Adh-Dhariyatسُوۡرَةُ الذّاریَات

اردو ترجمہ
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَٱلذَّـٰرِيَٰتِ ذَرۡوٗا
۱﴿
قسم ان (ہواؤں) کی جو (بادلوں کو) اڑاتی ہیں
فَٱلۡحَٰمِلَٰتِ وِقۡرٗا
۲﴿
پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں
فَٱلۡجَٰرِيَٰتِ يُسۡرٗا
۳﴿
پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں
فَٱلۡمُقَسِّمَٰتِ أَمۡرًا
۴﴿
پھر امر (الہٰی) کے مطابق (پانی کو) تقسیم کرتی ہیں
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٞ
۵﴿
جس چیز کا وعدہ تم سے کیا جارہا ہے وہ (بالکل) سچ ہے
وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٞ
۶﴿
حساب و کتاب ضرور ہو کر رہے گا
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡحُبُكِ
۷﴿
(اے کافرو) قسم ہے آسمان کی جس میں (بے شمار) راستے ہیں
إِنَّكُمۡ لَفِي قَوۡلٖ مُّخۡتَلِفٖ
۸﴿
تم ایک اختلاف والی بات میں (سرگرداں) ہو
يُؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ أُفِكَ
۹﴿
اس (عقیدۂ قیامت) سے وہی بہکے گا جو (پہلے سے) بہکا ہو گا
قُتِلَ ٱلۡخَرَّـٰصُونَ
۱۰﴿
ظنّ و تخمین سے بات کرنے والے مارے گئے
ٱلَّذِينَ هُمۡ فِي غَمۡرَةٖ سَاهُونَ
۱۱﴿
جو غفلت میں (راہ) بھولے ہوئے ہیں
يَسۡـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلدِّينِ
۱۲﴿
پوچھتے ہیں کہ حساب و کتاب کا دن کب آئے گا
يَوۡمَ هُمۡ عَلَى ٱلنَّارِ يُفۡتَنُونَ
۱۳﴿
(اس دن آئے گا) جس دن وہ آگ پر سینکے جائیں گے
ذُوقُواْ فِتۡنَتَكُمۡ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تَسۡتَعۡجِلُونَ
۱۴﴿
(ان سے کہا جائے گا لو اب) اپنے جلنے کا مزا چکھو، یہ ہی وہ (عذاب) ہے جس کی تم جلدی کیا کرتے تھے
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٍ
۱۵﴿
بےشک متّقی باغوں اور چشموں میں (عیش کر رہے) ہوں گے
ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُحۡسِنِينَ
۱۶﴿
اور جو کچھ ان کا ربّ انھیں دے گا وہ اسے لے رہے ہوں گے، اس سے پہلے (دنیا میں) وہ (بہت) نیکیاں کرتے تھے
كَانُواْ قَلِيلٗا مِّنَ ٱلَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُونَ
۱۷﴿
رات کو بہت ہی کم سوتے تھے
وَبِٱلۡأَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُونَ
۱۸﴿
صبح کے اوقات میں (اللہ سے) بخشش طلب کرتے تھے
وَفِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ
۱۹﴿
ان کے مالوں میں سائل اور محتاج کا حصّہ ہوتا تھا
وَفِي ٱلۡأَرۡضِ ءَايَٰتٞ لِّلۡمُوقِنِينَ
۲۰﴿
اور (اے لوگو) یقین کرنے والوں کےلیے زمین میں (اللہ کی قدرت کی بہت سی) نشانیاں ہیں
وَفِيٓ أَنفُسِكُمۡۚ أَفَلَا تُبۡصِرُونَ
۲۱﴿
اور خود تمھاری ذات میں بھی (بہت سی نشانیاں ہیں) تو کیا تم (انھیں) دیکھتے نہیں
وَفِي ٱلسَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوعَدُونَ
۲۲﴿
تمھارا رزق آسمان میں ہے اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے (وہ بھی آسمان میں ہے)
فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ إِنَّهُۥ لَحَقّٞ مِّثۡلَ مَآ أَنَّكُمۡ تَنطِقُونَ
۲۳﴿
آسمان اور زمین کے ربّ کی قسم، بےشک یہ (وعدۂ عذاب و ثواب اسی طرح) حق (اور یقینی) ہے جس طرح تمھارا بات کرنا (یقینی ہے)
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيۡفِ إِبۡرَٰهِيمَ ٱلۡمُكۡرَمِينَ
۲۴﴿
(اور اے رسول) کیا آپ کو ابراہیم کے معزّز مہمانوں کا قصّہ پہنچا ہے
إِذۡ دَخَلُواْ عَلَيۡهِ فَقَالُواْ سَلَٰمٗاۖ قَالَ سَلَٰمٞ قَوۡمٞ مُّنكَرُونَ
۲۵﴿
جب وہ ابراہیم کے ہاں داخل ہوئے تو انھوں نے سلام کیا، ابراہیم نے سلام کا جواب دیا (اور دِل میں خیال کیا کہ) اجنبی لوگ (معلوم ہوتے) ہیں
فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجۡلٖ سَمِينٖ
۲۶﴿
