Qafسُوۡرَةُ قٓ

اردو ترجمہ
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
قٓۚ وَٱلۡقُرۡءَانِ ٱلۡمَجِيدِ
۱﴿
قٓ، قرآن مجید کی قسم (بےشک آپ اللہ کے رسول ہیں)
بَلۡ عَجِبُوٓاْ أَن جَآءَهُم مُّنذِرٞ مِّنۡهُمۡ فَقَالَ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا شَيۡءٌ عَجِيبٌ
۲﴿
(یہ لوگ کسی اور وجہ سے آپ کی رسالت کا انکار نہیں کرتے) بلکہ (ان کے انکار کی اصل وجہ یہ ہے کہ ) انھیں اس بات پر تعجّب ہے کہ ان ہی میں سے ایک ڈرانے والا ان کے پاس آگیا، کافر کہنے لگے یہ تو (بڑی) عجیب بات ہے
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗاۖ ذَٰلِكَ رَجۡعُۢ بَعِيدٞ
۳﴿
(اور جب ان سے کہا گیا کہ وہ حساب و کتاب کےلیے پھر زندہ کیے جائیں گے تو انھوں نے تعجّب سے پوچھا) کیا جب ہم مر کر مٹّی ہو جائیں گے؟ (تو دوبارہ زندہ ہوں گے) یہ دوبارہ زندہ ہونا تو بعید (از عقل) ہے
قَدۡ عَلِمۡنَا مَا تَنقُصُ ٱلۡأَرۡضُ مِنۡهُمۡۖ وَعِندَنَا كِتَٰبٌ حَفِيظُۢ
۴﴿
( اے لوگو! یہ کوئی بعید از عقل بات نہیں ) ہمیں اس چیز کا بخوبی علم ہے جو زمین ان ( کے جسموں ) میں سے ( کھا کھا کر ) کم کرتی رہتی ہے مزید برآں ہمارے پاس ( تمام چیزوں کو ) محفوظ کر دینے والی کتاب بھی ہے ( جس میں ہر چیز تحریر ہے )
بَلۡ كَذَّبُواْ بِٱلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ فَهُمۡ فِيٓ أَمۡرٖ مَّرِيجٍ
۵﴿
(اے رسول، دوبارہ زندہ ہونا عجیب بات نہیں ہے) بلکہ (عجیب بات تو یہ ہے کہ) جب حق ان کے پاس پہنچا تو انھوں نے اس کو جھٹلا دیا اور اب وہ ایک الجھی ہوئی بات میں (پڑے ہوئے) ہیں
أَفَلَمۡ يَنظُرُوٓاْ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَوۡقَهُمۡ كَيۡفَ بَنَيۡنَٰهَا وَزَيَّنَّـٰهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٖ
۶﴿
کیا انھوں نے اپنے اوپر آسمان پر نظر نہیں کی کہ ہم نے اس کو کیسا بنایا ہے اور (کس طرح) اس کو زینت دی ہے، اس میں کہیں درز تک نہیں ہے
وَٱلۡأَرۡضَ مَدَدۡنَٰهَا وَأَلۡقَيۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ وَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوۡجِۭ بَهِيجٖ
۷﴿
اور ہم ہی نے زمین کو پھیلا دیا، اس میں پہاڑ گاڑ دیے اور اس میں ہر قسم کی خوش نما چیزیں اگا ئیں
تَبۡصِرَةٗ وَذِكۡرَىٰ لِكُلِّ عَبۡدٖ مُّنِيبٖ
۸﴿
تاکہ ہر رجوع کرنے والا بندہ دیکھے اور نصیحت حاصل کرے
وَنَزَّلۡنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ مُّبَٰرَكٗا فَأَنۢبَتۡنَا بِهِۦ جَنَّـٰتٖ وَحَبَّ ٱلۡحَصِيدِ
۹﴿
اور ہم ہی بادل سے برکت والا پانی برساتے ہیں، پھر اس سے باغ اور کھیتی کا غلّہ اگاتے ہیں
وَٱلنَّخۡلَ بَاسِقَٰتٖ لَّهَا طَلۡعٞ نَّضِيدٞ
۱۰﴿
اور لمبی لمبی کھجوریں بھی (اگاتے ہیں) جن کا شگوفہ تہہ بہ تہہ ہوتا ہے
رِّزۡقٗا لِّلۡعِبَادِۖ وَأَحۡيَيۡنَا بِهِۦ بَلۡدَةٗ مَّيۡتٗاۚ كَذَٰلِكَ ٱلۡخُرُوجُ
۱۱﴿
