At-turسُوۡرَةُ الطُّور

اردو ترجمہ
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَٱلطُّورِ
۱﴿
(اے رسول) طور کی قسم
وَكِتَٰبٖ مَّسۡطُورٖ
۲﴿
لکھی ہوئی کتاب کی قسم
فِي رَقّٖ مَّنشُورٖ
۳﴿
(جو ایک) کشادہ کاغذ پر (لکھی ہوئی ہے)
وَٱلۡبَيۡتِ ٱلۡمَعۡمُورِ
۴﴿
بیتُ المعمور کی قسم
وَٱلسَّقۡفِ ٱلۡمَرۡفُوعِ
۵﴿
بلند چھت کی قسم
وَٱلۡبَحۡرِ ٱلۡمَسۡجُورِ
۶﴿
(اور) جوش مارنے والے سمندر کی قسم
إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَٰقِعٞ
۷﴿
بےشک آپ کے ربّ کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے
مَّا لَهُۥ مِن دَافِعٖ
۸﴿
اُسے کوئی روکنے والا نہیں
يَوۡمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوۡرٗا
۹﴿
جس دن آسمان لرزے گا
وَتَسِيرُ ٱلۡجِبَالُ سَيۡرٗا
۱۰﴿
اور پہاڑ چلیں گے
فَوَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۱۱﴿
تو اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
ٱلَّذِينَ هُمۡ فِي خَوۡضٖ يَلۡعَبُونَ
۱۲﴿
(یعنی) ان لوگوں کی جو (محض اعتراض کرنے کےلیے) غور و فکر میں کھیلتے رہتے ہیں
يَوۡمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا
۱۳﴿
جس دن انھیں جہنّم کی طرف دھکیل کر لے جایا جائے گا
هَٰذِهِ ٱلنَّارُ ٱلَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
۱۴﴿
(اور ان سے کہا جائے گا) یہ ہی وہ جہنّم ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
أَفَسِحۡرٌ هَٰذَآ أَمۡ أَنتُمۡ لَا تُبۡصِرُونَ
۱۵﴿
(بتاؤ) کیا یہ جادو ہے یا تم کو (اب بھی) نظر نہیں آتا
ٱصۡلَوۡهَا فَٱصۡبِرُوٓاْ أَوۡ لَا تَصۡبِرُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡۖ إِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
۱۶﴿
اس میں داخل ہو جاؤ، اب تم صبر کرو یا نہ کرو، دونوں چیزیں تمھارے لیے برابر ہیں، (کسی حالت میں تم اس میں سے نہیں نکل سکتے) جو عمل تم کرتے تھے ان ہی کا بدلہ تمھیں مل رہا ہے
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّـٰتٖ وَنَعِيمٖ
۱۷﴿
متّقی لوگ باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
فَٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡ وَوَقَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ
۱۸﴿
جو کچھ ان کے ربّ نے انھیں دیا ہو گا اس میں وہ خوش ہوں گے، ان کے ربّ نے انھیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیا ہو گا
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
۱۹﴿
(ان سے کہا جائے گا) جو عمل تم (دنیا میں) کرتے تھے ان کے صلے میں مزے سے کھاتے پیتے رہو
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ سُرُرٖ مَّصۡفُوفَةٖۖ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينٖ
۲۰﴿
وہ صف بصف بچھے ہوئے تختوں پر تکیے لگا کر بیٹھے ہوں گے، بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا نکاح کر دیں گے
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَٱتَّبَعَتۡهُمۡ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَٰنٍ أَلۡحَقۡنَا بِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَمَآ أَلَتۡنَٰهُم مِّنۡ عَمَلِهِم مِّن شَيۡءٖۚ كُلُّ ٱمۡرِيِٕۭ بِمَا كَسَبَ رَهِينٞ
۲۱﴿
اور (اے رسول) جو لوگ ایمان لائے پھر ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی تو ہم ان کی اولاد کو ان سے ملا دیں گے اور ان کے عمل میں سے کچھ بھی کم نہیں کریں گے، ہر شخص اپنے (بُرے) عمل کے بدلے میں گروی ہو گا