بہر حال وہ (جلدی سے) اپنی بیوی کے پاس گئے اور (ان کے کھانے کےلیے) ایک (بھنا ہوا) موٹا (تازہ) بچھڑا لے آئے
فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيۡهِمۡ قَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ
۲۷﴿
پھر انھوں نے اس (بچھڑے) کو ان کے آگے رکھ دیا (انھوں نے کھانے کےلیے ہاتھ نہیں بڑھایا) ابراہیم نے کہا آپ کھاتے کیوں نہیں
فَأَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيفَةٗۖ قَالُواْ لَا تَخَفۡۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَٰمٍ عَلِيمٖ
۲۸﴿
(انھوں نے کھانے سے انکار کر دیا) تو ابراہیم دِل میں ان سے ڈرے، انھوں نے کہا آپ ڈریں نہیں، (یہ کہہ کر) انھوں نے ابراہیم کو ایک علم والے لڑکے (کی پیدائش) کی خوش خبری سنائی
فَأَقۡبَلَتِ ٱمۡرَأَتُهُۥ فِي صَرَّةٖ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوزٌ عَقِيمٞ
۲۹﴿
(یہ خوش خبری سن کر) ان کی بیوی چیختی ہوئی سامنے آئیں، اپنے منھ پر (ہاتھ) مارا اور کہا بوڑھی (مزید برآں) بانجھ (کے بچّہ کیسے ہو گا)
قَالُواْ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡعَلِيمُ
۳۰﴿
انھوں نے کہا تمھارے ربّ نے اسی طرح فرمایا ہے، وہ حکمت والا، علم والا ہے
۞قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ
۳۱﴿
ابراہیم نے کہا اے فرشتو تمھارے (آنے کا) کیا مقصد ہے؟
قَالُوٓاْ إِنَّآ أُرۡسِلۡنَآ إِلَىٰ قَوۡمٖ مُّجۡرِمِينَ
۳۲﴿
فرشتوں نے کہا ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
لِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةٗ مِّن طِينٖ
۳۳﴿
تاکہ ان پر مٹّی کے سنگ ریزے برسائیں
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِينَ
۳۴﴿
جن پر آپ کے ربّ کی طرف سے حد سے بڑھ جانے والوں کےلیے نشان لگا دیے گئے ہیں
فَأَخۡرَجۡنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
۳۵﴿
تو (اے رسول) اس (بستی) میں جتنے مومن تھے ہم نے ان کو (بستی سے) نکال لیا
فَمَا وَجَدۡنَا فِيهَا غَيۡرَ بَيۡتٖ مِّنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ
۳۶﴿
اور (اے رسول) ہمیں اس بستی میں ایک گھر کے علاوہ مسلمین کا کوئی اور گھر نہیں ملا
وَتَرَكۡنَا فِيهَآ ءَايَةٗ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ
۳۷﴿
اور ہم نے ان لوگوں کےلیے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں اس بستی میں (عبرت) کی ایک نشانی چھوڑ دی
وَفِي مُوسَىٰٓ إِذۡ أَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ
۳۸﴿
اور (اے کافرو) موسیٰ (کے قصّے) میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے ان کو واضح معجزے کے ساتھ فرعون کی طرف بھیجا
فَتَوَلَّىٰ بِرُكۡنِهِۦ وَقَالَ سَٰحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٞ
۳۹﴿
تو اس نے اپنی قوّت پر (ناز کرتے ہوئے دینِ حق سے) منھ موڑ لیا اور کہنے لگا یہ جادوگر ہیں یا دیوانے
فَأَخَذۡنَٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٞ
۴۰﴿
ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو اپنی گرفت میں لے لیا اور ان کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ تھا ہی قابلِ ملامت
وَفِي عَادٍ إِذۡ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلۡعَقِيمَ
۴۱﴿
اور (اے کافرو) عاد (کے قصّے) میں بھی (عبرت کی نشانی) ہے، جب ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی
مَا تَذَرُ مِن شَيۡءٍ أَتَتۡ عَلَيۡهِ إِلَّا جَعَلَتۡهُ كَٱلرَّمِيمِ
۴۲﴿
وہ جس چیز پر سے گزرتی اس کو ریزہ ریزہ کیے بغیر نہ چھوڑتی تھی
وَفِي ثَمُودَ إِذۡ قِيلَ لَهُمۡ تَمَتَّعُواْ حَتَّىٰ حِينٖ
۴۳﴿
اور (قومِ) ثمود (کے قصّے) میں بھی (عبرت کی نشانی) ہے جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت (مقرّرہ) تک فائدہ اٹھالو (پھر اس کے بعد تمھیں امرِالہٰی سے سرتابی کی سزا میں ہلاک کر دیا جائے گا)