(یہ سب کچھ ہم) بندوں کو رزق فراہم کرنے کےلیے (اگاتے ہیں) اور ہم ہی پانی کے ذریعے مُردہ زمین کو زندہ کر دیتے ہیں (جس طرح پودے، پانی برستے ہی زمین سے نکل پڑتے ہیں) اسی طرح (قیامت کے روز مُردے) نکل پڑیں گے
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ وَأَصۡحَٰبُ ٱلرَّسِّ وَثَمُودُ
۱۲﴿
ان (کافروں) سے پہلے قومِ نوح نے، کنویں والوں نے اور ثمود نے بھی (اپنے رسولوں کو) جھٹلایا تھا
وَعَادٞ وَفِرۡعَوۡنُ وَإِخۡوَٰنُ لُوطٖ
۱۳﴿
اور عاد نے، فرعون نے اور لوط کے بھائیوں نے بھی (جھٹلایا تھا)
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡأَيۡكَةِ وَقَوۡمُ تُبَّعٖۚ كُلّٞ كَذَّبَ ٱلرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ
۱۴﴿
اور بن کے رہنے والوں نے اور قومِ تبع نے بھی (جھٹلایا تھا) غرض یہ کہ سب ہی نے رسولوں کو جھٹلایا تو (ان پر) ہمارا وعدۂ عذاب ثابت ہو گیا
أَفَعَيِينَا بِٱلۡخَلۡقِ ٱلۡأَوَّلِۚ بَلۡ هُمۡ فِي لَبۡسٖ مِّنۡ خَلۡقٖ جَدِيدٖ
۱۵﴿
اور (اے لوگو) کیا ہم پہلی بار پیدا کر کے تھک گئے ہیں (نہیں ہم تو نہیں تھکے ہاں یہ بات ضرور ہے کہ) یہ لوگ بلا وجہ ازسرِنو پیدا ہونے کے سلسلے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ وَنَعۡلَمُ مَا تُوَسۡوِسُ بِهِۦ نَفۡسُهُۥۖ وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنۡ حَبۡلِ ٱلۡوَرِيدِ
۱۶﴿
اور (اے رسول) ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو وسوسے اس کے دِل میں آتے ہیں اور ہم اس کی رگ و جان سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں
إِذۡ يَتَلَقَّى ٱلۡمُتَلَقِّيَانِ عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ قَعِيدٞ
۱۷﴿
جب (وہ کوئی کام کرتا ہے تو) دو"۲" ضبط کرنے والے جو (اس کے) دائیں بائیں (ضبط کرنے کےلیے تیّار) بیٹھے ہوتے ہیں (اس کام کو) ضبط کر لیتے ہیں
مَّا يَلۡفِظُ مِن قَوۡلٍ إِلَّا لَدَيۡهِ رَقِيبٌ عَتِيدٞ
۱۸﴿
(اسی طرح) وہ کوئی بات منھ سے نہیں نکالنے پاتا کہ (اس کے لکھنے کےلیے بھی) اس کے پاس ایک نگراں تیّار رہتا ہے
وَجَآءَتۡ سَكۡرَةُ ٱلۡمَوۡتِ بِٱلۡحَقِّۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنۡهُ تَحِيدُ
۱۹﴿
اور (اے انسان، عنقریب وہ وقت آنے والا ہے کہ) موت کی بے ہوشی حق کے ساتھ (تجھ پر) طاری ہو جائے گی، (اس وقت تجھ سے کہا جائے گا) یہ ہی وہ (موت) ہے جس سے تو بھاگتا پھرتا تھا
وَنُفِخَ فِي ٱلصُّورِۚ ذَٰلِكَ يَوۡمُ ٱلۡوَعِيدِ
۲۰﴿
پھر (ایک دن وہ آئے گا کہ) صُور پھونکا جائے گا (تو اس دن کہا جائے گا) یہ ہی تو عذاب کے وعدوں (کے پورا ہونے) کا دن ہے
وَجَآءَتۡ كُلُّ نَفۡسٖ مَّعَهَا سَآئِقٞ وَشَهِيدٞ
۲۱﴿
پھر ہرشخص (اس حالت میں) آئے گا کہ ایک ہانکنے والا اور ایک گواہی دینے والا اس کے ساتھ ہو گا
لَّقَدۡ كُنتَ فِي غَفۡلَةٖ مِّنۡ هَٰذَا فَكَشَفۡنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ ٱلۡيَوۡمَ حَدِيدٞ
۲۲﴿
