Al-Baladسُوۡرَةُ البَلَد

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
لَآ أُقۡسِمُ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ
۱﴿
میں اس شہر (مکّہ) کی قسم کھاتا ہوں
وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ
۲﴿
اور (اے رسول، اس شہر کو ایک اور شرف بھی حاصل ہے، وہ یہ کہ) آپ اس شہر کے رہنے والے ہیں
وَوَالِدٖ وَمَا وَلَدَ
۳﴿
اور باپ کی قسم اور اولاد کی قسم
لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ فِي كَبَدٍ
۴﴿
ہم نے انسان کو ایسا بنایا ہے (کہ کسی نہ کسی) تکلیف میں (مبتلا رہتا ہے)
أَيَحۡسَبُ أَن لَّن يَقۡدِرَ عَلَيۡهِ أَحَدٞ
۵﴿
کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس پر کوئی قادر نہیں ہو گا
يَقُولُ أَهۡلَكۡتُ مَالٗا لُّبَدًا
۶﴿
وہ یہ کہتا ہے میں نے بہت سا مال برباد کیا (میرا کسی نے کیا بگاڑ لیا)
أَيَحۡسَبُ أَن لَّمۡ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ
۷﴿
کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے دیکھا نہیں
أَلَمۡ نَجۡعَل لَّهُۥ عَيۡنَيۡنِ
۸﴿
کیا ہم نے اسے دو"۲" آنکھیں نہیں دیں
وَلِسَانٗا وَشَفَتَيۡنِ
۹﴿
زبان اور دو"۲" ہونٹ نہیں دیے
وَهَدَيۡنَٰهُ ٱلنَّجۡدَيۡنِ
۱۰﴿
اور کیا ہم نے اس کو (اچّھے اور بُرے) دونوں راستے نہیں بتائے
فَلَا ٱقۡتَحَمَ ٱلۡعَقَبَةَ
۱۱﴿
لیکن وہ گھاٹی سے ہو کر نہ نکلا
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡعَقَبَةُ
۱۲﴿
اور (اے رسول) آپ کو کیا معلوم کہ گھاٹی کیا ہے
فَكُّ رَقَبَةٍ
۱۳﴿
(گھاٹی یہ ہے) غلام کا آزاد کرانا
أَوۡ إِطۡعَٰمٞ فِي يَوۡمٖ ذِي مَسۡغَبَةٖ
۱۴﴿
یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
يَتِيمٗا ذَا مَقۡرَبَةٍ
۱۵﴿
رشتے دار یتیم کو
أَوۡ مِسۡكِينٗا ذَا مَتۡرَبَةٖ
۱۶﴿
یا خاک نشین محتاج کو
ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡمَرۡحَمَةِ
۱۷﴿
پھر وہ (صرف یہ ہی کام نہ کرے بلکہ وہ) ان لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے، صبر کی وصیّت کرتے رہے اور رحم کی وصیّت کرتے رہے
أُوْلَـٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
۱۸﴿
یہ ہی لوگ داہنے ہاتھ والے ہیں
وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِنَا هُمۡ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
۱۹﴿
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا وہ بائیں ہاتھ والے ہیں
عَلَيۡهِمۡ نَارٞ مُّؤۡصَدَةُۢ
۲۰﴿
ان پر آگ بند کر دی جائے گی

Share This Surah, Choose Your Platform!