Ash-Shams سُوۡرَةُ الشّمس

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا
۱﴿
سورج اور اس کی روشنی کی قسم
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا
۲﴿
چاند کی قسم جب وہ سورج کا پیچھا کرے
وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا
۳﴿
دن کی قسم جب وہ سورج کو ظاہر کرے
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا
۴﴿
رات کی قسم جب وہ سورج کو ڈھانک دے
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا
۵﴿
آسمان کی قسم اور (اُس ذات کی قسم) جس نے اسے بنایا
وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا
۶﴿
زمین کی قسم اور (اُس ذات کی قسم) جس نے اسے بچھایا
وَنَفۡسٖ وَمَا سَوَّىٰهَا
۷﴿
نفس کی قسم اور (اُس ذات کی قسم) جس نے اسے ٹھیک بنایا
فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا
۸﴿
پھر اسے بدعملی اور پرہیز گاری دونوں چیزیں سمجھا دیں
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا
۹﴿
وہ شخص یقینًا کامیاب ہو گا جس نے نفس کو پاک کیا
وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا
۱۰﴿
اور وہ شخص یقینًا نامراد ہو گا جس نے اسے خاک میں ملا دیا
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَآ
۱۱﴿
قومِ ثمود نے اپنی سرکشی میں (مست ہو کر اپنے رسول کو) جھٹلایا
إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا
۱۲﴿
جب ان میں وہ شخص جو سب سے بُرا بدبخت تھا (اونٹنی کو مارنے کےلیے) اٹھا
فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَٰهَا
۱۳﴿
تو اللہ کے رسول نے ان سے کہا کہ اللہ کی اونٹنی (کو ہاتھ نہ لگانا) اور اس کے پانی پینے (کا خیال رکھنا)
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا
۱۴﴿
لیکن انھوں نے رسول کو جھٹلایا اور اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ دیں تو ان کے ربّ نے ان پر ان کے گناہ کے سبب عذاب نازل کیا اور ان سب کو تہس نہس کر دیا
وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا
۱۵﴿
اور اللہ ان کے بدلہ لینے سے نہیں ڈرتا

Share This Surah, Choose Your Platform!