(پھر اس سے کہا جائے گا) تو اس دن سے (بڑا) غافل رہا (تیری آنکھوں پر غفلت کا جو پردہ پڑا ہوا تھا آج) ہم نے تیرے (اس) پردے کو تیرے سامنے سے ہٹا دیا تو آج تیری نگاہ بڑی تیز ہے (تجھے آج وہ تمام چیزیں نظر آرہی ہیں جن سے تجھ کو ڈرایا گیا تھا)
وَقَالَ قَرِينُهُۥ هَٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ
۲۳﴿
اس کا ساتھی کہے گا یہ (ہے اس کا اعمال نامہ) جو میرے پاس تیّار (موجود) ہے
أَلۡقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٖ
۲۴﴿
(اللہ ان دونوں فرشتوں سے جو اس کے ساتھ آئے تھے فرمائے گا) ہر ناشکرے، (حق سے) عناد رکھنے والے کو دوزخ میں ڈال دو
مَّنَّاعٖ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٖ مُّرِيبٍ
۲۵﴿
(یعنی جو) خیر سے روکتا تھا، حدود (شریعت) سے آگے بڑھ گیا تھا، (دینِ حق میں) شکوک پیدا کرتا تھا
ٱلَّذِي جَعَلَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَأَلۡقِيَاهُ فِي ٱلۡعَذَابِ ٱلشَّدِيدِ
۲۶﴿
(اور) جس نے اللہ کے علاوہ دوسرا الٰہ بنا رکھا تھا (اب) اس کو سخت عذاب میں ڈال دو
۞قَالَ قَرِينُهُۥ رَبَّنَا مَآ أَطۡغَيۡتُهُۥ وَلَٰكِن كَانَ فِي ضَلَٰلِۭ بَعِيدٖ
۲۷﴿
(وہ عرض کرے گا میرا کیا قصور ہے مجھے تو شیطان نے جو میرا ساتھی تھا گمراہ کیا) اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا اے ہمارے ربّ میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا بلکہ یہ خود ہی پَرلے درجے کی گمراہی میں (بھٹک رہا) تھا
قَالَ لَا تَخۡتَصِمُواْ لَدَيَّ وَقَدۡ قَدَّمۡتُ إِلَيۡكُم بِٱلۡوَعِيدِ
۲۸﴿
اللہ فرمائے گا میرے پاس نہ جھگڑو، میں تو تم کو پہلے ہی ڈرا چکا ہوں
مَا يُبَدَّلُ ٱلۡقَوۡلُ لَدَيَّ وَمَآ أَنَا۠ بِظَلَّـٰمٖ لِّلۡعَبِيدِ
۲۹﴿
میرے ہاں بات بدلا نہیں کرتی اور نہ میں (اپنے) بندوں پر ظلم کرتا ہوں
يَوۡمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ ٱمۡتَلَأۡتِ وَتَقُولُ هَلۡ مِن مَّزِيدٖ
۳۰﴿
اس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کیا تو بھر گئی؟ وہ کہے گی (نہیں)، کیا کچھ (دوزخی) اور ہیں؟
وَأُزۡلِفَتِ ٱلۡجَنَّةُ لِلۡمُتَّقِينَ غَيۡرَ بَعِيدٍ
۳۱﴿
(اس دن) جنّت متّقیوں کے قریب کر دی جائے گی، (بالکل) دور نہیں ہو گی
هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٖ
۳۲﴿
(پھر ان سے کہا جائے گا) یہ ہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا (یعنی جس کا وعدہ) ہر رجوع کرنے والے (احکامِ الٰہی کی) حفاظت کرنے والے سے (کیا گیا) تھا
مَّنۡ خَشِيَ ٱلرَّحۡمَٰنَ بِٱلۡغَيۡبِ وَجَآءَ بِقَلۡبٖ مُّنِيبٍ
۳۳﴿
جو بغیر دیکھے رحمٰن سے ڈرتا تھا اور رجوع کرنے والے دِل کے ساتھ (ہمارے پاس) آیا
ٱدۡخُلُوهَا بِسَلَٰمٖۖ ذَٰلِكَ يَوۡمُ ٱلۡخُلُودِ
۳۴﴿
(ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) سلامتی کے ساتھ جنّت میں داخل ہو جاؤ، یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے
لَهُم مَّا يَشَآءُونَ فِيهَا وَلَدَيۡنَا مَزِيدٞ
۳۵﴿
ان کےلیے جو کچھ وہ اس میں چاہیں گے (موجود ہو گا) اور ہمارے پاس تو اوربھی بہت کچھ ہو گا (جو ہم انھیں دیں گے)
