Al-Alaسُوۡرَةُ الاٴعلی

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
In the name of Allah, the most Beneficent, the most Merciful
سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى
۱﴿
(اے رسول) اپنے عالی شان ربّ کی تسبیح پڑھا کیجیے
(O Prophet!) Glorify the Name of your Lord, the Most High,
ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ
۲﴿
جس نے (سب کو) پیدا کیا پھر (ان کی ساخت کو) ٹھیک کیا
Who has created (everything), and then proportioned (the structures of) them;
وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ
۳﴿
جس نے اندازہ مقرّر کیا پھر رہنمائی کی
And Who determined a measure ( i.e. predestined) then guided,
وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ
۴﴿
اور جس نے (زمین سے) چارہ نکالا
And Who brings out the pasturage (from the earth),
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ
۵﴿
پھر اس کو سیاہ کوڑا بنا دیا
And then makes it dark stubble,
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
۶﴿
ہم آپ کو (قرآن) پڑھائیں گے پھر آپ ہرگز نہیں بھولیں گے
We shall make you recite (the Qur’an), so you shall not forget (it),
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ
۷﴿
مگر جو اللہ (ہی بھلانا) چاہے، وہ ظاہر (بات) کو بھی جانتا ہے اور پوشیدہ (بات) کو بھی جانتا ہے
Except what Allah, may will (to be forgotten), He knows what is apparent (speech) and what is hidden (one),
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ
۸﴿
ہم آپ کے لیے آسانی تک پہنچنے کےلیے آپ کےلیے (راستہ) آسان کر دیں گے
And We shall make (the path) easy for you to approach ease,
فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ
۹﴿
(اے رسول) اگر نصیحت نفع دے تو نصیحت کرتے رہیے
Therefore (O Prophet!) keep reminding if the reminder benefits,
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ
۱۰﴿
جو ڈرتا ہے وہ تو نصیحت مان لے گا
The reminder will be received by the one who fears (Allah),
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى
۱۱﴿
اور (جو) بدبخت (ہے وہ) اس سے گریز کرے گا
and it will be ignored by the (one who is) wretched,
ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ
۱۲﴿
اور (قیامت کے دن) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
Who will enter the great (raging) Fire (on the day of judgment),
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ
۱۳﴿
پھر وہ وہاں نہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا
Wherein he will neither die nor live,
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
۱۴﴿
وہ شخص یقینًا فلاح پائے گا جس نے (اپنے آپ کو روحانی امراض سے) پاک کرلیا
Indeed whoever purifies (himself from spiritual illnesses) shall certainly achieve success,
وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
۱۵﴿
اور اپنے ربّ کے نام کا ذِکر کرتا رہا پھر نماز بھی پڑھتا رہا
And remembers the Name of his Lord, and offers prayer,
بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
۱۶﴿
(اے لوگو، تم آخرت کی زندگی کو ترجیح نہیں دیتے) بلکہ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو
Nay, (O people! You do not prefer the life in the Hereafter but in fact) you prefer the worldly life,
وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ
۱۷﴿
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور زیادہ باقی رہنے والی ہے
Although the Hereafter is better and more lasting,
إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ
۱۸﴿
یہ بات (کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ بات تو) پہلےصحیفوں میں بھی (لکھی ہوئی) تھی
(This is not something new but) this is already (written) in the former Scriptures,
صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ
۱۹﴿
یعنی ابراہیم اور موسیٰ کےصحیفوں میں
The Scriptures of Abraham and Moses.

Share This Surah, Choose Your Platform!