At-Tariqسُوۡرَةُ الطّارق

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ
۱﴿
آسمان کی قسم اور طارق کی قسم
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ
۲﴿
اور (اے رسول) آپ کو کیا معلوم کہ طارق کیا ہے
ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ
۳﴿
وہ چمک دار تارا ہے
إِن كُلُّ نَفۡسٖ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٞ
۴﴿
کوئی شخص ایسا نہیں جس پر نگراں (مقرّر) نہ ہو
فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ
۵﴿
انسان کو غور کرنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
خُلِقَ مِن مَّآءٖ دَافِقٖ
۶﴿
وہ اُچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ
۷﴿
جو پیٹھ اور پسلیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرٞ
۸﴿
بےشک اللہ انسان کے لوٹانے پر قادر ہے
يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآئِرُ
۹﴿
(یعنی قیامت کے دن دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے) جس دن بھیدوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی
فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٖ وَلَا نَاصِرٖ
۱۰﴿
تو (اس دن) انسان کے پاس نہ قوّت ہو گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ
۱۱﴿
گردش کرنے والے آسمان کی قسم
وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ
۱۲﴿
اور پھٹ جانے والی زمین کی قسم
إِنَّهُۥ لَقَوۡلٞ فَصۡلٞ
۱۳﴿
یہ (قرآن مجید) قولِ فیصل ہے
وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ
۱۴﴿
یہ کوئی ہنسی دِل لگی کی بات نہیں ہے
إِنَّهُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدٗا
۱۵﴿
(اے رسول) یہ لوگ (آپ کے اور اسلام کے خلاف) تدبیریں کر رہے ہیں
وَأَكِيدُ كَيۡدٗا
۱۶﴿
اور میں بھی تدبیر کر رہا ہوں
فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا
۱۷﴿
تو آپ ان کافروں کو مُہلت دے دیجیے (اور زیادہ نہیں بس) تھوڑی سی مُہلت دے دیجیے (پھر میں ان کو دیکھ لوں گا)

Share This Surah, Choose Your Platform!