At-Takwirسُوۡرَةُ التّکویر

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ
۱﴿
جب سورج کو لپیٹ لیا جائے گا
وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ
۲﴿
جب تارے جھڑ جائیں گے
وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ
۳﴿
جب پہاڑ چلائے جائیں گے
وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ
۴﴿
جب گیابھن اونٹنیاں بے کار ہو جائیں گی
وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ
۵﴿
جب وحشی جانور اکٹّھے کیے جائیں گے
وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ
۶﴿
جب سمندروں میں طغیانی آئے گی
وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ
۷﴿
جب لوگوں کو (ایک دوسرے سے) ملا دیا جائے گا
وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُۥدَةُ سُئِلَتۡ
۸﴿
جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا
بِأَيِّ ذَنۢبٖ قُتِلَتۡ
۹﴿
کہ وہ کس جرم میں قتل کی گئی
وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتۡ
۱۰﴿
جب (اعمال کے) صحیفے کھولے جائیں گے
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتۡ
۱۱﴿
جب آسمان کی کھال کھینچی جائے گی
وَإِذَا ٱلۡجَحِيمُ سُعِّرَتۡ
۱۲﴿
جب دوزخ دہکائی جائے گی
وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ
۱۳﴿
جب جنّت قریب لائی جائے گی
عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّآ أَحۡضَرَتۡ
۱۴﴿
تو (اس دن) ہرشخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ
۱۵﴿
ان ستاروں کی قسم جو (چلتے چلتے) پیچھے ہٹ جاتے ہیں
ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ
۱۶﴿
اور (چلتے چلتے) غائب ہو جاتے ہیں
وَٱلَّيۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ
۱۷﴿
رات کی قسم جب وہ جانے لگے
وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ
۱۸﴿
صبح کی قسم جب وہ روشن ہو جائے
إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ
۱۹﴿
بےشک یہ ایک معزّز فرشتے کا (پہنچایا ہوا) کلام ہے
ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي ٱلۡعَرۡشِ مَكِينٖ
۲۰﴿
جو (بڑا) طاقتور اور عرش والے کے پاس بلند مرتبہ ہے
مُّطَاعٖ ثَمَّ أَمِينٖ
۲۱﴿
وہ سردار ہے اور وہاں بڑا امانت دار ہے
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونٖ
۲۲﴿
اور (اے کافرو) تمھارے ساتھی دیوانے نہیں ہیں
وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ
۲۳﴿
بےشک انھوں نے اس فرشتے کو آسمان کے صاف و شفّاف کنارے پر دیکھا ہے
وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَيۡبِ بِضَنِينٖ
۲۴﴿
وہ غیب (کی باتیں بتانے) پر بُخل نہیں کرتے (جو پیغام بھی اللہ کی طرف سے ان کے پاس آتا ہے اسے بے کم و کاست پہنچا دیتے ہیں، بےشک یہ کلام اللہ کی طرف سے نازل ہوا ہے)
وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطَٰنٖ رَّجِيمٖ
۲۵﴿
یہ شیطان مردود کا بنایا ہوا کلام نہیں
فَأَيۡنَ تَذۡهَبُونَ
۲۶﴿
پھر تم کدھر چلے جا رہے ہو
إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ لِّلۡعَٰلَمِينَ
۲۷﴿
یہ (قرآن) تو تمام (اقوام) عالم کےلیے نصیحت ہے
لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَسۡتَقِيمَ
۲۸﴿
(مگر مفید) اس کےلیے ہے جو سیدھے راستے پر چلنا چاہے
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۲۹﴿
اور (اے لوگو) تم کچھ نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو اللہ ربُّ العالمین چاہے

Share This Surah, Choose Your Platform!