے (اس کے ذریعے) اپنے بندے پر وحی بھیجی
مَا كَذَبَ ٱلۡفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ
۱۱﴿
جو کچھ انھوں (یعنی رسول) نے دیکھا دِل نے اس کو جھوٹ نہ سمجھا
أَفَتُمَٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ
۱۲﴿
تو (اے کافرو) جو کچھ وہ دیکھتے ہیں کیا تم اس پر ان سے جھگڑتے ہو
وَلَقَدۡ رَءَاهُ نَزۡلَةً أُخۡرَىٰ
۱۳﴿
انھوں نے ان کو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا ہے
عِندَ سِدۡرَةِ ٱلۡمُنتَهَىٰ
۱۴﴿
سدرۃِ المنتہیٰ کے پاس
عِندَهَا جَنَّةُ ٱلۡمَأۡوَىٰٓ
۱۵﴿
اس کے قریب ہی جنّتُ الماویٰ ہے
إِذۡ يَغۡشَى ٱلسِّدۡرَةَ مَا يَغۡشَىٰ
۱۶﴿
جب اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا
مَا زَاغَ ٱلۡبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
۱۷﴿
(آپ کی) نظر نہ (کسی اور طرف) مائل ہوئی اور نہ آگے بڑھی
لَقَدۡ رَأَىٰ مِنۡ ءَايَٰتِ رَبِّهِ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ
۱۸﴿
انھوں نے یقینًا اپنے ربّ کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱللَّـٰتَ وَٱلۡعُزَّىٰ
۱۹﴿
(اے کافرو) کیا تم نے لات اور عُزّیٰ کو دیکھا
وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰٓ
۲۰﴿
اور ان کے علاوہ تیسری منات کو دیکھا (کیایہ اللہ کی بیٹیاں ہو سکتی ہیں)
أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلۡأُنثَىٰ
۲۱﴿
کیا تمھارے لیے بیٹے اور اُس کےلیے بیٹیاں
تِلۡكَ إِذٗا قِسۡمَةٞ ضِيزَىٰٓ
۲۲﴿
یہ تو بڑی نامناسب تقسیم ہے
إِنۡ هِيَ إِلَّآ أَسۡمَآءٞ سَمَّيۡتُمُوهَآ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلۡطَٰنٍۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى ٱلۡأَنفُسُۖ وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلۡهُدَىٰٓ
۲۳﴿
یہ کچھ نہیں بس نام (ہی نام) ہیں جو تم نے اور تمھارے آباء و اجداد نے رکھ لیے ہیں، اللہ نے ان کےلیے کوئی دلیل نہیں اتاری، یہ لوگ محض ظنّ (و گمان) اور خواہشِ نفس کی پیروی کر رہے ہیں باوجود اس کے کہ ان کے پاس ان کے ربّ کی ہدایت آچکی ہے
أَمۡ لِلۡإِنسَٰنِ مَا تَمَنَّىٰ
۲۴﴿
کیا انسان کو ہر وہ چیز (مل جاتی) ہے جس کی وہ تمنّا کرتا ہے
فَلِلَّهِ ٱلۡأٓخِرَةُ وَٱلۡأُولَىٰ
۲۵﴿
آخرت اور دنیا سب اللہ ہی کی ہے
۞وَكَم مِّن مَّلَكٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغۡنِي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيۡـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ أَن يَأۡذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرۡضَىٰٓ
۲۶﴿
اور (اے لوگو) آسمان میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دے گی مگر صرف اس صُورت میں کہ اللہ جس کےلیے سفارش کرانا چاہے تو (اس کےلیے فرشتوں کو سفارش کی) اجازت دے دے اور (ان کی سفارش کو) وہ پسند فرمائے
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةَ تَسۡمِيَةَ ٱلۡأُنثَىٰ
۲۷﴿
جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہی فرشتوں کو عورتوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں (اور انھیں اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے ہیں)
وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنۡ عِلۡمٍۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغۡنِي مِنَ ٱلۡحَقِّ شَيۡـٔٗا
۲۸﴿
(اے رسول) انھیں اس سلسلے میں کوئی علم نہیں، وہ صرف گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور حق کے مقابلے میں گمان کچھ کام نہیں آتا
فَأَعۡرِضۡ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ إِلَّا ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
۲۹﴿
تو (اے رسول) جوشخص ہماری نصیحت سے منھ موڑے اور دنیا کی زندگی کے سوا کچھ نہ چاہے آپ بھی اس سے اعراض کیجیے
ذَٰلِكَ مَبۡلَغُهُم مِّنَ ٱلۡعِلۡمِۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱهۡتَدَىٰ
۳۰﴿
ان کے علم کی رسائی بس یہیں تک ہے، آپ کا ربّ اسے بھی خوب جانتا ہے جو اُس کے راستے سے بھٹک گیا اور اسے بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت کے راستے پر چلتا ہے
وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ لِيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَسَـٰٓـُٔواْ بِمَا عَمِلُواْ وَيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ بِٱلۡحُسۡنَى
۳۱﴿
اور (اے لوگو) آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کا ہے (ان چیزوں پر اُس کی حکومت ہے) تاکہ وہ ان لوگوں کو جنھوں نے بُرے عمل کیے ان کے (بُرے) عمل کی سزا دے اور جنھوں نے نیکیاں کیں ان کو (ان کے نیک عمل کا) اچّھا بدلہ دے
ٱلَّذِينَ يَجۡتَنِبُونَ كَبَـٰٓئِرَ ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَۚ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلۡمَغۡفِرَةِۚ هُوَ أَعۡلَمُ بِكُمۡ إِذۡ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ وَإِذۡ أَنتُمۡ أَجِنَّةٞ فِي بُطُونِ أُمَّهَٰتِكُمۡۖ فَلَا تُزَكُّوٓاْ أَنفُسَكُمۡۖ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ
۳۲﴿
جو لوگ بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے بچتے ہیں مگر (یہ کہ بعض) صغیرہ گناہ (ان سے سرزد ہو جاتے ہیں) تو آپ کا ربّ بڑی وسیع مغفرت والا ہے اُسے (بخوبی) علم ہے جب اُس نے تم کو مٹّی سے بنایا تھا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے لہٰذا تم اپنی پاکیزگی نہ جتایا کرو، متّقیوں کو وہ خوب جانتا ہے
أَفَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي تَوَلَّىٰ
۳۳﴿
(اے رسول) کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے منھ پھیر لیا
وَأَعۡطَىٰ قَلِيلٗا وَأَكۡدَىٰٓ
۳۴﴿
اور تھوڑا سا مال (اللہ کے راستے میں) دیا پھر ہاتھ روک لیا
أَعِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلۡغَيۡبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ
۳۵﴿
کیا اس کے پاس علمِ غیب ہے کہ (اس کے ذریعے) وہ (اپنے انجام کو) دیکھ رہا ہے (اور اچّھا انجام دیکھ کر مگن ہے)
أَمۡ لَمۡ يُنَبَّأۡ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ
۳۶﴿
کیا اسے وہ باتیں نہیں پہنچیں جو موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں
وَإِبۡرَٰهِيمَ ٱلَّذِي وَفَّىٰٓ
۳۷﴿
اور (جو) ابراہیم (کے صحیفوں میں ہیں) جنھوں نے (اپنے فرائض کو) پوری طرح ادا کیا تھا
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٞ وِزۡرَ أُخۡرَىٰ