وَأَمۡدَدۡنَٰهُم بِفَٰكِهَةٖ وَلَحۡمٖ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ
۲۲﴿
اور (اے رسول) جس قسم کے میوے اورگوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم انھیں مُہیّا کریں گے
يَتَنَٰزَعُونَ فِيهَا كَأۡسٗا لَّا لَغۡوٞ فِيهَا وَلَا تَأۡثِيمٞ
۲۳﴿
(خوش طبعی کے طور پر) وہ آپس میں جام (شراب) کی چھینا جھپٹی بھی کریں گے جس کے پینے سے نہ تو وہ لغو بات کہیں گے اور نہ گناہ کی بات کریں گے
۞وَيَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٞ لَّهُمۡ كَأَنَّهُمۡ لُؤۡلُؤٞ مَّكۡنُونٞ
۲۴﴿
ان کے غلام ان کے پاس آتے جاتے رہیں گے (وہ اتنے حسین ہوں گے) گویا وہ چُھپائے ہوئے (آب دار) موتی ہیں
وَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ
۲۵﴿
اور (کبھی ایسا بھی ہو گا کہ) وہ ایک دوسرے کی طرف منھ کر کے آپس میں سوال کریں گے
قَالُوٓاْ إِنَّا كُنَّا قَبۡلُ فِيٓ أَهۡلِنَا مُشۡفِقِينَ
۲۶﴿
وہ کہیں گے اس سے پہلے (دنیا کی زندگی میں) ہم اپنے اہل و عیال میں (رہتے ہوئے اللہ سے) ڈرتے رہتے تھے
فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيۡنَا وَوَقَىٰنَا عَذَابَ ٱلسَّمُومِ
۲۷﴿
اللہ نے ہم پر احسان کیا اور گرم ہوا کے عذاب سے ہمیں بچا لیا
إِنَّا كُنَّا مِن قَبۡلُ نَدۡعُوهُۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡبَرُّ ٱلرَّحِيمُ
۲۸﴿
ہم اس (زندگی) سے پہلے (دنیا کی زندگی میں) اُسے پکارا کرتے تھے، بےشک وہ بڑا احسان کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے
فَذَكِّرۡ فَمَآ أَنتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٖ وَلَا مَجۡنُونٍ
۲۹﴿
(اے رسول) آپ نصیحت کرتے رہیے، آپ اپنے ربّ کے فضل و کرم سے نہ تو کاہن ہیں اور نہ دیوانے
أَمۡ يَقُولُونَ شَاعِرٞ نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيۡبَ ٱلۡمَنُونِ
۳۰﴿
کیا کافر یہ کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہیں، ہم ان کے معاملے میں زمانے کی گردش کا انتظار کر رہے ہیں
قُلۡ تَرَبَّصُواْ فَإِنِّي مَعَكُم مِّنَ ٱلۡمُتَرَبِّصِينَ
۳۱﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے تم انتظار کرو، میں بھی تمھارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں
أَمۡ تَأۡمُرُهُمۡ أَحۡلَٰمُهُم بِهَٰذَآۚ أَمۡ هُمۡ قَوۡمٞ طَاغُونَ
۳۲﴿
کیا ان کی عقلیں ان کو یہ ہی حکم دیتی ہیں یا یہ لوگ ہیں ہی سرکش
أَمۡ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُۥۚ بَل لَّا يُؤۡمِنُونَ
۳۳﴿
کیا (کفّار) یہ کہتے ہیں کہ انھوں نے اسے خود بنا لیا ہے؟ بات یہ نہیں ہے بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان لانا نہیں چاہتے اور) یہ ایمان نہیں لائیں گے (اس لیے ایسی باتیں بنا رہے ہیں)
فَلۡيَأۡتُواْ بِحَدِيثٖ مِّثۡلِهِۦٓ إِن كَانُواْ صَٰدِقِينَ
۳۴﴿
اگر وہ (اپنے اس دعوے میں) سچّے ہیں تو ایسا کلام یہ بھی (بناکر) لے آئیں
أَمۡ خُلِقُواْ مِنۡ غَيۡرِ شَيۡءٍ أَمۡ هُمُ ٱلۡخَٰلِقُونَ
۳۵﴿
کیا یہ بغیر کسی کے پیدا کیے پیدا ہو گئے ہیں یا یہ خود پیدا کرنے والے ہیں
أَمۡ خَلَقُواْ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ
۳۶﴿
کیا انھوں نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا ہے، (نہیں، یہ کیا پیدا کریں گے) بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں کرتے (اور نہ یقین کرنا چاہتے ہیں)