فَعَتَوۡاْ عَنۡ أَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَهُمۡ يَنظُرُونَ
۴۴﴿
انھوں نے اپنے ربّ کے حکم سے سرتابی کی تو ان کے دیکھتے ہی دیکھتے بجلی نے انھیں پکڑ لیا
فَمَا ٱسۡتَطَٰعُواْ مِن قِيَامٖ وَمَا كَانُواْ مُنتَصِرِينَ
۴۵﴿
تو پھر وہ نہ اٹھ ہی سکے اور نہ بدلہ لے سکے
وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ
۴۶﴿
اور ان سے پہلے قومِ نوح کو بھی (ہم نے ہلاک کیا تھا) وہ بڑے نافرمان لوگ تھے
وَٱلسَّمَآءَ بَنَيۡنَٰهَا بِأَيۡيْدٖ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
۴۷﴿
اور (اے رسول) آسمان کو ہم نے (اپنے) ہاتھ سے بنایا اور ہم بڑی وسعت دینے والے ہیں
وَٱلۡأَرۡضَ فَرَشۡنَٰهَا فَنِعۡمَ ٱلۡمَٰهِدُونَ
۴۸﴿
اور ہم ہی نے زمین کو بچھایا اور ہم کتنے اچّھے بچھانے والے ہیں
وَمِن كُلِّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ
۴۹﴿
اور ہم نے ہر چیز کی دو"۲" جنسیں بنائیں تاکہ تم (ہماری قدرت کی نشانیاں دیکھ کر) نصیحت حاصل کرو
فَفِرُّوٓاْ إِلَى ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرٞ مُّبِينٞ
۵۰﴿
اور (اے رسول، آپ ان سے کہہ دیجیے کہ) اللہ کی طرف دوڑو، میں اُس کی طرف سے تمھیں کھلّم کھلّا ڈرانے والا ہوں
وَلَا تَجۡعَلُواْ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرٞ مُّبِينٞ
۵۱﴿
اور (اے لوگو) اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ نہ بناؤ، میں اللہ کی طرف سے تم کو کھلّم کھلّا ڈرانے والا ہوں
كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُواْ سَاحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٌ
۵۲﴿
اور (اے رسول) یہ آپ کو جادوگر یا دیوانہ کہتے ہیں تو (کیا ہوا) ان سے پہلے جو (لوگ گزرے) ہیں ان کے پاس بھی جب کوئی رسول آیا تو وہ بھی اسی طرح اپنے رسول کو جادوگر یا دیوانہ کہتے رہے
أَتَوَاصَوۡاْ بِهِۦۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٞ طَاغُونَ
۵۳﴿
کیا یہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیّت کرتے چلے آئے ہیں، (نہیں) بلکہ یہ تو خود ہی سرکش لوگ ہیں
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٖ
۵۴﴿
تو (اے رسول) آپ ان سے رُوگردانی کیجیے، آپ پر کوئی ملامت نہیں
وَذَكِّرۡ فَإِنَّ ٱلذِّكۡرَىٰ تَنفَعُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
۵۵﴿
اور (اے رسول) آپ نصیحت کرتے رہیے اس لیے کہ نصیحت مومنین کو فائدہ پہنچاتی ہے
وَمَا خَلَقۡتُ ٱلۡجِنَّ وَٱلۡإِنسَ إِلَّا لِيَعۡبُدُونِ
۵۶﴿
اور (اے لوگو) ہم نے جنّوں اور انسانوں کو (کسی اور مقصد کےلیے) پیدا نہیں کیا سوائے اس کے کہ وہ میری عبادت کریں
مَآ أُرِيدُ مِنۡهُم مِّن رِّزۡقٖ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطۡعِمُونِ
۵۷﴿
میں ان سے رزق طلب نہیں کرتا اور نہ میں یہ چاہتا ہوں کہ مجھے کھانا کھلائیں
إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلۡقُوَّةِ ٱلۡمَتِينُ
۵۸﴿
اللہ (تو خود ہی سب کو) رزق دینے والا، قوّت والا اور بڑا مضبوط ہے
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذَنُوبٗا مِّثۡلَ ذَنُوبِ أَصۡحَٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُونِ
۵۹﴿
جن لوگوں نے ظلم کیا ان کےلیے (ایک مقرّرہ) پیمانہ ہے جس طرح (ان سے پہلے) ان کے ہم مشربوں کےلیے (ایک) پیمانہ مقرّر تھا، لہٰذا ان کو مجھ سے (عذاب کی) جلدی نہیں کرنی چاہیے
فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن يَوۡمِهِمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ
۶۰﴿
جس دن کا وعدہ کافروں سے کیا جارہا ہے اس دن (کے عذاب) سے ان کافروں کی (بڑی) خرابی ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!