Al-Ghashiyaسُوۡرَةُ الغَاشِیَة

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ
۱﴿
(اے رسول) کیا آپ کو چھا جانے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ
۲﴿
اس دن بہت سے (آدمیوں کے) چہرے جُھکے ہوئے ہوں گے
عَامِلَةٞ نَّاصِبَةٞ
۳﴿
وہ عمل کرنے والے (اور عمل کرتے کرتے) تھک جانے والے ہوں گے
تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةٗ
۴﴿
(تاہم) دھکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے
تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةٖ
۵﴿
ان کو ایک گرم چشمے سے (پانی) پلایا جائے گا
لَّيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٖ
۶﴿
ان کےلیے (وہاں) کوئی کھانا نہیں ہو گا سوائے خاردار گھاس کے
لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِي مِن جُوعٖ
۷﴿
جو نہ موٹا کرتی ہے اور نہ بھوک میں (کچھ) کام آتی ہے
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاعِمَةٞ
۸﴿
بہت سے (آدمیوں کے) چہرے اس دن (نعمتوں میں) شاداں و فرحاں ہوں گے
لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٞ
۹﴿
وہ اپنی کوشش (کے اجر و ثواب) سے راضی ہوں گے
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ
۱۰﴿
بلند جنّت میں
لَّا تَسۡمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةٗ
۱۱﴿
جس میں وہ کوئی لغو بات نہیں سنیں گے
فِيهَا عَيۡنٞ جَارِيَةٞ
۱۲﴿
اس میں ایک چشمہ بہہ رہا ہو گا
فِيهَا سُرُرٞ مَّرۡفُوعَةٞ
۱۳﴿
اس میں اونچے اونچے تخت (بچھے) ہوں گے
وَأَكۡوَابٞ مَّوۡضُوعَةٞ
۱۴﴿
اور (جگہ جگہ) آب خورے رکھے ہوئے ہوں گے
وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةٞ
۱۵﴿
اور قطار در قطار گدّے (بچھے ہوئے) ہوں گے
وَزَرَابِيُّ مَبۡثُوثَةٌ
۱۶﴿
اور (جا بجا) تکیے سجے ہوئے ہوں گے
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ
۱۷﴿
کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب و غریب) بنائے گئے ہیں
وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ
۱۸﴿
اور آسمان کی طرف (نظر نہیں کرتے) کہ اس کو کیسا بلند کر دیا گیا ہے
وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ
۱۹﴿
اور پہاڑوں کی طرف (نہیں دیکھتے) کہ کیسے کھڑے کیے گئے ہیں
وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ
۲۰﴿
اور زمین کی طرف (نظر نہیں کرتے) کہ کیسی بچھائی گئی ہے
فَذَكِّرۡ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٞ
۲۱﴿
تو (اے رسول) آپ نصیحت کرتے رہیے، آپ تو بس نصیحت کرنے والے ہیں
لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ
۲۲﴿
ان پر داروغہ نہیں ہیں
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
۲۳﴿
مگر ہاں جس نے (اس نصیحت سے) منھ موڑا اور کفر کیا
فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ
۲۴﴿
تو اللہ اس کو بہت بڑا عذاب دے گا
إِنَّ إِلَيۡنَآ إِيَابَهُمۡ
۲۵﴿
بےشک ان (سب) کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے
ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُم
۲۶﴿
پھر ہم کو ان (سب) سے حساب لینا ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!