Abasaسُوۡرَةُ عَبَسَ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ
۱﴿
(متکبّر کافر نے) تیوری چڑھائی پھر وہ منھ موڑ کر چلا گیا
أَن جَآءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ
۲﴿
جب ان کے پاس ایک نابینا آیا
وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ
۳﴿
(اور اے رسول) آپ کو تو معلوم نہیں شاید یہ نابینا پاکیزگی حاصل کرتا
أَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكۡرَىٰٓ
۴﴿
یا نصیحت حاصل کرتا تو نصیحت اسے فائدہ دیتی
أَمَّا مَنِ ٱسۡتَغۡنَىٰ
۵﴿
لیکن جس شخص نے لاپرواہی برتی
فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ
۶﴿
اس کی طرف آپ نے توجّہ کی
وَمَا عَلَيۡكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
۷﴿
حالانکہ اگر وہ پاکیزگی حاصل نہ بھی کرے تو آپ پر کوئی الزام نہیں
وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسۡعَىٰ
۸﴿
اور جوشخص آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا
وَهُوَ يَخۡشَىٰ
۹﴿
اور وہ اللہ سے ڈرتا (بھی) ہے
فَأَنتَ عَنۡهُ تَلَهَّىٰ
۱۰﴿
تو اس کی طرف (لاعلمی کی وجہ سے) آپ نے توجّہ نہیں کی
كَـلَّآ إِنَّهَا تَذۡكِرَةٞ
۱۱﴿
(بہر حال ایسا) ہرگز نہیں (ہو سکتا کہ کسی متکبّر کی خاطر کسی غریب مسلم کی طرف توجّہ نہ کی جائے) یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
۱۲﴿
تو جو چاہے اسے یاد کرے (اور اس سے فائدہ اٹھائے، فائدہ اٹھانے کےلیے کسی کی کوئی شرط نہیں مانی جائے گی)
فِي صُحُفٖ مُّكَرَّمَةٖ
۱۳﴿
یہ (قرآن) بڑے عزّت والے اوراق میں لکھا ہوا ہے
مَّرۡفُوعَةٖ مُّطَهَّرَةِۭ
۱۴﴿
ان اوراق کو بلندی دی گئی ہے اور وہ (نہایت) پاکیزہ ہیں
بِأَيۡدِي سَفَرَةٖ
۱۵﴿
وہ (ایسے) لکھنے والوں کے ہاتھ میں (رہتے) ہیں
كِرَامِۭ بَرَرَةٖ
۱۶﴿
جو (بڑے) باعزّت اور (بہت) نیک ہیں
قُتِلَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَآ أَكۡفَرَهُۥ
۱۷﴿
انسان برباد ہو گیا، وہ کفر میں کس قدر شدید ہے
مِنۡ أَيِّ شَيۡءٍ خَلَقَهُۥ
۱۸﴿
(اللہ نے) اسے کس چیز سے بنایا؟
مِن نُّطۡفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ
۱۹﴿
نطفے سے، اللہ نے اس کی تخلیق کی پھر اس کا اندازہ مقرّر کیا
ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ
۲۰﴿
پھر (بطنِ مادر سے باہر نکلنے کا) راستہ اس پر آسان کر دیا
ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقۡبَرَهُۥ
۲۱﴿
پھر اسے موت دی اور قبر میں دفن کیا
ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ
۲۲﴿
پھر جب چاہے گا اسے (دوبارہ) زندہ کرے گا
كَلَّا لَمَّا يَقۡضِ مَآ أَمَرَهُۥ
۲۳﴿
(وہ) ہرگز (فلاح) نہیں (پا سکتا، اس لیے کہ) جوحکم اس کو دیا گیا تھا وہ اس نے پورا نہیں کیا
فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ
۲۴﴿
انسان کو چاہیے کہ (ذرا) اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
أَنَّا صَبَبۡنَا ٱلۡمَآءَ صَبّٗا
۲۵﴿
ہم نے پانی برسایا
ثُمَّ شَقَقۡنَا ٱلۡأَرۡضَ شَقّٗا
۲۶﴿
پھر ہم نے زمین کو پھاڑا
فَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا حَبّٗا
۲۷﴿
پھر ہم نے اس میں غلّہ اگایا
وَعِنَبٗا وَقَضۡبٗا
۲۸﴿
انگور اور سبزیاں (اگائیں)
وَزَيۡتُونٗا وَنَخۡلٗا
۲۹﴿
زیتون اور کھجوریں (اگائیں)
وَحَدَآئِقَ غُلۡبٗا
۳۰﴿
گھنے باغ
وَفَٰكِهَةٗ وَأَبّٗا
۳۱﴿
میوہ (اگایا) اور چارہ (اگایا)
مَّتَٰعٗا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ
۳۲﴿
(یہ سب کچھ) تمھارے اور تمھارے جانوروں کےلیے (پیدا کیا)
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ
۳۳﴿
تو جب شور مچانے والی آئے گی
يَوۡمَ يَفِرُّ ٱلۡمَرۡءُ مِنۡ أَخِيهِ
۳۴﴿
اس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا
وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ
۳۵﴿
اپنی ماں اور اپنے باپ سے (بھاگے گا)
وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ
۳۶﴿
اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے (بھاگے گا)
لِكُلِّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَئِذٖ شَأۡنٞ يُغۡنِيهِ
۳۷﴿
ہرشخص کی اس دن ایسی حالت ہو گی کہ وہ حالت اسے (سب سے) بے نیاز کر دے گی
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ مُّسۡفِرَةٞ
۳۸﴿
بہت سے چہرے اس دن چمک رہے ہوں گے
ضَاحِكَةٞ مُّسۡتَبۡشِرَةٞ
۳۹﴿
خنداں و شاداں ہوں گے
وَوُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٞ
۴۰﴿
بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے
تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ
۴۱﴿
ان پر سیاہی چھا رہی ہو گی
أُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَفَرَةُ ٱلۡفَجَرَةُ
۴۲﴿
یہ (چہرے) کافر وں، بدکار وں کے ہوں گے

Share This Surah, Choose Your Platform!