وَكَمۡ أَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُم مِّن قَرۡنٍ هُمۡ أَشَدُّ مِنۡهُم بَطۡشٗا فَنَقَّبُواْ فِي ٱلۡبِلَٰدِ هَلۡ مِن مَّحِيصٍ
۳۶﴿
اور (اے رسول) ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر ڈالا جو قوّت میں ان سے کہیں زیادہ تھیں پھر (جب ہمارا عذاب آیا تو) وہ (کئی) شہروں میں پناہ حاصل کرنے کی جگہ تلاش کرنے کےلیے (آئے) گئے تو کیا (انھیں) کوئی بھاگنے کی جگہ (ملی) تھی؟
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَذِكۡرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُۥ قَلۡبٌ أَوۡ أَلۡقَى ٱلسَّمۡعَ وَهُوَ شَهِيدٞ
۳۷﴿
اس میں نصیحت ہے اس شخص کےلیے جس کے پاس دِل ہے اور جو حضورِقلب کے ساتھ کان لگا کر سنتا ہے
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٖ
۳۸﴿
اور (اے رسول) ہم نے آسمانوں کو، زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب کو چھ۶ دن میں پیدا کیا اور ہم کو تکان محسوس نہیں ہوئی
فَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ قَبۡلَ طُلُوعِ ٱلشَّمۡسِ وَقَبۡلَ ٱلۡغُرُوبِ
۳۹﴿
تو (اے رسول) جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس پر آپ صبر کیجیے اور سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اپنے ربّ کی تعریف کے ساتھ تسبیح پڑھا کیجیے
وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَأَدۡبَٰرَ ٱلسُّجُودِ
۴۰﴿
اور رات میں بھی کچھ دیر اُس کی تسبیح پڑھا کیجیے اور نماز کے بعد بھی
وَٱسۡتَمِعۡ يَوۡمَ يُنَادِ ٱلۡمُنَادِ مِن مَّكَانٖ قَرِيبٖ
۴۱﴿
اور (اے رسول) سنیے جس دن ایک پکارنے والا نزدیک کے مقام سے پکارے گا
يَوۡمَ يَسۡمَعُونَ ٱلصَّيۡحَةَ بِٱلۡحَقِّۚ ذَٰلِكَ يَوۡمُ ٱلۡخُرُوجِ
۴۲﴿
جس دن لوگ حق کے ساتھ (اس کی) چیخ کو سن لیں گے، وہی (مُردوں کے زمین سے) نکلنے کا دن ہو گا
إِنَّا نَحۡنُ نُحۡيِۦ وَنُمِيتُ وَإِلَيۡنَا ٱلۡمَصِيرُ
۴۳﴿
(اے لوگو) ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری طرف ہی (سب کو) لوٹ کر آنا ہے
يَوۡمَ تَشَقَّقُ ٱلۡأَرۡضُ عَنۡهُمۡ سِرَاعٗاۚ ذَٰلِكَ حَشۡرٌ عَلَيۡنَا يَسِيرٞ
۴۴﴿
جس دن زمین ان (کی لاشوں) پر سے پھٹ جائے گی (اور) وہ (قبروں سے نکل کر) تیزی کے ساتھ (میدانِ محشر میں جمع ہو جائیں گے) یہ جمع کر لینا ہمارے لیے آسان ہے
نَّحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَا يَقُولُونَۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيۡهِم بِجَبَّارٖۖ فَذَكِّرۡ بِٱلۡقُرۡءَانِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ
۴۵﴿
(اے رسول) ہمیں معلوم ہے جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں لیکن آپ ان پر جَبر کرنے والے تو (بناکر) نہیں (بھیجے گئے، آپ کی ذِمّہ داری) تو (بس اتنی ہے کہ) آپ اس شخص کو قرآن کے ذریعے نصیحت کرتے رہیے جو میری وعید سے ڈرتا ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!