An-Naziat سُوۡرَةُ النَّازعَات

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَٱلنَّـٰزِعَٰتِ غَرۡقٗا
۱﴿
ان فرشتوں کی قسم جو (بدن میں) گھس کر جان کو کھینچ لاتے ہیں
وَٱلنَّـٰشِطَٰتِ نَشۡطٗا
۲﴿
ان فرشتوں کی قسم جو (بآ سانی) سُرعت کے ساتھ (جان) نکالتے ہیں
وَٱلسَّـٰبِحَٰتِ سَبۡحٗا
۳﴿
ان فرشتوں کی قسم جو (خلا میں) تیرتے رہتے ہیں
فَٱلسَّـٰبِقَٰتِ سَبۡقٗا
۴﴿
پھر (احکامِ الہٰی کی تعمیل میں) سبقت کرتے ہیں
فَٱلۡمُدَبِّرَٰتِ أَمۡرٗا
۵﴿
پھر امر (اِلہٰی کے سر انجام دینے) کی تدبیر کرتے ہیں
يَوۡمَ تَرۡجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ
۶﴿
(قیامت کا دن آکر رہے گا، یہ وہ دن ہو گا) جس دن زمین میں زلزلہ آئے گا
تَتۡبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ
۷﴿
پھر اس (زلزلے) کے بعد ایک اور زلزلہ آئے گا
قُلُوبٞ يَوۡمَئِذٖ وَاجِفَةٌ
۸﴿
اس دن (لوگوں کے) دِل دھڑک رہے ہوں گے
أَبۡصَٰرُهَا خَٰشِعَةٞ
۹﴿
ان کی نظریں جھکی ہوئی ہوں گی
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرۡدُودُونَ فِي ٱلۡحَافِرَةِ
۱۰﴿
کافر کہتے ہیں کہ کیا ہم پھر پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے ؟
أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمٗا نَّخِرَةٗ
۱۱﴿
کیا جب ہم بوسیدہ ہڈّیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کیے جائیں گے)
قَالُواْ تِلۡكَ إِذٗا كَرَّةٌ خَاسِرَةٞ
۱۲﴿
کہتے ہیں کہ اگر ایسا ہوا تو یہ لوٹنا بڑا نقصان دہ ہو گا
فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ
۱۳﴿
(اے رسول، ان کا دوبارہ زندہ کرنا ہمارے لیے مشکل نہیں ہے) وہ تو بس (ہماری طرف سے) ایک ڈانٹ ہو گی
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ
۱۴﴿
(اس کے) واقع ہوتے ہی یہ لوگ (فورًا) میدان (محشر) میں (جمع) ہو جائیں گے
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ
۱۵﴿
(اور اے رسول) کیا موسیٰ کا قصّہ آپ کو (نہیں) پہنچا
إِذۡ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلۡوَادِ ٱلۡمُقَدَّسِ طُوًى
۱۶﴿
جب ان کے ربّ نے ان کو ایک مقدّس وادی (یعنی) طویٰ میں پکارا
ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ
۱۷﴿
(اور کہا اے موسیٰ) فرعون کے پاس جاؤ، اس نے بہت سر اٹھا رکھا ہے
فَقُلۡ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ
۱۸﴿
(اس سے) کہو کیا تو چاہتا ہے کہ (کفر کی گندگی سے) پاک ہو جائے
وَأَهۡدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخۡشَىٰ
۱۹﴿
اور (کیا) میں تجھے تیرے ربّ کی طرف (جانے والا) راستہ نہ بتاؤں، (ہو سکتا ہے کہ) پھر تو (اپنے ربّ سے) ڈرنے لگے
فَأَرَىٰهُ ٱلۡأٓيَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰ
۲۰﴿
پھر انھوں نے اس کو (اپنی نبوّت کی) ایک بڑی نشانی دکھائی
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ
۲۱﴿
لیکن اس نے (پھر بھی) جھٹلایا اور (ان کا) کہنا نہ مانا
ثُمَّ أَدۡبَرَ يَسۡعَىٰ
۲۲﴿
پھر پیٹھ پھیر کر چل دیا اور (ان کو نقصان پہنچانے کی) کوشش کرنے لگا
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ
۲۳﴿
پھر اس نے (لوگوں کو) جمع کیا اور (ان کو) آواز دی
فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلۡأَعۡلَىٰ
۲۴﴿
پھر (ان سے) کہا میں تمھارا سب سے بڑا ربّ ہوں
فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلۡأٓخِرَةِ وَٱلۡأُولَىٰٓ
۲۵﴿
پھر اللہ نے اس کو آخرت اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کر دیا
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبۡرَةٗ لِّمَن يَخۡشَىٰٓ
۲۶﴿
جوشخص (اللہ سے) ڈرتا ہے اس کےلیے اس (قصّے) میں عبرت (کاسامان) ہے
ءَأَنتُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُۚ بَنَىٰهَا
۲۷﴿
(اے کافرو بتاؤ) کیا تمھارا (دوبارہ) پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے یا آسمان (کا بنانا) اللہ نے تو آسمان کو بنایا
رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّىٰهَا
۲۸﴿
اس کی چھت کو بلند کیا، پھراسے ہموار کیا
وَأَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَأَخۡرَجَ ضُحَىٰهَا
۲۹﴿
اس کی رات کو تاریک بنایا اور اس کی صبح کو نکالا
وَٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ
۳۰﴿
اس کے بعد زمین کو بچھایا
أَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعَىٰهَا
۳۱﴿
(پھر) زمین سے اس کا پانی اور چارہ نکالا
وَٱلۡجِبَالَ أَرۡسَىٰهَا
۳۲﴿
اور پہاڑوں کو اس میں گاڑ دیا
مَتَٰعٗا لَّكُمۡ وَ لِأَنۡعَٰمِكُمۡ
۳۳﴿
(یہ سب کچھ) تمھارے اور تمھارے چوپایوں کےلیے (کیا)
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلۡكُبۡرَىٰ
۳۴﴿
پھر جب وہ بڑی آفت آئے گی
يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ
۳۵﴿
اس دن انسان کو (اپنے) اعمال یاد آئیں گے
وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ
۳۶﴿
اور (اس دن) دوزخ ہر دیکھنے والے کے سامنے لائی جائے گی
فَأَمَّا مَن طَغَىٰ
۳۷﴿
تو جس نے سرکشی کی
وَءَاثَرَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
۳۸﴿
اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی
فَإِنَّ ٱلۡجَحِيمَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ
۳۹﴿
اس کا ٹھکانہ دوزخ ہو گی
وَأَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفۡسَ عَنِ ٱلۡهَوَىٰ
۴۰﴿
اور جوشخص اپنے ربّ کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈر گیا اور اپنے نفس کو (ناجائز) خواہش سے باز رکھا
فَإِنَّ ٱلۡجَنَّةَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ
۴۱﴿
تو اس کا ٹھکانہ جنّت ہو گی
يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرۡسَىٰهَا
۴۲﴿
(اے رسول) کافر آپ سے قیامت کےمتعلّق پوچھتے ہیں کہ وہ کب واقع ہو گی
فِيمَ أَنتَ مِن ذِكۡرَىٰهَآ
۴۳﴿
تو اس کا (وقت) بتانے کے سلسلے میں آپ کس خیال میں ہیں
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ
۴۴﴿
اس کا علم تو آپ کے ربّ ہی پر منتہی ہوتا ہے
إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخۡشَىٰهَا
۴۵﴿
آپ (کی ذِمّہ داری تو بس اتنی ہے کہ آپ) اس شخص کو ڈرا دیں جو قیامت سے ڈرتا ہے
كَأَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا عَشِيَّةً أَوۡ ضُحَىٰهَا
۴۶﴿
جب یہ (لوگ) اس دن کو (یعنی قیامت کو اپنی آنکھوں سے) دیکھیں گے تو (ان کو) ایسا معلوم ہو گا کہ وہ (دنیا میں) بس ایک شام رہے یا اس کی صبح

Share This Surah, Choose Your Platform!