۳۸﴿
(اور وہ یہ) کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
وَأَن لَّيۡسَ لِلۡإِنسَٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
۳۹﴿
اور یہ کہ انسان کو اتنا ہی ملے گا جتنی وہ کوشش کرے
وَأَنَّ سَعۡيَهُۥ سَوۡفَ يُرَىٰ
۴۰﴿
اور یہ کہ وہ اپنی کوشش کو (قیامت کے دن) دیکھ لے گا
ثُمَّ يُجۡزَىٰهُ ٱلۡجَزَآءَ ٱلۡأَوۡفَىٰ
۴۱﴿
پھر اسے اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلۡمُنتَهَىٰ
۴۲﴿
اور یہ کہ (سب کی) آخری منزل آپ کے ربّ کے پاس ہے
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضۡحَكَ وَأَبۡكَىٰ
۴۳﴿
اور یہ کہ وہی ہنساتا اور وہی رلاتا ہے
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحۡيَا
۴۴﴿
اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور وہی زندہ کرتا ہے
وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰ
۴۵﴿
اور یہ کہ اُس نے دو"۲" قسم (کے جانور) یعنی نر اور مادہ پیدا کیے
مِن نُّطۡفَةٍ إِذَا تُمۡنَىٰ
۴۶﴿
(جن کی پیدائش) نطفے سے (ہوئی) جب وہ (رحم میں) ڈالا گیا
وَأَنَّ عَلَيۡهِ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰ
۴۷﴿
اور یہ کہ اُسی کے ذِمّے دوبارہ پیدا کرنا ہے
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغۡنَىٰ وَأَقۡنَىٰ
۴۸﴿
اور یہ کہ وہی دولت مند اور غنی بناتا ہے
وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعۡرَىٰ
۴۹﴿
اور یہ کہ وہی شِعریٰ (ستارے) کا مالک ہے
وَأَنَّهُۥٓ أَهۡلَكَ عَادًا ٱلۡأُولَىٰ
۵۰﴿
اور یہ کہ اُسی نے عادِ اوّل کو ہلاک کیا
وَثَمُودَاْ فَمَآ أَبۡقَىٰ
۵۱﴿
اور ثمود کو بھی، پھر (کسی کو) باقی نہ چھوڑا
وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ هُمۡ أَظۡلَمَ وَأَطۡغَىٰ
۵۲﴿
اور ان سے پہلے قومِ نوح کو بھی (اُسی نے ہلاک کیا) وہ بڑے ہی ظالم اور سرکش (لوگ) تھے
وَٱلۡمُؤۡتَفِكَةَ أَهۡوَىٰ
۵۳﴿
اُسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹخا
فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ
۵۴﴿
پھر ان کو ڈھانک لیا جس چیز نے ڈھانک لیا (یعنی عذاب ان پر چھا گیا)
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ
۵۵﴿
تو (اے انسان) تو اپنے ربّ کی کس کس نعمت پر جھگڑے گا
هَٰذَا نَذِيرٞ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلۡأُولَىٰٓ
۵۶﴿
یہ (رسول بھی) اگلے ڈرانے والوں کی طرح ایک ڈرانے والے ہیں
أَزِفَتِ ٱلۡأٓزِفَةُ
۵۷﴿
وہ آنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچی
لَيۡسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ
۵۸﴿
اللہ کے علاوہ کسی کے اختیار میں نہیں کہ اس (کی مصیبتوں) کو دور کر سکے
أَفَمِنۡ هَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ تَعۡجَبُونَ
۵۹﴿
تو (اے کافرو) کیا تم اس بات پر تعجّب کرتے ہو؟
وَتَضۡحَكُونَ وَلَا تَبۡكُونَ
۶۰﴿
ہنستے ہو، روتے نہیں
وَأَنتُمۡ سَٰمِدُونَ
۶۱﴿
اور غفلت میں پڑے ہوئے ہو
فَٱسۡجُدُواْۤ لِلَّهِۤ وَٱعۡبُدُواْ۩
۶۲﴿
تو (اب رسول کے آجانے کے بعد تو غفلت سے ہوشیار ہو جاؤ اور) اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤ اور اُسی کی عبادت (و اطاعت) کرو

Share This Surah, Choose Your Platform!