أَمۡ عِندَهُمۡ خَزَآئِنُ رَبِّكَ أَمۡ هُمُ ٱلۡمُصَۜيۡطِرُونَ
۳۷﴿
(اے رسول) کیا ان کے پاس آپ کے ربّ کے خزانے ہیں یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں
أَمۡ لَهُمۡ سُلَّمٞ يَسۡتَمِعُونَ فِيهِۖ فَلۡيَأۡتِ مُسۡتَمِعُهُم بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٍ
۳۸﴿
کیا ان کے پاس (کوئی) سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر یہ آسمان کی باتیں) سن آتے ہیں، (اگر ایسا ہے) تو ان میں سے جو سننے والا ہے اسے چاہیے کہ کوئی روشن دلیل پیش کرے
أَمۡ لَهُ ٱلۡبَنَٰتُ وَلَكُمُ ٱلۡبَنُونَ
۳۹﴿
(اے رسول آپ ان سے پوچھیے) کیا اللہ کےلیے بیٹیاں اور تمھارے لیے بیٹے؟
أَمۡ تَسۡـَٔلُهُمۡ أَجۡرٗا فَهُم مِّن مَّغۡرَمٖ مُّثۡقَلُونَ
۴۰﴿
(اے رسول) کیا آپ ان سے کوئی اجرت مانگتے ہیں کہ اس (کے ادا کرنے کی ذِمّہ داری) سے یہ بوجھل ہو رہے ہیں؟
أَمۡ عِندَهُمُ ٱلۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُونَ
۴۱﴿
کیا ان کے پاس غیب (کی خبر آتی) ہے کہ (اس کی بنیاد پر) یہ (اپنے دعووں کو) لکھ دیں گے؟
أَمۡ يُرِيدُونَ كَيۡدٗاۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ هُمُ ٱلۡمَكِيدُونَ
۴۲﴿
کیا یہ کوئی تدبیر کرنا چاہتے ہیں؟ تو (یہ اچّھی طرح سمجھ لیں کہ) کافر (ہمیشہ اللہ کی) تدبیر میں گرفتار ہوتے رہے ہیں
أَمۡ لَهُمۡ إِلَٰهٌ غَيۡرُ ٱللَّهِۚ سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشۡرِكُونَ
۴۳﴿
کیا اللہ کے علاوہ ان کا کوئی اور الٰہ ہے؟ جو شرک یہ کر رہے ہیں اللہ اس سے پاک و منزّہ ہے
وَإِن يَرَوۡاْ كِسۡفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ سَاقِطٗا يَقُولُواْ سَحَابٞ مَّرۡكُومٞ
۴۴﴿
اور (اے رسول، ان کی غفلت کا یہ عالَم ہے کہ) اگر یہ آسمان کے ٹکڑے گر تے ہوئے بھی دیکھیں گے تو کہیں گے یہ تو تہہ بہ تہہ رکھے ہوئے بادل ہیں
فَذَرۡهُمۡ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي فِيهِ يُصۡعَقُونَ
۴۵﴿
تو (اے رسول) آپ ان کو (ان کے حال پر) چھوڑ دیں یہاں تک کہ یہ اس دن سے ملاقات کریں جس دن یہ بے ہوش ہو کر گریں گے
يَوۡمَ لَا يُغۡنِي عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـٔٗا وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ
۴۶﴿
اس دن ان کی کوئی تدبیر ان کے کام نہ آئے گی اور نہ ان کو کہیں سے مدد مل سکے گی
وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ عَذَابٗا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ
۴۷﴿
اور (اے رسول) ظالموں کےلیے اس کے سوا اور بھی عذاب ہے (جو دنیا میں یا قبر میں) ان کو دیا جائے گا لیکن ان میں سے اکثر لوگ (اس سے) ناواقف ہیں
وَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعۡيُنِنَاۖ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ
۴۸﴿
اور (اے رسول) آپ اپنے ربّ کے حکم پر جمے رہیے، آپ ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں اور (اے رسول) جب آپ (سو کر) اٹھا کریں تو اپنے ربّ کی تعریف کے ساتھ (اُس کی) تسبیح پڑھا کیجیے
وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَإِدۡبَٰرَ ٱلنُّجُومِ
۴۹﴿
اور رات کے کچھ حصّے میں اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اُس کی تسبیح پڑھا کیجیے

Share This Surah, Choose Your Platform!