Al-Waqiaسُوۡرَةُ الواقِعَة

اردو ترجمہ
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
۱﴿
(اے لوگو) جب واقع ہونے والی (یعنی قیامت) واقع ہو گی
لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ
۲﴿
(اور) اس کے واقع ہونے میں جھوٹ کو کوئی دخل نہیں (وہ ایک حقیقت ہے، ضرور واقع ہو کر رہے گی)
خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ
۳﴿
(تو) وہ (بعض لوگوں کو) پست کرے گی (اور بعض لوگوں کو) بلند کرے گی
إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجّٗا
۴﴿
(اور اے لوگو) جب (قیامت آئے گی تو) زمین بہت زور سے ہلائی جائے گی
وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا
۵﴿
اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں گے
فَكَانَتۡ هَبَآءٗ مُّنۢبَثّٗا
۶﴿
اور غبار کی طرح اڑیں گے
وَكُنتُمۡ أَزۡوَٰجٗا ثَلَٰثَةٗ
۷﴿
اور (اے لوگو، اس دن) تم تین۳ قسم (کی جماعتوں میں تقسیم) ہو جاؤ گے
فَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
۸﴿
ایک تو داہنے ہاتھ والے تو داہنے ہاتھ والوں کا کیا (کہنا)
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
۹﴿
(دوسرے) بائیں ہاتھ والے تو بائیں ہاتھ والے کیسے (بُرے حال میں ہوں گے)
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلسَّـٰبِقُونَ
۱۰﴿
(تیسرے) آگے بڑھنے والے (تو وہ تو) آگے بڑھنے والے ہیں
أُوْلَـٰٓئِكَ ٱلۡمُقَرَّبُونَ
۱۱﴿
یہ ہی لوگ ہوں گے جو (اللہ کے) مقرّب ہوں گے
فِي جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
۱۲﴿
وہ نعمتوں سے بھر پور جنتوں میں (رہیں گے)
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
۱۳﴿
(ان میں) ایک بہت بڑی جماعت اگلوں میں سے ہو گی
وَقَلِيلٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
۱۴﴿
اور تھوڑے پچھلوں میں سے ہوں گے
عَلَىٰ سُرُرٖ مَّوۡضُونَةٖ
۱۵﴿
یہ لوگ (جواہرات سے) جَڑے ہوئے تختوں پر بیٹھے ہوں گے
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيۡهَا مُتَقَٰبِلِينَ
۱۶﴿
(اور) تکیے لگائے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
يَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنٞ مُّخَلَّدُونَ
۱۷﴿
ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہنے والے لڑکے ان کے پاس آتے جاتے رہیں گے
بِأَكۡوَابٖ وَأَبَارِيقَ وَكَأۡسٖ مِّن مَّعِينٖ
۱۸﴿
ان کے پاس آب خورے، آفتابے اور بہنے والی شراب کے جام ہوں گے
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنۡهَا وَلَا يُنزِفُونَ
۱۹﴿
اس (شراب) سے نہ تو دردِ سر ہو گا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی
وَفَٰكِهَةٖ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
۲۰﴿
اور (وہاں ان کےلیے) میوے ہوں گے جو وہ پسند کریں
وَلَحۡمِ طَيۡرٖ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ
۲۱﴿
اور جس قسم کے پرندوں کا گوشت وہ چاہیں گے انھیں میسّر ہو گا
وَحُورٌ عِينٞ
۲۲﴿
اور (وہاں) بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں (بھی) ہوں گی
كَأَمۡثَٰلِ ٱللُّؤۡلُوِٕ ٱلۡمَكۡنُونِ
۲۳﴿
وہ ایسی ہوں گی جیسے چُھپے ہوئے (آب دار) موتی
جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
۲۴﴿
یہ ان اعمال کا بدلہ ہو گا جو وہ (دنیا میں) کرتے رہے تھے
لَا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا تَأۡثِيمًا
۲۵﴿
وہاں وہ نہ کوئی بےہودہ بات سنیں گے اور نہ کوئی گناہ کی بات
إِلَّا قِيلٗا سَلَٰمٗا سَلَٰمٗا
۲۶﴿
وہاں تو بس سلام سلام کی آوازیں (آرہی) ہوں گی
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ
۲۷﴿
اور داہنے ہاتھ والے، کیا کہنے داہنے ہاتھ والوں کے
فِي سِدۡرٖ مَّخۡضُودٖ
۲۸﴿
(وہاں) وہ بغیر کانٹے والی بیریوں میں
وَطَلۡحٖ مَّنضُودٖ
۲۹﴿
تہہ بہ تہہ کیلوں (میں)
وَظِلّٖ مَّمۡدُودٖ
۳۰﴿
لمبے لمبے سایوں (میں)
وَمَآءٖ مَّسۡكُوبٖ
۳۱﴿
پانی کے جھرنوں (میں)
وَفَٰكِهَةٖ كَثِيرَةٖ
۳۲﴿
کثیر میووں (میں)
لَّا مَقۡطُوعَةٖ وَلَا مَمۡنُوعَةٖ
۳۳﴿
(جو) نہ (کبھی) منقطع ہوں گے اور نہ ان سے (کبھی) روکا جائے گا
وَفُرُشٖ مَّرۡفُوعَةٍ
۳۴﴿
اونچے اونچے فرشوں (میں عیش کر رہے ہوں گے)
إِنَّآ أَنشَأۡنَٰهُنَّ إِنشَآءٗ
۳۵﴿
(ان چیزوں کے علاوہ انھیں حوریں بھی ملیں گی) ہم نے ان کو پیدا کیا
فَجَعَلۡنَٰهُنَّ أَبۡكَارًا
۳۶﴿
پھر ان کو کنواری بنایا
عُرُبًا أَتۡرَابٗا
۳۷﴿
(مزید برآں ہم نے ان کو) پیاری پیاری اور ہم عمر بنایا
لِّأَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
۳۸﴿
داہنے ہاتھ والوں کےلیے
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
۳۹﴿
(ان میں) ایک بہت بڑی جماعت اگلوں میں سے (ہو گی)
وَثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
۴۰﴿
اور ایک بہت بڑی جماعت بعد والوں میں سے (ہو گی)
وَأَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ
۴۱﴿
اور (رہے) بائیں ہاتھ والے تو وہ کیسے (بُرے حال میں) ہوں گے
فِي سَمُومٖ وَحَمِيمٖ
۴۲﴿
وہ (دوزخ کی) لَپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں
وَظِلّٖ مِّن يَحۡمُومٖ
۴۳﴿
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں (رہیں گے)
لَّا بَارِدٖ وَلَا كَرِيمٍ
۴۴﴿
جو نہ ٹھنڈا ہو گا اور نہ باعزّت
إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُتۡرَفِينَ
۴۵﴿
یہ لوگ (اس سے) پہلے (دنیا کی زندگی میں) بڑے خوش حال تھے
وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ
۴۶﴿
وہ گناہِ عظیم پر اصرار کرتے تھے
وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
۴۷﴿
اور یہ کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹّی اور ہڈّیاں ہو جائیں گے تو ہم (دوبارہ) زندہ کیے جائیں گے
أَوَ ءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
۴۸﴿
اور کیا ہمارے پہلے (گزرے ہوئے) آباء و اجداد بھی زندہ کیے جائیں گے
قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِينَ وَٱلۡأٓخِرِينَ
۴۹﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے بےشک اگلے اور پچھلے سب
لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ
۵۰﴿
ایک مقرّرہ دن مقرّرہ وقت پر جمع کیے جائیں گے
ثُمَّ إِنَّكُمۡ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلۡمُكَذِّبُونَ
۵۱﴿
پھر اے جھٹلانے والے گمراہ لوگو
لَأٓكِلُونَ مِن شَجَرٖ مِّن زَقُّومٖ
۵۲﴿
تم تھوہر کے درخت میں سے کھاؤ گے
فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ
۵۳﴿
پھر اسی سے (اپنے) پیٹ بھرو گے
فَشَٰرِبُونَ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡحَمِيمِ
۵۴﴿
پھر اس پر گرم پانی پیو گے
فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ
۵۵﴿
اور اس طرح پیو گے جس طرح پیاس کے مریض (اونٹ پانی) پیتے ہیں
هَٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ ٱلدِّينِ
۵۶﴿
جزا کے دن ان کی مہمانی یہ ہو گی
نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ
۵۷﴿
(اے کافرو) ہم تمھیں (پہلی بار) پیدا کر چکے ہیں تو تم (ہمارے دوبارہ پیدا کرنے کی) تصدیق کیوں نہیں کرتے؟
أَفَرَءَيۡتُم مَّا تُمۡنُونَ
۵۸﴿
بتاؤ جس (نطفے) کو تم ٹپکاتے ہو
ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ
۵۹﴿
کیا اس (سے انسان) کو تم بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ ٱلۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ
۶۰﴿
ہم نے تم (لوگوں) میں موت کو مقدّر کر دیا ہے اور ہم عاجز نہیں
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمۡثَٰلَكُمۡ وَنُنشِئَكُمۡ فِي مَا لَا تَعۡلَمُونَ
۶۱﴿
کہ تمھارے مثل تمھاری جگہ اور لوگ لے آئیں اور تم کو ایسی شکل میں پیدا کر دیں جس سے تم (قطعًا) ناواقف ہو
وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُولَىٰ فَلَوۡلَا تَذَكَّرُونَ
۶۲﴿
اور (اے کافرو) پہلی پیدائش کا تو تمھیں علم ہے پھر تم نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے (کہ دوسری پیدائش کو بھی مان لو)
أَفَرَءَيۡتُم مَّا تَحۡرُثُونَ
۶۳﴿
(اچّھا) بتاؤ جو (بیج) تم بوتے ہو
ءَأَنتُمۡ تَزۡرَعُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلزَّـٰرِعُونَ
۶۴﴿
اسے تم اگاتے ہو یا ہم اگاتے ہیں
لَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنَٰهُ حُطَٰمٗا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُونَ
۶۵﴿
اگر ہم چاہیں تو اسے چُورا چُورا کر دیں اور تم تعجّب میں (اسے دیکھتے) رہ جاؤ
إِنَّا لَمُغۡرَمُونَ
۶۶﴿
(کہو ہائے افسوس) ہم تو نقصان میں آ گئے
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ
۶۷﴿
بلکہ ہم تو (بالکل ہی) محروم ہو گئے
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلۡمَآءَ ٱلَّذِي تَشۡرَبُونَ
۶۸﴿
(اچّھا) بتاؤ جو پانی تم پیتے ہو
ءَأَنتُمۡ أَنزَلۡتُمُوهُ مِنَ ٱلۡمُزۡنِ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنزِلُونَ
۶۹﴿
اسے بادل سے تم نازل کرتے ہو یا ہم نازل کرتے ہیں
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنَٰهُ أُجَاجٗا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُونَ
۷۰﴿
اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری کر دیں تو پھر تم شکر ادا کیوں نہیں کرتے
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِي تُورُونَ
۷۱﴿
(اچّھا) بتاؤ جو آگ تم سُلگاتے ہو
ءَأَنتُمۡ أَنشَأۡتُمۡ شَجَرَتَهَآ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنشِـُٔونَ
۷۲﴿
کیا اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم نے پیدا کیا ہے
