Al-Fajrسُوۡرَةُ الفَجر

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَٱلۡفَجۡرِ
۱﴿
فجر کی قسم
وَلَيَالٍ عَشۡرٖ
۲﴿
دس۱۰ راتوں کی قسم
وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ
۳﴿
جفت اور طاق کی قسم
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ
۴﴿
رات کی قسم جب جانے لگے
هَلۡ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٞ لِّذِي حِجۡرٍ
۵﴿
کیا ان قسموں میں اہلِ عقل کےلیے (کوئی اہمیت) نہیں؟ (یقینًا ہے، تو پھر سن لو کہ مخالفینِ رسول ضرور تباہ و برباد ہوں گے)
أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
۶﴿
(اے رسول) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے ربّ نے (قومِ) عاد کے ساتھ کیا کیا
إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ
۷﴿
جو اِرَم (کے رہنے والے) اور (بڑے بڑے) ستونوں والے تھے
ٱلَّتِي لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِي ٱلۡبِلَٰدِ
۸﴿
(یعنی وہ) جن کے مثل (دنیا کے) شہروں میں کوئی قوم پیدا نہیں کی گئی
وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُواْ ٱلصَّخۡرَ بِٱلۡوَادِ
۹﴿
اور (اے رسول، کیا آپ نے) ثمود (کو نہیں دیکھا) جو وادی میں پتّھر تراشا کرتے تھے
وَفِرۡعَوۡنَ ذِي ٱلۡأَوۡتَادِ
۱۰﴿
اور (کیا آپ نے) میخوں والے فرعون کو (نہیں دیکھا)
ٱلَّذِينَ طَغَوۡاْ فِي ٱلۡبِلَٰدِ
۱۱﴿
جنھوں نے شہروں میں سر اٹھا رکھا تھا
فَأَكۡثَرُواْ فِيهَا ٱلۡفَسَادَ
۱۲﴿
اور ان میں بڑی کثرت کے ساتھ فساد مچایا کرتے تھے
فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ
۱۳﴿
تو آپ کے ربّ نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا
إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلۡمِرۡصَادِ
۱۴﴿
بےشک آپ کا ربّ (ان کی) گھات میں تھا
فَأَمَّا ٱلۡإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكۡرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَكۡرَمَنِ
۱۵﴿
تو (اے رسول) انسان (کی بھی عجیب حالت ہے کہ) جب اس کا ربّ اسے آزماتا ہے، عزّت بخشتا ہے اور نعمت سے سرفراز فرماتا ہے تو کہتا ہے میرے ربّ نے مجھے عزّت بخشی
وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَهَٰنَنِ
۱۶﴿
اور جب اسے آزماتا ہے اور اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے میرے ربّ نے مجھے ذلیل کر دیا
كَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ
۱۷﴿
(اللہ بلا وجہ) ہرگز (ایسا) نہیں (کرتا) بلکہ (ایسا اسی وقت کرتا ہے جب) تم یتیم کی عزّت نہیں کرتے
وَلَا تَحَـٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
۱۸﴿
مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتے
وَتَأۡكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكۡلٗا لَّمّٗا
۱۹﴿
میراث کے مال کو سمیٹ کر (ناجائز طریقے سے) کھا جاتے ہو
وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبّٗا جَمّٗا
۲۰﴿
اور مال سے بہت ہی محبّت کرتے ہو
كَـلَّآ ۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكّٗا دَكّٗا
۲۱﴿
(قیامت کے متعلّق کافروں کا خیال) ہرگز (صحیح) نہیں (وہ آئے گی اور ضرور آئے گی) جب زمین ہموار کر دی جائے گی
وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفّٗا صَفّٗا
۲۲﴿
آپ کا ربّ آئے گا اور فرشتے بھی صف بہ صف آئیں گے
وَجِاْيٓءَ يَوۡمَئِذِۭ بِجَهَنَّمَۚ يَوۡمَئِذٖ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ
۲۳﴿
اس دن جہنّم کو بھی لایا جائے گا تو اس دن انسان نصیحت حاصل کرے گا لیکن اس دن نصیحت کہاں (فائدہ دے گی)
يَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي قَدَّمۡتُ لِحَيَاتِي
۲۴﴿
انسان کہے گا کاش! میں نے اپنی (اس) زندگی کےلیے کچھ آگے بھیجا ہوتا
فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٞ
۲۵﴿
تو اس دن (اللہ ان کو ایسا عذاب دے گا کہ) اس جیسا عذاب کسی نے نہ دیا ہو گا
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٞ
۲۶﴿
اور (ایسا جکڑے گا کہ) کسی نے ایسا نہ جکڑا ہو گا
يَـٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَئِنَّةُ
۲۷﴿
(اور جو سعیدِ روح ہو گی اس سے کہا جائے گا) اے اطمینان والی روح
ٱرۡجِعِيٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةٗ مَّرۡضِيَّةٗ
۲۸﴿
اپنے ربّ کی طرف چل، تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
فَٱدۡخُلِي فِي عِبَٰدِي
۲۹﴿
تو میرے (نیک) بندوں میں شامل ہو جا
وَٱدۡخُلِي جَنَّتِي
۳۰﴿
اور میری جنّت میں داخل ہو جا

Share This Surah, Choose Your Platform!