نَحۡنُ جَعَلۡنَٰهَا تَذۡكِرَةٗ وَمَتَٰعٗا لِّلۡمُقۡوِينَ
۷۳﴿
ہم نے اس درخت کو نصیحت (کا باعث) اور مسافروں کے فائدے کےلیے بنایا ہے
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
۷۴﴿
تو (اے رسول) آپ اپنے عظیم ربّ کی تسیبح پڑھا کیجیے
۞فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ
۷۵﴿
اور (اے لوگو) میں تاروں کی منزلوں کی قسم کھاتا ہوں
وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٞ لَّوۡ تَعۡلَمُونَ عَظِيمٌ
۷۶﴿
اور اگر تم سمجھو تو یہ (بہت) بڑی قسم ہے
إِنَّهُۥ لَقُرۡءَانٞ كَرِيمٞ
۷۷﴿
بےشک قرآن بہت باعزّت کتاب ہے
فِي كِتَٰبٖ مَّكۡنُونٖ
۷۸﴿
پوشیدہ کتاب (یعنی لوحِ محفوظ) میں (مکتوب ہے)
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ
۷۹﴿
اس کو صرف پاک لوگ ہاتھ لگاتے ہیں
تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۸۰﴿
یہ ربُّ العالمین کی طرف سے اتارا گیا ہے
أَفَبِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ أَنتُم مُّدۡهِنُونَ
۸۱﴿
تو کیا تم (ایسے) کلام سے غفلت برت رہے ہو
وَتَجۡعَلُونَ رِزۡقَكُمۡ أَنَّكُمۡ تُكَذِّبُونَ
۸۲﴿
اور اس کے جھٹلانے کو تم نے اپنا رزق بنا رکھا ہے
فَلَوۡلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلۡحُلۡقُومَ
۸۳﴿
تو جب روح گلے میں پہنچ جاتی ہے (اسے روکتے) کیوں نہیں
وَأَنتُمۡ حِينَئِذٖ تَنظُرُونَ
۸۴﴿
حالانکہ تم اس وقت (مرنے والے کو) دیکھتے رہتے ہو (لیکن کر کچھ نہیں سکتے)
وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُبۡصِرُونَ
۸۵﴿
اور ہم تم سے زیادہ اس (مرنے والے) کے قریب ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں سکتے
فَلَوۡلَآ إِن كُنتُمۡ غَيۡرَ مَدِينِينَ
۸۶﴿
تو اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو تو (اپنی طاقت کا مظاہرہ) کیوں نہیں (کرتے)
تَرۡجِعُونَهَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
۸۷﴿
اگر تم (اپنے دعوے میں) سچّے ہو تو اس (روح) کو لوٹا (کیوں نہیں) لیتے
فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ
۸۸﴿
پھر اگر وہ مرنے والا مقرّبین میں سے ہو
فَرَوۡحٞ وَرَيۡحَانٞ وَجَنَّتُ نَعِيمٖ
۸۹﴿
تو (اس کےلیے) آرام ہے، پھول ہیں اور نعمت سے بھر پور جنّت ہے
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
۹۰﴿
اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہوا
فَسَلَٰمٞ لَّكَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
۹۱﴿
تو (اس سے) کہا جائے گا (اے وہ شخص جو) داہنے ہاتھ والوں میں سے ہے تجھ پر سلام
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ
۹۲﴿
اور اگر وہ (مرنے والا) جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہوا
فَنُزُلٞ مِّنۡ حَمِيمٖ
۹۳﴿
تو (اس کی) مہمانی کھولتے ہوئے (پانی) سے ہو گی
وَتَصۡلِيَةُ جَحِيمٍ
۹۴﴿
پھر (اسے) دوزخ میں داخل کیا جائے گا
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلۡيَقِينِ
۹۵﴿
یہ بات یقینًا حق ہے (ایسا ہو کر رہے گا)
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
۹۶﴿
تو (اے رسول) آپ اپنے عظیم ربّ کے نام کی تسبیح پڑھتے رہا کیجیے

Share This Surah, Choose Your Platform!